settings icon
share icon
سوال

خُدا حنوکؔ اور ایلیاؔہ کو موت کے بغیر آسمان پر کیوں لے گیا؟

جواب


بائبل مُقدس کی تعلیمات کے مطابق حنوک اور ایلیاہ ہی وہ دو انسان نہیں جنہوں نے موت کا مزہ نہیں چکھا تھا اور اُنہیں زندہ ہی آسمان پر اُٹھا لیا گیا تھا۔ پیدایش 5باب24آیت ہمیں بتاتی ہے کہ ، "اور حنُو ک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور وہ غائب ہو گیا کیونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لِیا۔ " اِسی طرح 2 سلاطین 2باب11آیت بھی ہمیں بتاتی ہے کہ ، "اور وہ آگے چلتے اور باتیں کرتے جاتے تھے کہ دیکھو ایک آتِشی رتھ اور آتشی گھوڑوں نے اُن دونوں کو جُدا کر دِیا اور ایلیّاہ بگولے میں آسمان پر چلا گیا۔ " حنوک کو ایک ایسے شخص کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو 300 سالوں تک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ (پیدایش 5باب23آیت)۔ ایلیاہ پرانے عہد نامے میں بیان کردہ خُدا کے سبھی نبیوں سے زیادہ طاقتور نظر آتا ہے۔ ایلیاہ کے دوبارہ آنے کے بارے میں نبوتیں بھی موجود ہیں (ملاکی 4باب5-6آیات)۔

خُدا نے حنوک اور ایلیاہ کو کیوں اُٹھا لیا تھا؟بائبل خصوصی طور پر اِس سوال کا جواب نہیں دیتی۔ کچھ لوگ قیاس آرائی کرتے ہیں کہ غالباًخُدا نے اُنہیں اخیر زمانے میں ایک خاص کردار ادا کرنے کی تیاری کے لیے اُٹھا لیا ہے ، اور ممکنہ طور پر مکاشفہ 11باب3-12آیات میں ظاہر ہونے والے دو گواہ حنوک اور ایلیاہ ہی ہیں۔ ایسا غالباً ممکن ہےلیکن بائبل میں خصوصاً اِس بات کی تعلیم نہیں دی گئی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خُدا حنوک اور ایلیاہ کے ایمان کی بنیاد پر اور اُس کی تابعداری کرنے کی وجہ سےاُنہیں موت کا مزہ چکھنے سے بچانا چاہتا ہو۔ جو بھی معاملہ ہو، خُدا کے اپنے منصوبے اور مقاصد ہیں، اور جبکہ ہم ہمیشہ ہی خُدا کے منصوبے اور اُس کے مقاصد کو نہیں سمجھ پاتے لیکن ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ "خُدا کی راہ کامل ہے" (18 زبور 30آیت)۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خُدا حنوکؔ اور ایلیاؔہ کو موت کے بغیر آسمان پر کیوں لے گیا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries