settings icon
share icon
سوال

گرم لوہے سے داغا گیا دِل/ضمیر رکھنے سے کیا مُراد ہے؟

جواب


بائبل 1تیمتھیس 4باب 2آیت میں گرم لوہے سے داغے گئے دِل /ضمیر کا ذکر کرتی ہے ۔ دل/ضمیر خدا کی طرف سے بخشا گیا وہ اخلاقی شعور ہے جو ہم میں سے ہر ایک کے اندر موجود ہیں ( رومیوں 2باب 15آیت)۔ اگر دل /ضمیر گرم لوہے سے داغا گیا ہے – جس کا لفظی مفہوم جلا ہوا ہے – تو اِس سے ایک بے حِس دل/ضمیر کا تصور ملتا ہے۔ ایسا دل مناسب طور پر کام نہیں کرتا کیونکہ اِس کے کچھ حصے جل جانے کی وجہ سے وہاں پر رُوحانی احساس ختم ہو جاتا ہے اور پھر اِس کے خلیے درست اور غلط میں تمیز نہیں کر سکتے۔ جس طرح کسی جانور کی کھال کا لوہے سے داغا گیا حصہ مزید درد کےلیے بے حس ہو جا تا ہے اُسی طرح ایک داغدار ضمیر کے حامل انسان کا دل اخلاقی چُبھن کے لیے بے حِس ہو جاتا ہے ۔

پولس رسول 1تیمتھیس 4باب 1-2آیات میں اُن لوگوں کی شناخت کرتا ہے جن کا دل داغدار ہے :"لیکن رُوح صاف فرماتا ہے کہ آیندہ زمانوں میں بعض لوگ گمراہ کرنے والی رُوحوں اور شیاطین کی تعلیم کی طرف مُتوجّہ ہو کر اِیمان سے برگشتہ ہو جائیں گے۔ یہ اُن جھوٹے آدمیوں کی رِیاکاری کے باعث ہو گا جن کا دِل گویا گرم لوہے سے داغا گیا ہے ۔" اس حوالے میں ہم اُن جھوٹے استادوں کے بارے میں تین باتیں سیکھتے ہیں جو دوسرے لوگوں کی ایمان سے برگشتگی کا باعث بنتے ہیں :(1) وہ شیاطین کے ترجمان ہیں کیونکہ وہ اُن باتوں کی منادی کرتے ہیں جو"بدرُوحوں اور شیاطین کی تعلیم " پر مبنی ہیں؛ (2) وہ جھوٹے اور ریاکار ہیں اس لیے کہ وہ پاکیزگی کا لبادہ اوڑھےہوئے ہیں مگر جھوٹ سے بھرے ہوئے ہیں ؛ اور (3) وہ بے ایمان ہیں کیونکہ اُن کے دل داغ دئیے گئے ہیں ۔ یہ چیز اس بات کی کافی حد تک وضاحت پیش کرتی ہے کہ جھوٹے استاد بغیر کسی شرم کے کیسےجھوٹ بولتے اور بغیر کسی ندامت کے کیسے گمراہی پھیلاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اُن کے دل داغدار ہیں ۔ وہ اس لحاظ سے بے حِس ہیں کہ جھوٹ بولنا غلط ہے ۔

خط کے شروع میں پولس رسول ایک " پاک دل " کا ذکر تا ہے جو داغدار دل کے بالکل برعکس ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ " خدا کےکام کی ترقی " اُس ایمان اور محبت کی بدولت ہوتی ہے جو " پاک دِل اور نیک نِیّت اور بے رِیا اِیمان " سے پیدا ہوتے ہیں ( 1تیمتھیس 1باب 4-5آیا)۔ ایک پاک دل غلط کی نسبت صحیح بات بتانے کی صلاحیت رکھتا اور احساسِ جرم سے پاک ہوتا ہے ۔ پاک دل کا حامل شخص اپنی پاکیزگی برقرار رکھتا ہے ۔ وہ اُن لوگوں کی رفاقت سے لطف اندوز ہوتا ہے جو مسیح کے نو ر میں چلتے ہیں(1یوحنا 1باب 7آیت)۔ پاک دل کے حامل لوگوں کے نزدیک شیطان کی جھوٹی باتیں باعث نفرت ہیں ۔ گمراہ لوگوں کے جھوٹ کی پیروی کرنے کی بجائے وہ " اچھی لڑائی لڑتا ۔۔۔ اور اِیمان اور اُس نیک نیّت پر قائم " رہتا ہے ( 1تیمتھیس 1باب 18-19آیات)۔

بدکاری کے نتائج کی وضاحت کرنے کےلیے امثال 6باب 27آیت ایک خطیبانہ سوال کرتی ہے :"کیا ممکِن ہے کہ آدمی اپنے سینہ میں آگ رکھّے اور اُس کے کپڑے نہ جلیں؟" جھوٹی تعلیم کے تعلق سے اس سوال کو توضیحی انداز سے ایسے پوچھا جا سکتا ہے کہ " کیا کو ئی برگشتہ شخص اپنے اندر جہنم میں لے جانے والے شعلہ زن جھو ٹے عقائدرکھتے ہوئے اپنے دل کو داغدار ہونے سے بچا سکتا ہے ؟"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

گرم لوہے سے داغا گیا دِل/ضمیر رکھنے سے کیا مُراد ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries