settings icon
share icon
سوال

مجھے ایک مسیحی گرل فرینڈ میں کیا تلاش کرنا چاہیے؟

جواب


آج جس طرح کے ڈیٹنگ تعلقات دیکھے جاتے ہیں اُن کا ذکر بائبل میں نہیں کیا گیا۔ اِس کی بجائے بائبل میں شادی کے اصولوں کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ آج ڈیٹنگ کو ایک ایسے طریقے کے طور پر دیکھاجاتا ہے جس میں مرد اور خواتین اپنے لیے ممکنہ شریکِ حیات کا جائزہ لے سکیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ایک مسیحی گرل فرینڈ کو سب سے پہلے تو ممکنہ شریکِ حیات بننے کا ساتھی ہونا چاہیے۔ ایک مسیحی مرد کو اپنی زندگی گزارنے کے لیے ایک عورت کی بطورِ بیوی تلاش کرنی چاہیے نہ کہ صرف کسی کے ساتھ تفریح کرنے کے لیے۔ اگر کوئی مرد شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے تو اُسے کسی مسیحی گرل فرینڈ کی تلاش نہیں کرنی چاہیے۔

جب کوئی شخص کوئی گرل فرینڈ تلاش کرتا ہے تو اُس میں(ایک ایسی شخصیت کے طور پر جو اُس کی مستقبل کی بیوی بنے گی اور اُس کی زندگی کو بہت بڑے پیمانے پر متاثر کرے گی)سب سے بڑی خوبی تو یسوع مسیح کے وسیلے نجات اور پھر خُدا کی تابعداری میں گزاری ہوئی زندگی ہونی چاہیے ۔ 2 کرنتھیوں 6باب14 آیت کے اندر پولس ہمیں بتاتا ہے کہ ہم غیر ایمانداروں کے ساتھ "ناہموار جوئے " میں مت جتیں۔ اگر کوئی عورت خُداوند یسوع مسیح پر ایمان نہیں رکھتی تو ایک مسیحی مرد کی طرف سے اُسے اپنی گرل فرینڈ یا مستقبل میں اپنی ممکنہ بیوی کے طور پر دیکھنا بیوقوفی کی بات ہوگی۔

یہ کہہ لینے کے بعد اگر کوئی عورت مسیحی ہے بھی تو ضروری نہیں کہ وہی کسی مسیحی مرد کے لیے شادی کے لیے مناسب ساتھی ہوگی۔ "ناہموار جوئے" میں جُتے ہونے کے دیگر پہلوؤں کو مدِ نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔ مثال کے طور پر ایک جیسے رُوحانی اہداف، بائبلی عقائد اور زندگی کے بارے میں نقطہ نظر سبھی انتہائی اہم چیزیں ہیں۔ اِس کے علاوہ مزید عملی چیزوں پر غور کرنا بھی دانشمندی کی بات ہوگی جیسے کہ توانائی کی سطح ، زندگی اور طرزِ زندگی کے بارے میں مشترکہ مفادات و دلچسپیاں وغیرہ۔ بہت سارے مرد مختلف عورتوں سے صرف جذباتی یا جسمانی کشش کی بنیاد پر شادیاں کر لیتے ہیں۔ اور یہ چیز اکثر تباہی کا باعث بنتی ہے۔

بائبل میں اِس حوالے سے کچھ اہم ہدایات فراہم کی گئی ہیں کہ ایک مسیحی مرد کو ایک مسیحی گرل فرینڈ کے اندر کس طرح کے کردار کی تلاش کرنی چاہیے۔ ایک مسیحی عورت لازمی طو پر خُدا کے سامنے تابعداری کا مظاہرہ کرے گی۔ پولس رسول بیویوں سے کہتا ہے کہ وہ اپنے شوہروں کی ایسی تابع رہیں جیسے کہ خُداوند کی (افسیوں 5باب22-24 آیات)۔ اگر وہ خُدا ہی کی تابع نہیں ہے تو پھر وہ کسی بھی صورت میں وقت پڑنے پر اپنے خاوند کی بھی تابع نہیں ہوگی۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ تابعداری ایک رُوحانی خوبی ہے، یہ کسی شخصیت کی اپنی خوبی نہیں ہے۔ ضروری نہیں کہ کوئی بہت اچھی مٹھاس بھری شخصیت رُوح کے تابع ہونے سے مطابقت رکھتی ہو اور نہ ہی یہ ضروری ہے کہ کوئی اپنی مرضی کرنے والی سخت شخصیت رُوحانی طور پر خودسر ہو۔ کوئی عورت اپنے خاوند کی اُسی حد تک تابع ہوگی جس حد تک وہ خُدا کے رُوح سے متاثر ہوگی۔ اور وہ خُدا کے رُوح سے اُسی حد تک متاثر ہوگی جس حد تک وہ خُدا سے محبت کرے گی اور اُس کے کلام میں وقت گزارے گی۔

ایک مسیحی عورت کو اپنے خاوند کے لیے فائدہ مند اور باعثِ برکت ہونا چاہیے۔ آدم اور حوّا کے تعلق سے بائبل کی ابتدائی مثال کے مطابق عورت کو اپنے شوہر کے لیے مددگار کے طور پر تخلیق کیا گیا ہے۔ اُسے اِس مشن اور اِس بلاہٹ کے تحت ایک موزوں مددگار ہونا چاہیے۔ اور اگر کوئی شخص اپنے اندر ایک پاسٹر یا مشنری ہونے کی بلاہٹ رکھتا ہے تو اُسے ایک ایسی مسیحی گرل فرینڈ کی تلاش کرنی چاہیے جو اُس کی اِس بلاہٹ کو محسوس کرتی ہو۔ اگر اُس شخص کے دِل میں ایک بڑے خاندان کے لیے شدید قسم کی خواہش ہے تو اُس عورت میں بھی ایسی خواہش ہونی چاہیے۔ لیکن سب سے اہم چیز یہ ہے کہ بلاہٹ کے مطابق جو ہم سب کو ملی ہےہمیں مسیح کے ایلچی بننا چاہیے (2 کرنتھیوں 5باب20 آیت)، اِس لیے مسیحی مرد کو ایک ایسی عورت کا انتخاب کرنا چاہیے جو اِس سلسلے میں رکاوٹ نہیں بنے گی بلکہ اُس کی مدد کرے گی۔ اُسے دُعا (1 تھسلنیکیوں 5باب16 آیت)، حوصلہ افزائی (1 تھسلنیکیوں 5باب11 آیت)، دوسروں کی خدمت (عبرانیوں 6باب10 آیت) اور اُس حکمت(کلسیوں 3باب16 آیت) میں جو خُدا کے کلام کو جاننے سے آتی ہے ، اپنے عزم اور وابستگی کو ظاہر کرنا چاہیے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مجھے ایک مسیحی گرل فرینڈ میں کیا تلاش کرنا چاہیے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries