settings icon
share icon
سوال

یک مسیحی کو باڈی بلڈنگ (تن سازی)/ ویٹ لفٹنگ کو کیسے دیکھنا چاہیے ؟

جواب


باڈی بلڈنگ /ویٹ لفٹنگ کے حوالے سے مسیحی نقطہ نظر میں نمایاں ترین تصور غالباً اعتدال پسندی ہے۔ 1 تیمتھیس 4باب8 آیت ہمیں سکھاتی ہے کہ "کیونکہ جسمانی رِیاضت کا فائدہ کم ہے لیکن دِین داری سب باتوں کے لئے فائدہ مند ہے اِس لئے کہ اب کی اور آیندہ کی زِندگی کا وعدہ بھی اِسی کے لئے ہے۔ "جسمانی تندرستی اہم ہے اور جیسا کہ اِس آیت میں کہا گیا ہے اِس کا کچھ فائدہ ضرور ہے۔ ہم جسمانی ہونے کے ساتھ ساتھ رُوحانی ہستیاں بھی ہیں اور جسمانی جسم کی حالت ناقابلِ تردید طور پر کسی شخص کی رُوحانیت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ "اپنے بدن سے خُدا کا جلال ظاہر" کرنے (1 کرنتھیوں 6باب20 آیت) کے لیے اِسے معقول اور اچھی حالت میں رکھنا بھی شامل ہے۔ باڈی بلڈنگ یقینی طور پر ایک مسیحی کی جسمانی تندرستی کے پروگرام کا حصہ بن سکتی ہے۔

اِس کے ساتھ ساتھ جیسا کہ زندگی میں بہت سی دیگر چیزوں کے ساتھ معاملہ ہےتن سازی /باڈی بلڈنگ کو بھی انتہا تک لے جایا جائے تو یہ ایک بُت بن سکتی ہے۔ اِنسان ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں پر اپنے جسم میں کچھ اور پٹھوں کو بڑھانے کی کوئی حقیقی قدر نہیں ہوتی۔ تن سازی /باڈی بلڈنگ/ویٹ لفٹنگ ایک لَت اورجنون بن سکتی ہے۔ اگرچہ یہ عام طور پر مردوں کے ساتھ ایک مسئلہ ہے لیکن یہ عورتوں کے ساتھ بھی ایک مسئلہ ہو سکتا ہے۔ بڑے اور مضبوط پٹھوں کے لیے کوشش کرنا اور پھر اِسے انتہا تک لے جانا، محض بطالت کے سوا اور کچھ نہیں ہے (1 سموئیل 16باب7 آیت؛ واعظ 1باب2 آیت؛ 1 پطرس 3 باب 4 آیت)۔ ایک بار جب ہم اپنے جسمانی خدوخال کی نمائش کو خُدا کے ساتھ اپنے تعلق سے زیادہ اہم بناتے ہیں تو یہ ہمارے لیے ایک بُت بن جاتا ہے (1 یوحنا 5باب21 آیت)۔

"پس تم کھاؤ یا پِیو یا جو کچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لئے کرو " (1 کرنتھیوں 10باب31 آیت)۔ اہم بات یہ ہے کہ کیا ہماری تن سازی/باڈی بلڈنگ/ویٹ لفٹنگ سے خُدا کے نام کو جلال ملتا ہے؟ اگر اِسے تندرستی، طاقت اور جسمانی خدوخال کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے اور اِسی طرح اچھی صحت کے لیے تو جی ہاں، ایساخُدا کے جلال کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اگر اِسے بطالت اور فخر کی بنیاد پر کیا جائے یا خود کو بڑا اور بہت طاقتور ظاہر کرنے کے لیے غیر صحت مند جنون کی بنیاد پر کیا جائے تو ، 'نہیں' یہ خُدا کے نام کو جلال نہیں دیتا۔ ایک مسیحی کو تن سازی/باڈی بلڈنگ کو کس طرح سے دیکھنا چاہیے؟"سب چیزیں میرے لئے روا تو ہیں مگر سب چیزیں مفید نہیں ۔"، " سب چیزیں میرے لئے روا توہیں لیکن مَیں کسی چیز کا پابند نہ ہُوں گا۔۔۔ سب چیزیں روا تو ہیں مگر سب چیزیں ترقّی کا باعث نہیں "(1 کرنتھیوں 6باب12 آیت؛ 10باب23 آیت)

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

یک مسیحی کو باڈی بلڈنگ (تن سازی)/ ویٹ لفٹنگ کو کیسے دیکھنا چاہیے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries