settings icon
share icon
سوال

خُدا غیور(حاسد) کیوں ہے؟

جواب


اِس بات کو سمجھنا بہت اہم ہے کہ بائبل میں لفظ " غیور " یا ا س کے مترادف الفاظ " غیرت یا حسد " کو کس طرح سے استعمال کیا گیا ہے ۔خروج 20 باب 5آیت میں اِس کا استعمال جب خُدا کی ذات کے تعلق سے ہوا ہے تو یہ اصل میں حسد کےاُس گناہ سے بالکل مختلف ہے جس کا ذکر ہم نئے عہد نامے میں پڑھتے ہیں (گلتیوں 5باب 20 آیت)۔ جب ہم لفظ "حسد " کا استعمال کرتے ہیں تو یہ اکثر کسی پر رشک کرنے اور اُس سے حسد کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہوتی ہے کہ کسی دوسرے شخص کے پاس وہ سب کچھ ہے جو ہمارے پاس نہیں اور ہم اِس وجہ سے اُس سے حسد کرتے ہیں۔ ایک شخص دوسرے شخص کے پاس اچھی گاڑی یا اچھے گھر کی وجہ سے اُس سے حسد کر سکتا ہے ۔ یا ایک شخص دوسرے شخص کی کسی خوبی یا مہارت کی وجہ سے اس سے حسد کر سکتا ہے ۔ ایک مثال یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی خوبصورتی کی وجہ سے بھی اُس سے حسد کر سکتا ہے ۔

خروج 20باب 5آیت میں خدا اِس لیے حسد یا رشک نہیں کرتا ہے(اِس لیے غیور نہیں) کہ کسی انسان کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو وہ حاصل کرنا چاہتا ہے مگر اُس کے پاس نہیں ہے ۔ خروج 20باب 4-5آیات بیان کرتی ہیں " تُو اپنے لیے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا۔ نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو اُوپر آسمان پر یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے ۔ تُو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عبادت کرنا کیونکہ میں خداوند تیرا خدا غُیور خدا ہوں ۔۔۔۔" ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جب کوئی شخص حقیقی خدا کے حق کو کسی اور معبود کو دے دیتا ہے تو پھر حقیقی خُدا غیرت کا اظہار کرتا ہے ۔

اِن آیات میں خدا ایسے لوگوں کے بارے میں بات کر رہا ہے جو خدا کی عبادت کرنے کی بجائے بُت بناتے ، اُن کے سامنےجھکتے اور اُن کی عبادت اور پرستش کرتے ہیں ، جبکہ عبادت اور پرستش پر مکمل حق قادرِ مطلق خُدا کا ہے۔صرف خدا ہی عبادت اور حمد و ستائش کے لائق ہے اور یہ اُسی کا حق ہے ۔ خدا کے سوا کسی چیز کی عبادت یا بندگی کرنا گناہ ہے ( جیسا کہ اِس حکم میں واضح کیا گیا ہے )۔ لہذا جب ہم کسی ایسی چیز کی خواہش کرتے جو کسی دوسرے شخص کے پاس ہے مگر ہمارے پاس نہیں ہے یا اِیسی کسی وجہ سے کسی شخص پر رشک کرتے یا اُس سے حسد کرتے ہیں تو ہم گناہ کرتے ہیں ۔ اِس لیے جب خدا کہتا ہے کہ وہ غیور ہے تو اس لحاظ سے یہ لفظ "جیلس/Jealous " کا ایک مختلف استعمال ہے ۔ خدا جس چیز کے بارے میں غیرت رکھتا ہے وہ بنیادی طور پر اُس کا حق ہے ؛ عبادت اور بندگی صرف اُسی کےلیے ہیں اور صرف اُسی کے نام کی ہونی چاہیے ۔

شاید ایک عملی مثال اس فرق کو سمجھنے میں ہمارے لیے مددگار ثابت ہوگی ۔ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی سے کسی اور شخص کو تفریحاً محبت یا دلگی کر تے دیکھتا ہے تو اُس کا غیرت دِکھانا بالکل بجا ہے کیونکہ اپنی بیوی سے محبت کرنے کا صرف اُسی کو حق ہے ۔ اِس قسم کی غیر ت یا حسد گناہ نہیں ہے ۔ بلکہ یہ پوری طرح مناسب اور جائز ہے ۔ کسی ایسی چیز کےلیے حسد کرنا اچھی اور مناسب بات ہے جو خدا نے آپ سے منسوب کی ہے ۔ حسد گناہ کی شکل اُس وقت لیتا ہے جب یہ ایک ایسی چیز کی خواہش سے منسلک ہو جو آپ کی اپنی نہیں ۔ عبادت، بندگی ، عزت و تعظیم صرف خدا کا حق ہے کیونکہ حقیقی طور پر صرف وہی اِس کے لائق ہے ۔ لہذا جب خدا کے سوا بُتوں کی عبادت ، بندگی یا عزت و تعظیم کی جائے تو خدا کا غیر ت دکھانا جائز ہے ۔ یہ بالکل وہی غیرت ہے جسے پولس رسول نے 2کرنتھیوں 11باب 2آیت میں بیان کیا ہے " مجھے تمہاری بابت خدا کی سی غیرت ہے "۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خُدا غیور(حاسد) کیوں ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries