settings icon
share icon
سوال

بائبل مُقدس حماقت/بیوقوفی کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

جواب


حماقت کسی شخص کے خُدا کی طرف سے دی گئی حکمت کو غلط استعمال کرنے کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ایک احمق اپنی استدلال کی مہارت کو غلط فیصلے کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بیوقوفی کی سب سے بنیادی قسم خُدا کے وجود سے انکار کرنا یا یہ کہنا ہے کہ خُدا "نہیں" ہے (14 زبور 1 آیت)۔ بائبل بیوقوفی /حماقت کوبد مزاجی (امثال 14باب16-17 آیات)، کج گوئی (امثال 19باب1 آیت)اور والدین کی نافرمانی (امثال 15باب 5 آیت) کے ساتھ جوڑتی ہے۔ ہم پیدایشی طور پر بے وقوفی کی خاصیت کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، لیکن نظم و ضبط ہمیں حکمت کی تربیت دینے میں مدد کرتا ہے (امثال 22 باب 15 آیت)۔

امثال 19باب3 آیت بیان کرتی ہے کہ بیوقوفی /حماقت دراصل نتائج پیدا کرتی ہے: " آدمی کی حماقت اُسے گمراہ کرتی ہے " ۔ مرقس 7باب22 آیت کے اندر خُداوند یسوع ایک لفظ استعمال کرتا ہے جس کے معنی "فضول/بے تُکا پن" ہے اور اُس کا ترجمہ "بیوقوفی" کیا گیا ہے۔ اِس کے سیاق و سباق میں خُداوند یسوع نے انسان کے دِل سے نکلنے والی ایسی چیزوں کو بیان کیا ہے جو اُسے ناپاک کرتی ہیں۔ بیوقوفی/حماقت اُن شواہد میں سے ایک ہے جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ انسان کی فطرت ناپا ک اور گناہ آلود ہے۔ امثال 24باب9 آیت میں کہا گیا ہے کہ "حماقت کا منصوبہ بھی گناہ ہے" ۔ بیوقوفی پھر شرع کی مخالفت کرنا ہی ہے ، کیونکہ گناہ شرع کی مخالفت ہی ہے (1 یوحنا 3باب4 آیت)۔

ایک احمق کے لیے خُدا کی راہ حماقت ہے۔ " کیونکہ صلیب کا پیغام ہلاک ہونے والوں کے نزدِیک تو بیوُقُوفی ہے مگر ہم نجات پانے والوں کے نزدِیک خُدا کی قُدرت ہے" (1 کرنتھیوں 1باب18 آیت بالموازنہ 23 آیت)۔ غیر نجات یافتہ کو انجیل کا پیغام بیوقوفی لگ سکتا ہے کیونکہ اُنہیں اِس کی کوئی سمجھ نہیں آتی۔ بیوقوف خُدا کی حکمت کو سمجھنے سے بالکل قاصر ہے۔ یہ خوشخبری غیر ایماندار کی اپنی ذہانت اور عقل کے خلاف ہے، پھر بھی " خُدا کو یہ پسند آیا کہ اِس مُنادی کی بیوُقُوفی کے وسیلہ سے اِیمان لانے والوں کو نجات دے" (1 کرنتھیوں 1باب21 آیت)۔

مسیح پر ایمان رکھنے والوں کو خُدا کی فطرت عطا کی جاتی ہے ( 2 پطرس 1باب21 آیت)، اُن میں مسیح کی عقل ہوتی ہے (1 کرنتھیوں 2باب16 آیت)۔ اپنے اندر بسنے والی رُوح القدس کی طاقت پر بھروسہ کر کے ایماندار بیوقوفی /حماقت کو مسترد کر سکتے ہیں ۔ اُس صورت میں ایسے ایماندار کے خیالات خُداوند کو خوش کر سکتے ہیں اور وہ ایسے فیصلے کر سکتا ہے جو خُداوند کے نام کو جلال دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنی اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں کے لیے بابرکت ہوتے ہیں (فلپیوں 4باب8-9 آیت؛ افسیوں 5باب18-6باب4 آیت)۔

جب ہماری ابدی منزل کی بات آتی ہے تو کوئی بھی شخص یا تو بیوقوف/احمق ہوتا ہے یعنی وہ مسیح یسوع کی انجیل کی خوشخبری کو مسترد کرتا ہے یا وہ دانشمند ہوتا ہے یعنی وہ مسیح پر ایمان لاتا ہےاور زندگی بھر اُس کے ساتھ وفادار رہنے کا عہد کرتا ہے (دیکھئے متی 7باب24-27 آیات)۔ ایماندار کو معلوم ہوتا ہے کہ انجیل، جسے وہ کبھی بیوقوفی خیال کرتا تھا ، حقیقت میں خُدا کی حکمت ہے جو اُسے ابدی نجات فراہم کرتی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل مُقدس حماقت/بیوقوفی کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries