settings icon
share icon
سوال

کیا موجودہ پوپ یا پھر اگلا پوپ مخالفِ مسیح ہے؟

جواب


مخالفِ مسیح- جوبدی میں منفرد اور اخیر ایام کا عالمگیر رہنماہو گا - اُس کی شناخت کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں ۔ ان قیاس آرائیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ " متاثر " ہونے والوں میں سے ایک رومن کیتھولک کلیسیا کا پوپ بھی ہے ۔ پروٹسٹنٹ اصلا ح کاری کے دنوں میں مارٹن لوتھر اور کچھ دیگر اصلاح کاراس بات کے قائل تھےکہ اُن کے زمانے کا پوپ مخالفِ مسیح ہے ۔ پوپ جان پال دوم اور بینیڈکٹ سولہویں کی عام طور پر مخالفِ مسیح کے طور پر نشان دہی کی جاتی رہی ہے۔ اسی لحاظ سے موجودہ پوپ فرانسس اوّل بھی اس حوالے سے نمایاں نشانے پر ہو گا ۔ ایسا کیوں ہے ؟ کیا بائبل میں کوئی ایسا حوالہ موجود ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہو کہ پوپ مخالفِ مسیح ہو گا ۔

پوپ کے ممکنہ طور پر مخالفِ مسیح ہونے کے بارےمیں قیاس آرائیاں بنیادی طور پر مکاشفہ 17باب 9آیت کے گرد گھومتی ہیں ۔ حیوان پر سوار ایک عورت کی علامت میں پیش کئے جانے والے اخیر ایام کے بُرے نظام کی وضاحت کرتے ہوئے مکاشفہ 17باب 9آیت بیان کرتی ہے "یہی موقع ہے اُس ذِہن کا جس میں حکمت ہے ۔ وہ ساتوں سر سات پہاڑ ہیں ۔ جن پر وہ عورت بیٹھی ہُوئی ہے"۔ قدیم زمانے میں روم شہر کو " سات پہاڑوں پر مشتمل شہر" کے نام سے جانا جاتا تھا کیونکہ اس شہر کے چاروں اطراف میں سات نمایاں پہاڑ تھے ۔ لہذااس سے نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ ہم جان سکتے ہیں کہ یہ پیشن گوئی کسی طرح سےشہر ِ روم کیساتھ جوڑی ہوئی ہے ۔ پس اخیر ایام کا بُرانظام اگر کسی طرح سے رو م سے وابستہ ہے تو یہ تصور رومن کیتھولک کلیسیا کو جو روم میں قائم ہے اس پیشن گوئی کے ساتھ جوڑنے کےلیے کوئی مضبوط بنیاد مہیا نہیں کرتا ۔ بائبل کے متعدد حوالہ جات ایک مخالفِ مسیح کے بارے میں بیان کرتے ہیں جو اخیر ایام میں مسیح کے خلاف تحریک کی رہنمائی کرے گا (دانی ایل 9باب 27آیت 2تھسلنیکیوں 2باب 3-4آیات؛ مکاشفہ 13باب 5-8آیات)۔ لہذا اگراخیر ایام کا بُرا عالمی نظام ایک مخصوص شخص کی سربراہی میں روم میں قائم ہے – تو پوپ اس کا ممکنہ اُمیدوار تو ہے

تاہم بائبل کے بہت سے مفسرین کا کہنا ہے کہ اس آیت میں مذکور عورت کیتھولک کلیسیا نہیں ہو سکتی اور سات پہاڑ روم شہر کی نشاندہی نہیں کر سکتے ۔ وہ اس حقیقت کو پیش کرتے ہیں کہ مکاشفہ 17- 18 ابواب حیوان پر سوار عورت کی شہر بابل (قدیم شہرِ بابل جدید دور کے بغداد کے قریب ہی واقع تھا) کے طور پر واضح شناخت کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 10آیت صا ف طور پر بیان کرتی ہے کہ سات پہاڑ سات بادشاہوں کی نشاندہی کرتے ہیں جن میں سے " پانچ تو ہو چکے ہیں اور ایک موجود ہے اور ایک ابھی آیا نہیں ۔" بے شک یہ شہر ِ روم کے سات پہاڑوں کے بارے میں ذکر نہیں ہو سکتا ۔ بلکہ یہ سات بادشاہوں کے زیر اقتدار سات عالمگیر سلطنتوں کا ذکر ہے ۔ اس الہام کے وقت پانچ عالمگیر سلطنتیں - مصر، اسور، بابل ، مادی و فارس اور یونان ہو گزری تھیں –ایک ( روم ) موجود تھی اور ایک( مخالفِ مسیح کی عالمگیر سلطنت ) ابھی آنے کو تھی۔

مخالفِ مسیح چاہے جس شخص کی صورت میں بھی ظاہر ہو اُس کے آنے کے بارے میں خبر داررہنا اور مخالفِ مسیح کی رُوح کے حامل تمام لوگوں کی پہچان کرنے کے بارے میں سیکھنا سب سے اہم بات ہے ۔ 1یوحنا 4باب 2-3آیات ہمیں مخالفِ مسیح کی رُوح کی شناخت کرنےکا طریقہ بتاتی ہیں: "خُدا کے رُوح کو تم اِس طرح پہچان سکتے ہو کہ جو کوئی رُوح اِقرار کرے کہ یسوع مسیح مُجسّم ہو کر آیا ہے وہ خُدا کی طرف سے ہے۔ اور جو کوئی رُوح یسوع کا اِقرار نہ کرے وہ خُدا کی طرف سے نہیں اور یہی مخالِفِ مسیح کی رُوح ہے جس کی خبر تم سُن چکے ہو کہ وہ آنے والی ہے بلکہ اب بھی دُنیا میں موجود ہے۔" موجودہ پوپ فرانسس اوّل اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ یسوع مسیح کو خدا کی طرف سے بھیجا گیا اور مجسم ہو کر آیا تھا ( 1یوحنا 4باب 2آیت دیکھیں )۔ اگرچہ ہم کیتھولک عقیدے کے متعدد معاملات میں پوپ فرانسس اوّل سے متفق نہیں ہیں لیکن مسیح یسوع کی ذات کے بارے میں اُس کا نظریہ بائبل کے مطابق ہے۔ لہذا یہ ماننا مشکل ہے کہ پوپ فرانسس اوّل مخالفِ مسیح ہے۔ اگرچہ ہم سمجھتے ہیں کہ پوپ کے لئے مخالفِ مسیح ہونا ممکن ہے ، لیکن بائبل اس بارےمیں خصوصی طور پراتنی معلومات فراہم نہیں کرتی ہے کہ اس بات کو پوری طرح قبول کیا جائے ۔ مستقبل میں آنے والاپوپ مخالفِ مسیح یا ممکنہ طور پر مخالفِ مسیح کا جھوٹا نبی ہو سکتا ہے ( مکاشفہ 13باب 11-17آیات)۔ اگر ایسا ہے تو مستقبل کے پوپ کی پہچان یہ ہو گی کہ وہ یسوع کے جسم میں ظاہر ہونا کا انکار کرے گا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا موجودہ پوپ یا پھر اگلا پوپ مخالفِ مسیح ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries