settings icon
share icon
سوال

کیا خُدا نے آدم اور حوؔا کے علاوہ اور لوگوں کو بھی تخلیق کیا تھا ؟

جواب


بائبل میں کہیں بھی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ خدا نے آدم اور حوؔا کے علاوہ کسی بھی انسان کو تخلیق کیا تھا ۔ پیدایش 2باب میں ہم پڑھتے ہیں کہ "یہ ہے آسمان اور زمین کی پیدایش جب وہ خلق ہُوئے جس دِن خُداوند خُدا نے زمین اور آسمان کو بنایا۔ اور زمین پر اب تک کھیت کا کوئی پَودا نہ تھا اور نہ مَیدان کی کوئی سبزی اب تک اُگی تھی کیونکہ خُداوند خُدا نے زمین پر پانی نہیں برسایا تھا اور نہ زمین جوتنے کو کوئی اِنسان تھا۔ بلکہ زمین سے کُہر اُٹھتی تھی اور تمام رُویِ زمین کو سیراب کرتی تھی۔ اور خُداوند خُدا نے زمین کی مِٹّی سے اِنسان کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زِندگی کا دَم پُھونکا تو اِنسان جیتی جان ہوا۔ اور خُداوند خُدا نے مشرِق کی طرف عدن میں ایک باغ لگایا اور اِنسان کو جسے اُس نے بنایا تھا وہاں رکھّا۔ اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا اکیلا رہنا اچھّا نہیں۔ مَیں اُس کے لئے ایک مددگار اُس کی مانند بناؤں گا۔ اور خُداوند خُدا نے آدمؔ پر گہری نِیند بھیجی اور وہ سو گیا اور اُس نے اُس کی پسلیوں میں سے ایک کو نِکال لِیا اور اُس کی جگہ گوشت بھر دِیا۔ اور خُداوند خُدا اُس پسلی سے جو اُس نے آدمؔ میں سے نِکالی تھی ایک عَورت بنا کر اُسے آدمؔ کے پاس لایا۔" ( پیدایش 2باب 4-8، 18، 21-22آیات)۔

غورکریں کہ یہ حوالہ بیان کرتا ہے کہ " اِنسان کو جسے اُس نے بنایا تھا وہاں رکھّا "۔ خُدا" انسانوں " کو نہیں بلکہ صرف ایک " انسان" کو باغ میں رکھتا تھا ۔ اور یہ انسان اکیلا تھا ( 18آیت) لہذا خد انے اُس کی پسلی سے ایک عورت بنائی تاکہ وہ اُس کی ساتھی ہو۔ باقی تمام انسان انہی دو حقیقی لوگوں سے پیدا ہوئے ہیں۔ اِس سوال کےاکثر و بیشتر کئے جانے کی دوا ہم وجوہات 1- قائن کی بیوی اور 2- مختلف نسلوں کی ابتداء ہیں ۔ اگر زمین پر صرف آدم اور حوؔا کی اولاد ہی تھی تو قائن نے کس سے شادی کی تھی اور ہم نے صرف انہی دو لوگوں سے مختلف جسمانی رنگت کے حامل لوگوں کی مختلف نسلیں کیسے حاصل کیں تھیں ؟ان مسائل کے جوابات کےلیے براہ مہربانی " قائن کی بیوی کون تھی ؟"اور " مختلف نسلوں کی ابتداء کب اور کیسے ہوئی " کے بارے میں پڑھیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا خُدا نے آدم اور حوؔا کے علاوہ اور لوگوں کو بھی تخلیق کیا تھا ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries