مسيحيت ميں نئے سرے سے پيدا هونا
 
 

مسيحيت ميں نئے سرے سے پيدا هونے كا كيا مطلب هے؟



سوال: مسيحيت ميں نئے سرے سے پيدا هونے كا كيا مطلب هے؟

جواب:
مسيحيت ميں نئے سرے سے پيدا هونے كا كيا مطلب هے ؟ معياري راه كلامِ مقدس كيطرف سے هے جو ان سوالوں كے جواب ديتي هے يوحنا 3باب1تا12آيت۔ خداوند يسوع مسيح نيكديمس سے گفتگو كرتے هيں، ايك اهم فريسي اور يهوديوں كي مجلس كا ركن﴿ايك يهودي حكمران﴾۔ نيكديمس رات كو يسوع كے پاس آيا۔ نيكديمس نے يسوع سے سوال كيے۔

يسوع نے نيكديمس سے اسطرح گفتگو كي،اس نے كها ..."يسوع نے جواب ميں اس سے كها ميں تجھ سے سچ سچ كهتا هوں كه جب تك كوئي نئے سرے سے پيدا نه هو وه خدا كي بادشاهي كو ديكھ نهيں سكتا۔ نيكديمس نے اس سے كها آدمي جب بوڑھا هو گيا تو كيونكر پيدا هو سكتا هے ؟ كيا وه دوباره اپني ماں كے پيٹ ميں داخل هو كر پيدا هو سكتا هے ؟ ۔ يسوع نے جواب ديا كه ميں تجھ سچ سچ كهتا هوں جب تك كوئي آدمي پاني اور روح سے پيدا نه هو وه خدا كي بادشاهي ميں داخل نهيں هو سكتا۔ جو جسم سے پيدا هو ا هے جسم سے هے ، اور جو روح سے پيدا هو ا هے روح هے۔ تعجب نه كر كه ميں تجھ سے كها تمهيں نئے سرے سے پيدا هونا ضرور هے... "﴿يوحنا3باب3تا7آيت﴾۔

لفظ "نئے سرے سے پيدا هونے "كے لغوي معني هيں "اوپر سے پيدا هوا"۔ نيكديمس كو درحقيقت اس كي ضرورت تھي۔ وه اپنے دل اور روحاني تبديلي كا ضرورت مند تھا۔ نئي پيدائش ، نئے سرے سے پيدا هونا، ايك واحد فعل هے جس خداوند ايمان لانے والے شخص كو ابدي زندگي بخشتا هے ﴿2۔كرنتھيوں5باب17آيت؛ ططس3باب5آيت؛ 1۔پطرس1باب3آيت؛ 1۔يوحنا2باب29آيت، 3باب9آيت، 4باب17آيت،5باب1تا4آيت اور 18آيت﴾۔ يوحنا1باب12تا13آيت اشاره كرتا كه "نئے سرے سے پيدا هو نا"اس تصور كے ساتھ ساتھ چلتا هے كه "خدا كے بچے بن جانا"يسوع مسيح نے نام پر ايمان لانے كے ذريعے۔

منطقي طور پر يه سوال اٹھتا هے ، "ايك شخص كو نئے سرے سے پيدا هو نے كي كيوں ضرورت هے "؟ پولوس رسول افسيوں2باب1آيت ميں كهتے هيں "اور اس نے تمهيں بھي زنده كيا، جب اپنے قصوروں اور گناهوں كے سبب سے مرده تھے... " روميوں3باب23آيت ميں رسول لكھتے هيں ، "اسلئيے كے سب نے گناه كيا اور خدا كے جلال سے محروم هيں"۔ پس ، ايك شخص ضروري هے كه وه اپنے گناهوں كي معافي كے ليے نئے سرے سے پيدا هو اور خدا كے ساتھ تعلق ركھے۔

يه كيسے ممكن هو سكتا هے ؟ افسيوں2باب8اور9آيت بيان كرتي هے ، "كيونكه تم كو ايمان كے وسيله سے فضل هي سے نجات ملي هے، اور يه تمهاري طرف سے نهيں خدا كي بخشش هے ۔اور نه اعمال كے سبب سے هے تاكه كوئي فخر نه كرے"۔ جب كوئي مرد يا عورت نئے سرے سے پيدا هو كر نجات پا ليتا هے، تو وه روحاني طور پر نئے هو جاتے هيں، اور اب وه نئي پيدائش كي وجه سے خدا كا بچه هے۔ يسوع مسيح پر ايمان لانے سے، اس نے صليب پر جان ديكر گناه كا كفاره ادا كيا ، كيا اسي كا مطلب روحاني طور پر "نئے سرے سے پيدا هونا "هے۔ "اسلئيے اگر كوئي مسيح ميں هے ، تو وه نيا مخلوق هے ... " ﴿2۔كرنتھيوں5باب17آيت﴾۔

اگر آپ يسوع مسيح پر ايمان نهيں ركھتے كه وه آپ كا نجات دهنده هے ، كيا آپ نے كبھي اس بات پر غور كيا هے كه پاك روح آپ كو تحريك ديتا كه آپ اسے اپنے دل سے بات كرتے هوئے پائيں۔ آپ كو نئے سرے سے پيدا هونے كي ضرورت هے۔ كيا آپ آج هي دعا كريں گے توبه كے ليے اور مسيح ميں ايك نئي مخلوق بن جانے كے ليے؟"ليكن جتنوں نے اسے قبول كيا اس نے انهيں خدا كے فرزند بننے كا حق بخشا يعني انهيں جو اس كے نام پر ايمان لاتے هيں۔ وه نه خون سے، نه جسم كي خواهش سے ، نه انسان كے اراده سے بلكه خدا سے پيدا هوئے "﴿يوحنا1باب12تا13آيت﴾۔

.اگر آپ يسوع مسيح كو اپنا نجات دهنده قبول كرتے هيں اور نئے سرے سے پيدا هونا چاهتے هيں ، يهاں دعا هے ۔ ياد ركھيں ، اس دعا كو پڑھنے يا كسي اور دعا كو پڑھنے سے آپ كو نجات نهيں مل سكتي۔ صرف مسيح پر ايمان لائے وه آپكو آپكے گناهوں سے نجات دے سكتا هے۔ يه دعا ساده سا ايك رسته هے خدا سے اظهار كرنے كا كه تمهارا ايمان اس پر هے اور اس كا شكريه ادا كريں كه اس نے آپكو نجات بخشي۔ "خداوند"، ميں جانتا هوں كه ميں نے تيرے خلاف گناه كيا اور ميں سزا كا مستحق هوں۔ ليكن جس سزا كا ميں مستحق تھا يسوع مسيح نے وه سزا اپنے اوپر لے لي پس اس پر ايمان لانے سے ميںنے معافي پا لي هے۔ ميں اپنے گناهوں سے كناره كشي اختيار كرتا هوں اور اپنا ايمان تجھ پر ركھتا هو ں اپني نجات كے ليے۔ ميں شكريه ادا كرتا هوں آپكے حيرت انگيز فضل اور بخشش كا جو ابدي زندگي كا تحفه هے آمين"

آپ نے جو کچھ یہاں پڑھا ہے ،کیا اس کی روشنی میں مسیح کے لئے فیصلہ کرلیا ہے ؟ اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی دبائیں "آج میں نے مسیح کو قبول کرلیا" نیچے دئیے گئے بٹن کو۔



واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر



مسيحيت ميں نئے سرے سے پيدا هونے كا كيا مطلب هے؟