settings icon
share icon
سوال

کیا خُدا سے سوال کرنا غلط ہے؟

جواب


مسئلہ یہ نہیں کہ ہمیں خدا سے سوال کرنا چاہیے یا نہیں بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ہم کس انداز میں اور کس وجہ سے خدا سے سوال کرتے ہیں ۔ خدا سے سوال کرنا بذات خود ایک غلط عمل نہیں ہے ۔ کیونکہ حبقوق نبی نے خداوند کے منصوبے کے طریقہ کار اور وقت کے تعلق سے خدا سے سوالات کیے تھے ۔ حبقوق کو جھڑکنے کی بجائے خدا نے بڑے اطمینا ن سے اُس کے سوالوں کے جواب دئیے اور حبقوق اپنی کتاب کا اختتام خدا وند کی حمد و ستائش کے گیت کے ساتھ کرتا ہے ۔ بہت سے زبوروں میں خداسے کئی سوالات کئے گئے ہیں ( زبور 77،74،44،10)۔ یہ اُن مظلوم لوگوں کی پکاریں ہیں جو خدا کی مداخلت اور نجات کے لیے شدید آرزو مند ہیں ۔ اگرچہ خدا ہمارے سوالوں کے جوابات ہمیشہ اُس انداز میں نہیں دیتا ہے جس طرح ہم چاہتے ہیں مگر ان حوالہ جات سے ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ خدا خالص دل سے نکلے سچے سوال کو خوشی سے قبول کرتا ہے ۔

جُھوٹےسوالات یا ریاکار دل سے نکلے سوالات کا معاملہ فرق ہے۔ " اور بغیر ایمان کے اُس کو پسند آنا ناممکن ہے ۔ اِس لیے کہ خدا کے پاس آنے والے کو ایمان لانا چاہیے کہ وہ موجود ہے اور اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے "( عبرانیوں 11باب 6آیت)۔ جب ساؤل بادشاہ نے خدا کی نافرمانی کی تو اِس کے بعد خدا نے اُس کے سوالوں کا کچھ جواب نہ دیا (1سموئیل 28باب 6آیت)۔ خدا نے کسی خاص واقعےکے وقوع پذیر ہونے کی اجازت کیوں دی اِس پر حیران ہونے کے مقابلے میں براہ راست خدا کی بھلائی پر سوال کرنا مکمل طور پر مختلف بات ہے ۔ دل میں شک و شبہات رکھنا خدا کی حاکمیت اور اُس کے کردار پر سوال کرنے سے مختلف ہے ۔ مختصر بات یہ ہے کہ سچے دل سے سوال کرنا گناہ نہیں بلکہ ایک تلخ، بے اعتماد اور باغی دل رکھنا گناہ ہے ۔ خدا سوالات سے خوف زدہ نہیں ہوتا بلکہ خدا ہمیں اپنی گہری رفاقت سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتا ہے ۔ جب ہم خدا سے سوال کرتے ہیں تو یہ عمل شکستہ رُوح اور کھلے دل کے ساتھ ہونا چاہیے ۔ ہم خدا سے سوال تو کر سکتے ہیں مگر ہمیں جواب کی توقع نہیں کرنی چاہیے جب تک ہم اُس کے جواب میں حقیقی دلچسپی نہیں رکھتے ۔ خدا ہمارے دلوں کو جانتا ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ آیا ہم حقیقی طور پر اُس کے نور کے متلاشی ہیں یا نہیں ۔ یہ ہمارا باطنی یا دل سے تعلق رکھنے والا رویہ ہے جو اِس بات کا تعین کرتا ہے کہ خدا سے سوال کرنا درست ہے یا غلط ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا خُدا سے سوال کرنا غلط ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries