سوال
کرسمس ٹائیڈ (Christmastide )کیا ہے ؟
جواب
کرسمس ٹائیڈ کرسمس سیزن کے لیے استعمال ہونے والی ایک اور اصطلاح ہےجو عبادتی کیلنڈر یعنی اُن سرگرمیوں یا تعطیلات/چھٹیوں کے اُس جدوّل کا حصہ ہےجو مسیحیوں کے نزدیک مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔ کرسمس ٹائیڈ کا آغاز کرسمس سے ایک دن پہلےیعنی 24 دسمبرکے غروبِ آفتاب کے وقت سے شروع ہوتاہے جو کہ آمد کے ایام کا اختتام ہے ۔ کرسمس ٹائیڈ کے ایام بارہ دن تک جاری رہتے ہیں اور 5 جنوری کو ختم ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد ایپی فینی کے ایام یا ایپی فینی ٹائیڈ آتا ہے۔ اِس کا ترجمہ تجلیِ الہی بھی کیا جاتا ہے اور اِس کا تعلق بچے مسیح کو دیکھنے کے لیے آنے والے مجوسیوں کی آمد کے جشن کے ساتھ ہے
مسیحیوں کے لیے کرسمس ٹائیڈ یسوع مسیح کی پیدایش کے جشن کے ایام ہیں اور اِن ایام سے بہت سی روایات منسلک ہیں۔ عمارتوں اور گھروں کو اکثر چرنی کے مناظر، کرسمس ٹریزاور ایسی زیبائشی چیزوں سے سجایا جاتا ہےجو خوشی اور شادمانی کے جذبے کو اُبھارتی ہیں۔مشرق سےآنے والے تین مجوسیوں کی طرف سے شیر خواریسوع کو پیش کئےجانے والےنذرانوں کی یاد میں تحائف کا تبادلہ کیا جاتا ہے(متی 2باب 1-12 آیات) ۔کرسمس سےایک شام پہلےیعنی 24 دسمبر کی شام کو موم بتیوں کی روشنی میں کی جانے والے عبادت میں عموماً پیدایش کے حوالے سے گیت گائے جاتے ہیں۔کرسمس ٹائیڈ غالباًمسیحی روایات میں سب سے خوبصورت اور پسندیدہ روایت ہے۔ کرسمس ٹری اور سجاوٹی چیزوں کو عام طور پر 6 جنوری کو اتارا جاتا ہےجسے روایت کے طور پر ایپی فینی یا تین بادشاہوں/یعنی مجوسیوں کی آمد کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اگر سجاوٹی چیزیں اُس دن نہیں اُتاری جاتیں تو روایت کے مطابق انہیں 2 فروری یا کینڈل ماس(Candlemas) کے دن تک لگے رہنے دیا جاتا ہے جو کہ مسیحی کیلنڈر کے مطابق نومولود یسوع کو ہیکل میں پیش کئے جانے کی یاد کا جشن یا عبادت ہوتی ہے۔
کرسمس ٹائیڈ کے دوران اناجیل میں درج مسیح کی پیدایش کے حوالہ جات اور اِن سے تعلق رکھنے والی پیشین گوئیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے(یسعیاہ 9باب 1-6 آیات؛ یسعیاہ 52باب 7-10 آیات)۔ وہ کلیسیائیں جو سال بھرکی کلیسیائی عبادات کی باقاعدہ ترتیب کی پیروی کرتی ہیں اُن میں کرسمس ٹائیڈ کے ہر دن کے تعلق سے تلاوت کے لیےایک جدول موجود ہوتا ہے۔ابھی یہ سب باتیں مسیحی کیلنڈر کے مطابق مسیحی روایات ہیں جنہیں کچھ کلیسیائیں مناتی ہیں اور کچھ اِن دِنوں کو اِس طرح سے نہیں مناتیں۔ اس بات سے قطعِ نظر کہ یہ ایام کیسے منائے جاتے ہیں کرسمس ٹائیڈ کا موضوع اور مرکز ہمیشہ سے ہی منجی یسوع مسیح کی پیدایش ہے۔ "اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولُّد ہُؤا اور ہم کوایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گی اوراُس کا نام عجِیب مُشِیر خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ سلامتی کا شاہزادہ ہو گا"(یسعیاہ 9باب 6آیت)۔
English
کرسمس ٹائیڈ (Christmastide )کیا ہے ؟