صرف ايمان
 
 

كيا نجات صرف ايمان ذريعے هے، يا ايمان كے ساتھ اعمال بھي؟



سوال: كيا نجات صرف ايمان ذريعے هے، يا ايمان كے ساتھ اعمال بھي؟

جواب:
يه شايد مسيحي مذهب كا سب سے اهم سوال هے۔ اس سوال كي وجه اصلاح عمل هے يه پروٹسٹنٹ كليسيا اور كتھولك كليسيا كے درميان فرق هے۔ يه سوال ايك بنيادي فرق هے كلام مقدس كے مطابق مسيحيت كے درميان اور زياده تر "مسيحي"بدعتي مسالك كے درميان۔ كيا نجات صرف ايمان كے ذريعے هے، يا ايمان كے ساتھ عمل بھي؟ كيا ميں صرف يسوع پر ايمان لانے سے نجات پا سكتا هوں، يا كيا ميں يسوع پر ايمان ركھوں اور اچھے كام كروں؟

سوال صرف ايمان يا ايمان كے ساتھ عمل اس وقت مشكل هو جاتا جب اس كو كلامِ مقدس كے ساتھ ملانے كي كوشش كي جائے۔ موازنه كريںروميوں3باب28آيت، 5باب1آيت اور گلتيوں3باب24آيت كے ساتھ يعقوب2باب24آيت۔ كچھ فرق هے جيسے پولوس ﴿نجات صرف ايمان سے هے﴾اور يعقوب ﴿نجات ايمان اور عمل سے هے﴾۔ حقيقت ميں ، پولوس اور يعقوب مكمل طور پر ايك دوسرے سے نامتفق نهيں۔ صرف ايك نقطه هے نااتفاقي كا كه كچھ لوگ ايمان اور عمل كے اس تعلق كے درميان فرق كو بڑھا چڑھا كربيان كرتے هيں۔ پولوس اپني رائے ميں صرف ايمان هي كو واجب گردانتا هے﴿افسيوں2باب8تا9آيت﴾ جبكه يعقوب ايمان كے ساتھ عمل كي حمايت كرتا نظر آتا هے۔ اس نماياں مسئلے كا حل اس كي پڑتال كرنے سے ملتا هے كه حقيقت ميں يعقوب كس كے بارے ميں بات كر رها هے ۔ يعقوب اس نظريے كو جھوٹا ثابت كررها هے جو شخص ايمان تو ركھتا هے ليكن اس ميں كچھ اچھے اعمال نهيں﴿يعقوب2باب17تا 18آيت﴾۔ يعقوب اس نقطه پر زور دے رها هے كه مسيح پر اصل ايمان اچھے اعمال كو پيدا كرتا هے﴿يعقوب 2باب20تا 26آيت﴾۔ يعقوب يه نهيں كهه رها كه ايمان كے ذريعے عمل كا جواز پيش كيا جائے، ليكن اس كے برعكس وه شخص حقيقت ميں سچا هے جو ايمان كے ذريعے اپني زندگي ميں اچھے اعمال ركھتا هے۔ اگر كوئي شخص ايماندار هونے كا دعويٰ كرتا هے، ليكن اس كے زندگي ميں اچھے اعمال نهيں تو پھر وه غالباً مسيح پر حقيقي ايمان نهيں ركھتا ﴿يعقوب 2باب14آيت، 17آيت، 20آيت، 26آيت﴾۔

پولوس بھي ايسے هي اپني تحريروں ميں كهتا هے۔ اچھے پھلدار ايماندار اپني زندگياں اس فهرست كے مطابق گزاريں جيسے گلتيوں5باب22تا 23آيت۔ فوراً بتانے كے بعد كه ايمان كے ذريعے نجات پاتے هيں ، عمل سے نهيں ﴿افسيوں2باب8تا9آيت﴾، پولوس هميں خبردار كرتا هے كه هم اچھے عمل كرنے كے لئے پيدا هوئے تھے ﴿افسيوں2باب10آيت﴾۔ پولوس اميد ركھتا هے زياده تبديل شده زندگي كي جيسے يعقوب نے كها، "اس ليے اگر كوئي مسيح ميں هے، تو وه نيا مخلوق هے۔ پراني چيزيں جاتي رهيں۔ ديكھو وه نئي هوگئيں"﴿2۔كرنتھيوں5باب17﴾ يعقوب اور پولوس نجات كے لئے ايك دوسرے سے نامتفق نهيں هيں۔ وه دونوں ايك هي نقطه ركھتے هيں مختلف تناظر سے۔ پولوس سادگي سے زور ديتا تھا كه صرف ايمان كے ذريعے جبكه يعقوب زور ديتا تھا كه مسيح پر ايمان اچھے اعمال پيدا كرتا هے۔



واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر



كيا نجات صرف ايمان ذريعے هے، يا ايمان كے ساتھ اعمال بھي؟