آسمان كي بادشاهي كے بارے ميں جاننا
 
 

كيسے ميں يقين سے جان سكتا هوں كه جب ميں مرئوںگا تو آسمان پر جائو ں گا؟



سوال: كيسے ميں يقين سے جان سكتا هوں كه جب ميں مرئوںگا تو آسمان پر جائو ں گا؟

جواب:
کیا آپ یقین سے کهه سکتے هیں که آپ کے پاس ابدی زندگی اور جب آپ مریں گے تو آسمان پر جائیں گے؟ خداوند چاهتا هے که آ پ همیشه کی زندگی پائیں کلام ِ مقدس کهتا هے که: "میں نے تم کو جو خدا کے بیٹے کے نام پر ایمان لائے هو یه باتیں اسلئیے لکھیں که تمهیں معلوم هو که همیشه کی زندگی رکھتے هو"﴿1۔یوحنا5باب13آیت﴾۔ فرض کریں که ٹھیک اب آپ خداوند کے سامنے کھڑے هیں اور وه کهتا هے که "میں تمهیں آسمان پر کیوں جانے دوں ؟"آپ کیا جواب دیں گے؟ آپ نهیں جانتے کے کیا جواب دیں گے۔ آپ کو جو جاننے کی ضرورت هے وه یه که خدا هم سے پیار کرتا هے اور همیں ایک راه دکھائی هے جس کے ذریعے هم جان سکتے هیں که هم اپنی ابدی زندگی کهاں گزاریں گے ۔ کلامِ مقدس اس طرح بیان کرتا هے : "کیونکه خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی که اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیاتاکه جو کوئی اس پر ایمان لائے هلاک نه هو بلکه همیشه کی زندگی پائے"﴿یوحنا3باب16آیت﴾۔

همیں سب پهلے یه جاننے کی ضرورت هے که کون کونسی چیزیں همیں آسمان کی بادشاهی میں جانے سے روکتے هیں۔ مسئله یه هے که هماری گناه سے بھری هوئی فطرت همیں خدا کے ساتھ تعلق بنانے سے دور رکھتی هے۔ هم فطری طور پر اور اپنی مرضی سے گنهگار هیں۔ "اسلئیے که سب نے گناه کیا اور خدا کے جلال سے محروم هیں"﴿رومیوں3باب23آیت﴾۔ هم اپنے آپ کو بچا نهیں سکتے۔ "کیونکه تم کو ایمان کے وسیله سے فضل هی سے نجات ملی هے اور یه تمهاری طرف سے نهیں خدا کی بخشش هے ۔ اور نه اعمال کے سبب سے هے تاکه کوئی فخر نه کرے"﴿افسیوں2باب8تا9﴾۔ هم موت اور دوزخ کے مستحق هیں۔ "کیونکه گناه کی مزدوری موت هے"﴿رومیوں6باب23آیت﴾۔

خدا پاک هے اور صرف اور صرف گناه سے نفرت کرتا هے، پھر بھی وه هم سے پیار کرتا هے اور همیں همارے گناهوں سے معافی بخشتا هے۔ یسوع نے کها: "که راه اور حق اور زندگی میں هوں۔ کوئی میرے وسیله کے بغیر باپ کے پاس نهیں آتا"﴿یوحنا14باب6آیت﴾۔ یسوع نے صیلب پر همارے لیے جان دی: "اسلئیے که مسیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کے لیے گناهوں کے باعث ایک بار دکھ اُٹھایا تاکه هم کو خدا کے پاس پهنچائے"﴿1۔پطرس3باب18آیت﴾۔ یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا: "وه همارے قصوروں کے لیے حواله کردیا گیا اور همارے راستباز ٹھرنے کے لیے جلایا گیا"﴿رومیوں4باب25آیت﴾۔

پھر، واپس اپنے سوال پر آتے هیں "کیسے میں یقین سے جان سکتا هوں که جب میں مرؤںگا تو آسمان پر جاؤ ں گا؟ "جواب یه هے یسوع مسیح پر ایمان لا تو نجات پائے گا ﴿اعمال16باب31آیت﴾۔ "لیکن جتنوں نے اسے قبول کیا اس نے انهیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی انهیں جو اس کے نام پر ایمان لاتے هیں"﴿یوحنا1باب12آیت﴾۔ آپ ابدی زندگی کا تحفه مفت حاصل کرسکتے هیں۔ ..."مگر خدا کی بخشش همارے خدا وند مسیح یسوع میں همیشه کی زندگی هے"﴿رومیوں6باب23آیت﴾۔ آپ ابھی سے ایک بھرپور اور بامعنی زندگی گزار سکتے هیں۔ یسوع نے فرمایا:..."میں اسلئیے آیا کے وه زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں" ﴿یوحنا10باب10آیت﴾۔ آپ آسمان پر یسوع کے ساتھ ابدی زندگی گزار سکتے هیں، جس کا اس نے وعده کیا: "اور اگر میں جاکر جگه تیار کروں تو پھر آکر تمهیں اپنے ساتھ لے لُونگا تاکه جهاں میں هوں تم بھی هو"﴿یوحنا14باب3آیت﴾۔

اگر آپ یسوع کو اپنا نجات دهنده قبول کرتے هیں اور خدا سے معافی پانا چاهتے هیں ، یهاں دعا هے جو آپ خدا سے کرسکتے هیں۔ یاد رکھیں ، اس دعا کو پڑھنے یا کسی اور دعا کو پڑھنے سے آپ کو نجات نهیں مل سکتی۔ صرف مسیح پر ایمان لائے وه آپکو آپکے گناهوں سے نجات دے سکتا هے۔ یه دعا ساده سا ایک رسته هے خدا سے اظهار کرنے کا که تمهارا ایمان اس پر هے اور اس کا شکریه ادا کریں که اس نے آپکو نجات بخشی۔ "خداوند"، میں جانتا هوں که میں نے تیرے خلاف گناه کیا اور میں سزا کا مستحق هوں۔ لیکن جس سزا کا میں مستحق تھا یسوع مسیح نے وه سزا اپنے اوپر لے لی پس اس پر ایمان لانے سے میںنے معافی پا لی هے۔ میں اپنے گناهوں سے کناره کشی اختیار کرتا هوں اور اپنا ایمان تجھ پر رکھتا هو ں اپنی نجات کے لیے۔ میں شکریه ادا کرتا هوں آپکے حیرت انگیز فضل اور بخشش کا جو ابدی زندگی کا تحفه هے آمین"۔

اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی دبائیں "آج میں نے مسیح کو قبول کرلیا"نیچے دئیے گئے بٹن کو



واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر



كيسے ميں يقين سے جان سكتا هوں كه جب ميں مرئوںگا تو آسمان پر جائو ں گا؟