settings icon
share icon
سوال

مقامی کلیسیا اور عالمگیر کلیسیا میں کیا فرق ہے؟

جواب


مقامی کلیسیا اور عالمگیر کلیسیا میں فرق کو سمجھنے کے لئےکسی بھی شخص کو اِن دونوں کے بنیادی مفہوم کو سمجھنا پڑے گا ۔ مقامی کلیسیا یسوع مسیح پر ایمان رکھنے والے ایسے لوگوں کی جماعت ہے جو باقاعدگی سےخُدا کی عبادت اور شکر گزاری کے لیےکسی مخصوص جگہ پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ عالمگیر کلیسیا دُنیا بھر کے اُن تمام لوگوں پر مشتمل ہے جو یسوع مسیح پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان رکھتے ہیں ۔ یہ اصطلاح "کلیسیا" ایک یونانی لفظ کا ترجمہ ہے جس کا مطلب "جماعت/بلائے ہوئے یا الگ کئے ہوئے لوگوں کا گروہ" یا لوگوں کا اکٹھا ہونا (1تھسلنیکیوں 2باب 14آیت ؛ 2 تھسلنیکیوں 1باب 1آیت )۔ یہ لفظ خدا کے اُس کام سے تعلق رکھتا ہے جو وہ اپنے" الگ کئے ہوئے لوگوں " یعنی ایمانداروں کی نجات اور تقدیس کے عمل میں کرتا ہے ۔ ایک اور یونانی لفظ کی بھی حرفی نقل "کلیسیا" کی گئی ہے جو ملکیت کا مفہوم پیش کرتا ہے اور جس کے لفظی معنی "خُداوند سے تعلق رکھنے والے لوگ" ہیں ۔ لیکن یہ لفظ نئے عہد نامہ میں صرف دو جگہ پر استعمال کیا گیا ہے اوردونوں مقامات پر براہ راست طور پر کلیسیاکا ذکر نہیں کرتا (1کرنتھیوں 11باب 20آیت؛ مکاشفہ 1باب 10آیت )۔

مقامی کلیسیا کو عام طور پر اُن سب لوگوں کی مقامی جماعت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جو مسیح پر ایمان کا اقرار کرتے ہیں اور اُس کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ یونانی لفظ ایکلیزیا (ekklesia) زیادہ تر مقامی جماعت کے تعلق سے استعمال کیا گیا ہے (1تھسلنیکیوں 1باب 1آیت؛ 1کرنتھیوں 4باب 17آیت؛ 2کرنتھیوں 11باب 8آیت)۔ تاہم کسی بھی علاقے میں صرف ایک مخصوص مقامی کلیسیا نہیں ہوتی ۔ کیونکہ بڑے شہروں میں بہت سی مقامی کلیسیائیں ہوتی ہیں۔

دُنیا بھر کی کلیسیا کو عالمگیر کلیسیا کا نام دیا گیا ہے۔ اِس لحاظ سے کلیسیا کاتصور بذات خود لوگوں کے اکٹھے ہونے سےنہیں بلکہ اُن تمام کلیسیا ؤں سے ہے جو عالمگیر کلیسیا کو تشکیل دیتی ہیں ۔ گوکہ کلیسیا باضابطہ طور پر ایک مخصوص جگہ پر جمع نہیں ہوتی مگر اِس کے با وجود وہ کلیسیا ہے۔کوئی بھی شخص اعمال 8باب 3آیت میں دیکھ سکتا ہے کہ اگرچہ کلیسیا کے اراکین گھروں میں بیٹھے ہیں پھر بھی وہ کلیسیا ہے۔ اعمال 9باب 31آیت میں یہُودیہ اور گلیل اور سامریہ کی مقامی کلیسیا ؤں کےلیے واحد صیغہ "کلیسیا" استعمال ہوا ہے اس یہ لفظ عالمگیر کلیسیا کو بیان کرتا ہے نہ کہ مقامی کلیسیاؤں کو۔ بعض اوقات عالمگیر کلیسیا کو "اَن دیکھی کلیسیا" بھی کہا جاتا ہے اَن دیکھی اِس لحاظ سے کہا جاتا ہے کیونکہ اِس کا کوئی مخصوص علاقہ یا مقام نہیں ہے اور اِس لحاظ سے بھی کیونکہ صرف خُدا ہی دیکھ سکتا ہے کہ حقیقی طور پر نجات یافتہ کون ہے۔ بے شک کلامِ مقدس میں کلیسیا کو " اَن دیکھی کلیسیا" کے طور پر کبھی بیان نہیں کیا گیا کیونکہ متی 5باب 14 آیت کے الفاظ کے مطابق " جو شہر پہاڑ پر بسا ہے " سے یہی واضح ہوتا ہے کہ کلیسیا اَن دیکھی نہیں بلکہ ظاہر ی ہے ۔ یہاں پر مزید چند آیات پیش کی جاتی ہے جو عالمگیر کلیسیا کے بارے میں بات کرتی ہیں: 1کرنتھیوں 12باب 28آیت؛ 15باب 9آیت ؛ متی 16باب 18آیت؛ افسیوں 1باب 22-23آیات؛ کلسیوں 1باب 18آیت۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مقامی کلیسیا اور عالمگیر کلیسیا میں کیا فرق ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries