settings icon
share icon
سوال

کری ایسٹر کون ہیں؟

جواب


کری ایسٹر ایک مرکب لفظ ہے جسے کرسمس اور ایسٹر کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک غیر مہذب انگریزی اصطلاح ہے جو کچھ مسیحی حلقوں میں اُن لوگوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو سال میں صرف دو بار یعنی کرسمس اور ایسٹر پر چرچ جاتے ہیں۔ ہر کلیسیا کے اندرکری ایسٹرز ہوتے ہیں چاہے اُنہیں کوئی کری ایسٹرز کہتا ہے یا نہیں، یعنی ہر کلیسیا میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو صرف کرسمس یا ایسٹر کو ہی چرچ جاتے ہیں۔ عام طور پرکر سمس اور ایسٹر کے دن کی سالانہ عبادت میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملتی ہے؛ اور پاسٹرز صاحبان اِن دونوں عبادات میں حاضرین کی ایک بڑی تعداد کو کلام سنانے کے خاص موقعے کے طور پر اِن دِنوں کے دوران خصوصی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

بلاشبہ، کرسمس اور ایسٹر کے موقع پر چرچ جانے میں کوئی حرج نہیں ہے اورچرچ کی انتظامیہ کو اس حقیقت سے قطعِ نظرکہ لوگ سال کے دوران کتنی بار عبادت میں حاصر ہوتے ہیں اور کتنی بارغیر حاضر رہتے ہیں اپنے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔مسئلہ اُن چند غلط فہمیوں کے باعث پیدا ہوتا ہے جو کسی کری ایسٹر یعنی صرف کرسمس اور ایسٹر کو چرچ جانے والے شخص کے ذہن میں ہو سکتی ہیں ۔ مثال کے طور پر، کری ایسٹر اپنی نجات کے تحفظ کے بارے میں اِس غلط فہمی کا حامل ایک نامی مسیحی ہو سکتا ہے کہ اُس کی نجات اُس کے سال میں دوبار چرچ میں حاضری دینے پر موقوف ہے۔ اگر کوئی کری ایسٹر مسیحیت کو مسیح یسوع کے ساتھ زندگی بدلنے والےمتحرک تعلق کی بجائے بنیادی طور پر ثقافتی اقدار کے اظہار کے طور پر دیکھتا ہے تو اِس صورت میں ممکنہ طور پر وہ اپنی مسیحیت کو "برقرار رکھنے" کی کوشش کر رہا ہے اگرچہ وہ کبھی کبھار ہی چرچ جاتا ہے ۔ مسیحیت کو محض ثقافتی اقدار کا اظہار خیال کرنا ایک غلط تصور ہے۔

کری ایسٹر سوچ سکتا ہے کہ وہ چرچ جائے بغیر بھی کافی اچھا شخص ہے، یہ ایک متکبرانہ خیال ہے جو رومیوں 3باب 10آیت سے متصادم ہے؛ یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ محض اپنی بیوی یا شوہر کو خوش کرنے کے لیے سال میں دو بار چرچ جاتا/جاتی ہو (اپنی بیوی/شوہر کو خوش کرنا کوئی بُری بات نہیں ہےمگر چرچ جانےکے اور بھی بہتر رُوحانی محرکات ہیں)۔ابھی کچھ لوگوں کے نزدیک اِن خاص دِنوں پر ہی چرچ جانے کے پیچھے بنیادی گمان یہ بھی ہے کہ کرسمس اور ایسٹر کے دن سال کے باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ "مقدس"دن ہیں جالانکہ بائبل سکھاتی ہے کہ تمام دن یکساں طور پر مقدس ہیں (رومیوں 14باب 5آیت)۔اگر کری ایسٹر ایک ایماندار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن چرچ صرف کرسمس اور ایسٹر کو ہی جاتا ہے تو وہ خدا کی عبادت کے لیے ایمانداروں کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آنے کے بائبلی حکم کو نظر انداز کر رہا ہے (عبرانیوں 10باب 25آیت)۔ اگر کری ایسٹر غیر نجات یافتہ ہے تو اُسے نجات پانے کی ضرورت ہے (اعمال 17باب 30آیت)۔

گوکہ ہم محض چرچ جانے کے وسیلہ سے نجات نہیں پاتے ۔ تاہم، مسیحی ایمانداروں کے لیےچرچ میں جاناضروری ہے ۔ خدا باپ کے ساتھ حقیقی تعلق فطری طور پر اُس کے بچوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پر رفاقت رکھنے کی خواہش کو تقویت دیتا ہے (1-یوحنا 5باب 1آیت)۔ایمانداروں کے ساتھ رفاقت کی ضرورت، جوابدہی کےلیے رضامندی اور خُداوند کی عبادت جو باقاعدگی سے چرچ جانے کے کلیدی جزو ہیں کسی بھی کری ایسٹر یعنی صرف کرسمس اور ایسٹر کو ہی چرچ جانے والے شخص کے لیے غیر اہم ہو جاتے ہیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کری ایسٹر کون ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries