settings icon
share icon
سوال

ابدّون /اپُلیون کون یا کیا ہے؟

جواب


ابدّون /اپُلیوں جیسے نام مکاشفہ 9باب11آیت میں ظاہر ہوتے ہیں: "اتھاہ گڑھے کا فرشتہ اُن پر بادشاہ تھا ۔ اُس کا نام عبرانی میں ابدّ و ن اور یُونانی میں اپُلّیون ہے۔ "عبرانی زبان میں "ابدّون " نام کے معنی ہیں "تباہی کا مقام/تباہی کی جگہ "؛ یونانی لقب "اپُلیون" کے لغوی معنی ہیں "تباہ کرنے والا۔" مکاشفہ 8-9ابواب کے اندر یوحنا اخیر زمانے میں اُس وقت کے بارے میں بیان کرتا ہے جب فرشتے سات نرسنگے پھونکتے ہیں۔ ہر ایک نرسنگے کے پھونکے جانے سے زمین پر موجود لوگوں پر نیا عذاب آنے کا اشارہ ملتا ہے۔ جس وقت پانچواں فرشتہ اپنے نرسنگے کو پھونکتا ہے تو اتھاہ گڑھے کو کھولا جاتا ہے جس میں سے ایک بڑی بھٹی کا سا دھواں اُٹھتا ہے اور اُس دھوئیں سے زمین پر شیطانی ٹڈیوں کے غول نکل پڑتے ہیں (مکاشفہ 9 باب 1-3آیات)۔ اِ ن مخلوقات کو بچھوؤں کی سی طاقت دی جائے گی تاکہ وہ اُن سب لوگوں کو عذاب میں ڈالیں جن پر خُدا کی مہر نہیں ہوگی (مکاشفہ 9باب1-3آیات)۔ اُن کی طرف سے ڈنگ مارنے کی اذیت اور درد اِس قدر زیادہ ہوگا کہ لوگ مرنے کی خواہش کریں گے (6آیت)۔ ابدّون/اپُلیون اِس اتھاہ گڑھے کا فرشتہ اور اُن شیطانی ٹڈیوں کا بادشاہ ہے۔ ابدّون /اپُلیون کو اکثر شیطان کے ایک اور نام کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم کلامِ مُقدس اِن دونوں میں فرق کو ظاہر کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ ہم شیطان کو بعد میں مکاشفہ کی کتاب کے اندر اُس وقت دیکھتے ہیں جب اُسے ہزار سال کے لیے قید کیا جاتا ہے (مکاشفہ 20باب1-3آیات)۔ اِس کے بعد اُسے زمین پر تباہی پھیلانے کے لیے چھوڑا جاتا ہے (1-8آیات) اور پھر وہ حتمی طور پر اپنی آخری اور ابدی سزا پاتا ہے (10 آیت)۔ ابدّون/ اپلیون ایک طرح سے شیطان کے ماتحت کوئی شیطانی قوت ہے، کوئی تباہی پھیلانے والی بد رُوح جو غالباًافسیوں 6باب12آیت میں مذکور تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی رُوحانی فوجوں میں سے ایک ہے۔ جان بونیان نے اپنی زبردست کلاسک تمثیل The Pilgrim’s Progressکے اندر ایک یادگار منظر بیان کیا ہے۔ جس میں ایک مسیحی اپُلیون نامی ایک شیطانی بلا کے ساتھ جنگ لڑتا ہے۔ جیسا کہ اُس کا نام ہے، اپُلیون قریباً اُس مسیحی کو تباہ کر دیتا ہے۔اپنے بکتر میں ملبوس زائر/ Pilgrim اُس حملے کو روکتا ہے اور پھر وہ اپنی تلوار چلا کر اُس شیطان صفت بلا کو پیچھے ہٹاتا ہے۔ بونیان کی طرف سے بیان کردہ "اپُلیون" ہمارے رُوحانی دشمن کا علامتی بیان ہے، لیکن جس کردار سے اُس نے اِس تصور کو لیا ہے وہ حقیقی ہے۔ مکاشفہ کی کتاب کے اندر مذکور ابدّون/اپُلیون حقیقی ذات ہے جو حقیقی عدالت کے دِنوں میں حقیقی لوگوں کو بہت زیادہ اذیت پہنچائے گی۔ English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

ابدّون /اپُلیون کون یا کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries