میں خدا سے معافی کیسے پا سکتا ہوں؟
سوال: میں خدا سے معافی کیسے پا سکتا ہوں؟
جواب:
اعمال 13باب38آیت اعلان کرتی ہے، "پس اے بھائیوں ، تمہیں معلوم ہو کہ اسی کے وسیلہ سے تم کو گناہوں کی معافی کی خبر دی جاتی ہے۔"
معافی کیا ہے اور مجھ کیوں اس کی ضرورت ہے؟
لفظ "معاف کرنا" کا مطلب ہے کسی چیز کو صاف کرنے کے لیے دھو دینا، معاف کرنا، قرض کوختم کرنا۔ جب ہم کسی سے برا کرتے ہیں ، ہم اس سے معافی کے طلبگار ہوتے ہیں تاکہ ہمارا اس سے تعلق دوبارہ بحال ہو جائے۔ معافی کسی کو بخشی نہیں جاسکتی کیونکہ کچھ لوگ اس کے مستحق ہوتے ہیںکہ انہیں معاف کیا جائے۔ کوئی مستحق نہیں ہوتا کہ اسے معاف کیا جائے۔ معاف کرنا ایک پیار عمل ہے، رحم، اور فضل ہے۔ معاف ایک فیصلہ ہے کہ کوئی چیز کسی دوسرے آدمی کے خلاف برقرار نہیں رکھنی، چاہے انہوں نے آپ کے ساتھ کچھ بھی کیا ہو۔
کلامِ مقدس ہمیں بتاتا ہے کہ ہم سب کو خدا کی طرف سے معافی کی ضرورت ہے۔ ہم سب نے گناہ کیا۔ واعظ 7باب 20آیت میں اعلان کیا گیا ہے، "کیونکہ زمین پر کوئی ایسا راستباز انسان نہیں کہ نیکی ہی کرے اور خطا نہ کرے۔" 1ـیوحنا1باب 8آیت بتا تی ہے، "اگر ہم کہیں کہ ہم بے گناہ ہیں تو اپنے آپ کو فریب دیتے ہیں اور ہم میں سچائی نہیں۔" ہر قسم کا گناہ خدا کے خلاف بغاوت ہے(زبور51باب4آیت)۔ جس کا نیتجہ ہے کہ ہمیں خدا کی طرف معافی کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے گناہ بخشے نہیں جاتے، تو ہم ہمیشہ کی سزا پائیں گے کیونکہ یہ ہمارے گناہوں کا انجام ہے (متی 24باب46آیت، یوحنا3باب36آیت)۔
معافی۔۔۔میں معافی کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟
شکریہ کے ساتھ ، خدا محبت کرنے والا اور رحم دل ہے ـ ہمیں ہمارے گناہوں سے معافی دینے کا خواہشمند ہے!2ـپطرس3باب 9آیت ہمیں بتاتی ہے، ..."خداوند اپنے وعدہ میں دیر نہیں کرتا ، جیسی دیر بعض لوگ سمجھتے ہیں، بلکہ تمہارے بارے تحمل کرتا ہے اسلئیے کہ کسی کی ہلاکت نہیں چاہتابلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔" خداوند ہمیں معاف کرنا چاہتا ہے پس وہ ہمیں معاف عنایت کرتا ہے۔
ہمارے گناہوں کی سزا صرف موت ہے۔ رومیوں 6باب 23آیت کا پہلا حصہ اعلان کرتا ہے، "کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے..." ابدی موت ہم اپنے گناہوں سے حاصل کرتے ہیں۔ خداوند، اپنے کامل منصوبے میں ایک انسان بنا ـ یسوع مسیح (یوحنا 1باب1اور 14آیت)۔ یسوع صلیب پر مُوا ، وہ سزا اپنے اوپر لے لی جس کے ہم حقدار ہیں ـ موت۔ 2ـکرنتھیوں5باب 21آیت ہمیں سیکھاتی ہے ، "جو گناہ سے واقف نہ تھا اسی کو اس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اس میں ہو کر خدا کی راستبازی ہو جائیں "۔یسوع صلیب پر مُوا ، وہ سزا اپنے اوپر لے لی جس کے ہم حقدار ہیں! اسطرح خدا یسوع کی موت کے ذریعے تمام دنیا کو اس کے گناہوں سے نجات دیتا ہے۔ 1ـیوحنا2باب 2آیت اعلان کرتا ہے، "اور وہی ہمارے گناہوں کا کفارہ ہے نہ صرف ہمارے ہی گناہوں کا بلکہ تمام دنیا کے گناہوں کا بھی۔"یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا، وہ گناہ اور موت پر اپنی کامیابی کا اعلان کرتا ہے (1ـکرنتھیوں15باب1تا 28آیت)۔ خداوند کی تعریف ہو، یسوع مسیح کی موت اور دوبارہ جی اُٹھنے کے ذریعے ، رومیوں 6باب 23آیت کا دوسرا حصہ اس سچائی کو ظاہر کرتا ہے ، ..."لیکن خدا کی بخشش ہمارے خداوند یسوع مسیح میں ہمیشہ کی زندگی ہے۔"
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گناہ معاف کیے جائیں؟ کیا آپ عیب جوئی کے گناہ کا احساس رکھتے ہیں جس سے آپ نے کبھی چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی؟ آپ کو آپ کے گناہوں کی معافی مل سکتی ہے اگر آپ اپنا ایمان یسوع مسیح پر رکھیں کہ وہ آپ کا نجات دہندہ ہے۔ افسیوں1باب7آیت بتاتی ہے، "ہم کو اس میں اسکے خون کے وسیلہ سے مخلصی یعنی قصوروں کی معافی اس کے اس فضل کی دولت کے موافق حاصل ہے۔"یسوع نے ہمارا قرض ادا کردیا ہے، اسطرح ہم معافی حاصل کرتے ہیں۔ آپ سب کو خدا سے کہنا چاہیے کہ ہمیں یسوع مسیح کے ذریعے معاف کردے اور یقین رکھنا چاہیے کہ اس نے ہماری معافی کے لیے اپنی جان قربان کی ہے ـ اور وہ آپ کو معاف کریگا! یوحنا 3باب16تا17آیت اس حیرت انگیز پیغام پر مشتمل ہے، "کیونکہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کے اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جوکوئی اس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ۔ کیونکہ خدا نے بیٹے کو دنیا میں اسلیئے نہیں بھیجا کہ دنیا پر سزا کا حکم کرے بلکہ اسلئیے کہ دنیا کے وسیلے سے نجات پائے۔ "
معافی۔۔۔ کیایہ واقعی آسان ہے؟
ہاںیہ آسان ہے! آپ خدا سے معافی لے نہیں سکتے۔ آپ خدا کو معافی کے لیے معاوضہ نہیں دے سکتے۔ آپ صرف اسے حاصل کرسکتے ہیں، ایمان کے ذریعے، خداوند کے فضل اور رحم کے ذریعے۔ اگر آپ یسوع کو اپنا نجات دہندہ قبول کرتے ہیں اور خدا سے معافی پانا چاہتے ہیں ، یہاں دعا ہے جو آپ خدا سے کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں ، اس دعا کو پڑھنے یا کسی اور دعا کو پڑھنے سے آپ کو نجات نہیں مل سکتی۔ صرف مسیح پر ایمان لائے وہ آپکو آپکے گناہوں سے نجات دے سکتا ہے۔ یہ دعا سادہ سا ایک رستہ ہے خدا سے اظہار کرنے کا کہ تمہارا ایمان اس پر ہے اور اس کا شکریہ ادا کریں کہ اس نے آپکو نجات بخشی۔ "خداوند"، میں جانتا ہوں کہ میں نے تیرے خلاف گناہ کیا اور میں سزا کا مستحق ہوں۔ لیکن جس سزا کا میں مستحق تھا یسوع مسیح نے وہ سزا اپنے اوپر لے لی پس اس پر ایمان لانے سے میںنے معافی پا لی ہے۔ میں اپنے گناہوں سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہوں اور اپنا ایمان تجھ پر رکھتا ہو ں اپنی نجات کے لیے۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں آپکے حیرت انگیز فضل اور بخشش کاـجو ابدی زندگی کا تحفہ ہے! آمین"
آپ نے جو کچھ یہاں پڑھا ہے ،کیا اس کی روشنی میں مسیح کے لئے فیصلہ کرلیا ہے ؟ اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی دبائیں "آج میں نے مسیح کو قبول کرلیا" نیچے دئیے گئے بٹن کو۔
واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر
میں خدا سے معافی کیسے پا سکتا ہوں؟
|