settings icon
share icon
سوال

تثلیث فی التوحید کیا ہے؟

جواب


تثلیث فی التوحید ایک عقیدہ ہے کہ خُدا ثالوث خُدا ہے، اور خُدا نے اپنے آپ کو تین بالکل یکساں اور ازلی شخصیات میں ظاہر کیا ہے۔ تثلیث کے ایک تفصیلی بائبلی تعارف کے لئے برائے مہربانی ہمارا آرٹیکل "بائبل تثلیث کے بارے میں کیا سکھاتی ہے؟" پڑھ لیں۔ اِ س آرٹیکل کا مقصد نجات اور مسیحی زندگی کے متعلق تثلیث فی التوحید کی اہمیت پر گفتگو کرنا ہے۔

ہم سے اکثر سوال پوچھا جاتا ہے کہ "کیا نجات حاصل کرنے کے لئے تثلیث پر ایمان لانا ضروری ہے؟" اِس کا جواب "ہاں" بھی ہے اور" نہیں " بھی ۔ کیا کسی شخص کے لیے نجات حاصل کرنے کے لئے تثلیث کے ہر پہلو کا کامل ادراک حاصل کرنا یعنی اُسکو مکمل طور پر سمجھنا اور اُس کے ساتھ مُتفق ہونا ضروری ہے؟ جواب ہے نہیں۔ کیا تثلیث کے کچھ ایسے پہلو ہیں جو نجات کے عمل میں اہم کِردار ادا کرتے ہیں؟ جی ہاں۔ مثال کےطور پر یسوع مسیح کی الُوہیت عقیدہ نجات میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ اگر یسوع خُدا نہیں ہے، تو اُس کی موت گناہ کی لامحدود سزا کی قیمت ادا نہیں کرسکتی۔ صرف خُدا ہی لامحدود ہے۔ اُس کانہ کوئی شروع ہے نہ آخر۔ باقی تمام مخلوقات بشمول فرشتے محدود ہیں۔ اُن کو کسی ایک خاص وقت پر تخلیق کیا گیا ہے۔ صرف ایک لامحدود ہستی کی موت ہی انسان کے گناہوں کا ابدی کفارہ ہو سکتی ہے۔ اگر یسوع خُدا نہیں ہے، تو وہ نجات دہندہ مسیح، خُدا کا برّہ نہیں ہو سکتا جو جہان کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے (یوحنا1باب 29آیت)۔ یسوع مسیح کی الٰہی فطرت کےمتعلق غیر بائبلی نظریہ رکھنے کا نتیجہ نجات کا گمراہ کُن تصور ہو گا۔ ہر مسیحی فرقہ جو یسوع مسیح کی حقیقی الوہیت کا انکار کرتا ہے یہ بھی سکھاتا ہے کہ ہمارے لیے نجات حاصل کرنے کے لئے مسیح کی موت میں اپنے اعمال کو بھی شامل کرنا ضرور ہے۔ مسیح کی حقیقی اور کامل الوہیت جو کہ تثلیث فی التوحید کا ایک پہلو ہے اِ س نظریے کومکمل طور پر ردّ کرتی ہے۔

اِس کے ساتھ ہی، ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ مسیح میں کچھ ایسے حقیقی ایماندار بھی ہیں جو تثلیث فی التوحید کو مکمل طور پر نہیں مانتے۔ اگرچہ ہم موڈیل ازمmodalism یعنی یک اشتراکیت (ایک عقیدہ کہ خُدا ایک ہی شخص ہے جس نے اپنے آپ کو باپ، بیٹا اور رُوح القدس تین صورتوں/ رُوپوں میں ظاہر کیا) کو ردّ کرتے ہیں۔ تثلیث ایک بھید ہے جِسے محدود انسان مکمل اور کامل طور پر سمجھ نہیں سکتا۔ نجات فراہم کرنے کے لئے خُدا ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم مجسم خُدا یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور قبول کریں۔ نجات دینے کے لئے خُدا ہم سے یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ ہمارےلیے کامل بائبلی تعلیم کے ہر پہلو کو مکمل طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ نجات دینے کے لئے تثلیث فی التوحید کے ہر پہلو کو مکمل طور پر سمجھنے اور اُس کے ساتھ مُتفق ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاتا۔

ہم دِل سے ایمان رکھتے ہیں کہ تثلیث فی التوحید بائبلی تعلیم ہے۔ ہم دلیری سے اعلان کرتے ہیں کہ بائبلی تثلیث پر ایمان رکھنا اور اِسے سمجھنا خُدا ، نجات، اور ایمانداروں کی زندگی میں خُدا کے جاری کام کو سمجھنے کے لئے بے حد ضروری ہے۔ کچھ ایسے ایماندار بھی ہیں جو مسیح کے حقیقی پیروکار تو ہیں، لیکن وہ تثلیث فی التوحید کے کچھ پہلوؤں کے ساتھ اختلافِ رائے رکھتے ہیں۔ اِس بات کو یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہمیں کامل تعلیم رکھنے کی وجہ سے نجات نہیں ملی، بلکہ کامل نجات دہندہ پر ایمان لانے سےنجات ملی ہے (یوحنا 3 باب 16آیت )۔ نجات حاصل کرنے کےلئے کیا ہمیں تثلیث فی التوحید کے کچھ پہلوؤں پر ایمان لانا ضروری ہے۔ جی ہاں ضروری ہے۔ کیا نجات حاصل کرنے کے لئے ہمیں تثلیث فی التوحید کے تمام پہلوؤں کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہونا ضروری ہے؟ نہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

تثلیث فی التوحید کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries