چار روحاني قوانين كونسے هيں؟
سوال: چار روحاني قوانين كونسے هيں؟
جواب:
چار روحاني قوانين ايك رسته هيں نجات كي خوشخبري كو بانٹنے كاكه جو يسوع مسيح پر ايمان لانے سے حاصل هوتي هے۔ يه ايك ساده سا طريقه هے جو ايك اهم تعليم كو چارحصوں ميں بانٹتا هے۔
چار روحاني قوانين ميں سے پهلا هے، "خداوند آپ سے پيار كرتا هے ، آپ كي زندگي كے ليے حيرت انگيز منصوبه ركھتا هے "۔ يوحنا 3باب16آيت بتا تي هے ، "كيونكه خدا نے دنيا سے ايسي محبت ركھي كه اس نے اپنا اكلوتا بيٹا بخش ديا تاكه جو كوئي اس پر ايمان لائے هلاك نه هو بلكه هميشه كي زندگي پائے"۔ يوحنا 10باب10آيت هميں وه وجه بتاتي هے جس كے ليے يسوع آيا، "ميں اسلئيے آيا كه وه زندگي پائيں اور كثرت سے پائيں"۔ كيا كوئي هميں خدا كي محبت سے روكتا هے؟كيا كوئي هميں تابعداري كي زندگي گزارنے سے روك رها هے؟
چار روحاني قوانين ميں سے دوسرا هے ، بني نوع انسان گناه آلوده هوگئے اور خدا سے جدا هو گئے ۔ اس كا نيتجه يه هو ا ، كه هم جان نه پائے كه خدا كاحيرت انگيز منصوبه هماري زندگيوں كے ليے كيا هيں۔ روميوں 3باب23آيت دعويٰ سے يه كهتي هے، "اسلئيے كه سب نے گناه كيا اور خدا كے جلال محروم هيں"۔ روميوں 6باب23آيت هميں گناه كه انجام كے بارے ميں بتاتي هے، "گناه كي مزدوري موت هے "۔ خدا نے هميں اپني اپنے ساتھ رفاقت ركھنے كے ليے بنايا۔ اس كے باوجود ، انسان دنيا ميں گناه لے كر آئے، اور اس ليے خدا سے جدا هو گئے۔ هم نے اس كے ساتھ اپنے رشتے كو برباد كرديااس كے باوجود هم كو مدِ نظر ركھا۔ اس كا حل كيا هے؟
چار روحاني قوانين ميں سے تيسرا هے ، "خدا كے پاس همارے گناه كا ايك هي حل هے يسوع مسيح "۔ يسوع مسيح كے ذريعے هم اپنے گناه معاف كروا سكتے هيں اور خدا كے ساتھ ايك اچھا رشته بحال كر سكتے هيں۔ روميوں 5باب8آيت هميں بتاتي هے ،"ليكن خدا اپني محبت كي خوبي هم پر يوں ظاهر كرتا هے ، كه جب هم گنهگار هي تھے تو مسيح هماري خاطر مُوا"۔1۔كرنتھيوں15باب3تا4آيت هميں مطلع كرتي هے كه هميں كيا جاننے ضرورت هے اور اس پر يقين ركھيں تو نجات پائيں گے، ...."كه مسيح كتابِ مقدس كے مطابق همارے گناهوں كے ليے مُوا ۔ اور دفن هوا اور تيسرے دن كتابِ مقدس كے مطابق جي اُٹھا... " يسوع نے يوحنا14باب6آيت ميں اعلان كيا هے كه صرف ميں هي نجات كا رسته هوں، "راه اور حق اور زندگي ميں هوں ، كوئي ميرے وسيلے كے بغير باپ كے پاس نهيں آتا "۔ ميں كيسے نجات كے اس حيرت انگيز تحفے كو حاصل كرسكتا هوں؟
چار روحاني قوانين ميں سے چوتھاهے ، "هميں ضرور ايمان ركھنا هے كه يسوع مسيح هي همارا نجات دهنده هے اسي طرح نجات كا يه تحفه هميں مل سكتا اور خدا كے حيرت انگيز منصوبے كو اپني زندگي ميں جان سكتے هيں"۔ يوحنا1باب12آيت هميں بتاتي هے، "ليكن جتنوں نے اسے قبول كيا اس نے انهيں خدا كے فرزند بننے كا حق بخشا يعني انهيں جو اس كے نام پر ايمان لاتے هيں "۔ اعمال 16باب31آيت واضع طور پر يه كهتي هے، "انهوں نے كها خدا يسوع پر ايمان لا تو تو اور تيرا گھرانه نجات پائے گا"۔ هم صرف فضل هي نجات پا سكتے هيں، صرف ايمان كے ذريعے، جو صرف اور صرف يسوع مسيح پر هو ﴿افسيوں2باب8تا9آيت﴾۔
اگر آپ يسوع مسيح پر ايمان لانا چاهتے هيں كه وه آپ كا نجات دهنده هے، ذيل دئيے گئے خدا سے كهيں۔ ان الفاظ كو كهنے سے آپ نجات نهيں پا سكتے ليكن مسيح پر ايمان لانے سے پائيں گے۔ يه دعا ساده سا ايك رسته هے خدا سے اظهار كا كه آپ كا ايمان اس پر هے اور اس كا شكريه ادا كر يں كه اس نے آپ كو نجات بخشي۔ "خداوند"، ميں جانتا هوں كه ميں نے تيرے خلاف گناه كيا اور ميں سزا كا مستحق هوں۔ ليكن جس سزا كا ميں مستحق تھا يسوع مسيح نے وه سزا اپنے اوپر لے لي پس اس پر ايمان لانے سے ميںنے معافي پا لي هے۔ ميں اپنے گناهوں سے كناره كشي اختيار كرتا هوں اور اپنا ايمان تجھ پر ركھتا هو ں اپني نجات كے ليے۔ ميں شكريه ادا كرتا هوں آپكے حيرت انگيز فضل اور بخشش كا جو ابدي زندگي كا تحفه هے آمين"۔
آپ نے جو کچھ یہاں پڑھا ہے ،کیا اس کی روشنی میں مسیح کے لئے فیصلہ کرلیا ہے ؟ اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی دبائیں "آج میں نے مسیح کو قبول کرلیا" نیچے دئیے گئے بٹن کو۔
واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر
چار روحاني قوانين كونسے هيں؟
|