settings icon
share icon
سوال

خُداوند یسوع کو اپنا شخصی نجات دہندہ قبول کرنے سے کیا مُراد ہے؟

جواب


کیا آپ نے یسوع مسیح کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پرقبول کیا ہے؟ اِس سوال کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئےپہلے آپکو "یسوع مسیح"، "شخصی" اور "نجات دہندہ" جیسی اصطلاحات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔


یسوع مسیح کون ہے؟ بہت سے لوگ یسوع مسیح کو ایک نیک انسان، ایک عظیم اُستاداور حتیٰ کہ خُدا کا ایک نبی مانتے ہیں۔ یسوع مسیح کے حق میں یہ سب باتیں درست ہیں لیکن یہ باتیں پورے طور پر اِس حقیقت کو بیان نہیں کرتیں کہ یسوع حقیقت میں ہے کون۔ بائبل مُقدس بیان کرتی ہے کہ یسوع مجسم خُدا ہے یعنی وہ انسانی صورت میں خدا ہے (دیکھیئے یوحنا 1باب 1، 14آیات )۔خُدا اِس زمین پر اُترا کہ وہ ہمیں تعلیم دے، شفا دے، ہماری تربیت کرے، ہمیں معافی عطا کرے – اور ہماری خاطر اپنی جان قربان کرے۔ یسوع مسیح خدا ہےیعنی وہ خالق ، قادرِمطلق خُداوندہے۔ کیا آپ نے اِس یسوع کو قبول کیا ہے؟

ایک نجات دہندہ کیاہوتا ہے؟ اور ہمیں ایک نجات دہندہ کی کیوں ضرورت ہے؟ کلام مُقدس ہمیں بتاتا ہے کہ ہم سب نے گناہ کیا ہے؟ ہم سب بدی کرنے کے مرتکب ہیں(رومیوں 3باب 10-18آیات )۔ اور گناہگار ہونے کے نتیجے میں ہم خُدا کے غضب اور اُس کی عدالت کےمستحق ہیں۔ لامحدود اور ابدی خُدا کے خلاف گناہ کرنے کی واحد سزا ابدی عذاب ہی ہے (رومیوں6باب 23آیت ؛ مکاشفہ20باب 11-15آیات)۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سب کو ایک نجات دہندہ کی ضرورت ہے!

یسوع اِس زمین پر آیا اور اُس نے ہماری جگہ پر ہمارے گناہوں کی خاطر اپنی جان قربان کی۔یسوع کی موت ہمارے گناہوں کے لئے ایک لامحدود اور مکمل کفارہ تھا (2 کرنتھیوں 5باب 21آیت )۔ یسوع ہمارے گناہوں کی قیمت چکانے کی خاطر مرا (رومیوں5 باب 8آیت)۔پس یسوع نےوہ قیمت ادا کردی تاکہ ہمیں وہ قیمت نہ ادا کرنی پڑے۔ یسوع کا مرُدوں میں جی اٹھنا یہ ثابت کرتا ہےکہ اُس کی موت ہمارے گناہوں کے لئے کا کفارہ ادا کرنے کے لیے کافی تھی۔ اسی لئے یسوع ہی واحد نجات دہندہ ہے!(یوحنا 14باب 6 آیت ؛ اعمال4باب 12آیت ) ۔کیا آپ خُداوند یسوع مسیح پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان رکھتے ہیں؟

کیا یسوع آپ کا "شخصی" نجات دہندہ ہے؟ بہت سارے لوگوں کے نزدیک مسیحیت محض چرچ جانے، کچھ خاص مذہبی رسومات ادا کرنے اور کچھ مخصوص گناہ نہ کرنے کا نام ہےیہ حقیقی مسیحیت نہیں ہے۔ سچی مسیحیت درحقیقت خُداوند یسوع مسیح کے ساتھ شخصی تعلق کا نام ہے۔یسوع کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ شخصی طور پر اُس پر ایمان لاتے ہیں اور اُس پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ کوئی شخص کسی دوسرے کے ایمان کے وسیلے کبھی بھی نجات نہیں پا سکتا ۔ کوئی بھی شخص کچھ مخصوص اچھے کام کرنے کی بدولت قطعی طور پر معافی حاصل نہیں کر سکتا۔ نجات پانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ خُداوند یسوع مسیح کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کیا جائے ، اُس کی موت کو اپنے گناہوں کےکامل کفارے کے طور پر قبول کیا جائے اوراُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کو ابدی اور جلالی زندگی کی ضمانت کے طور پر قبول کیا جائے۔ (یوحنا 3باب 16آیت )۔ کیا یسوع شخصی طور پر آپ کا نجات دہندہ ہے؟

اگر آپ خُداوند یسوع مسیح کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دعاکا ایک نمونہ پیش کیا گیاہے۔ یاد رکھیں کہ یہ دُعا یا کوئی بھی دوسری دُعا آپ کو بچا نہیں سکتی۔ صرف مسیح خُداوند پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان لانے کے ذریعہ سے ہی آپ اپنے گناہوں کی سزا سے بچ سکتے ہیں۔ یہ دُعا محض ایک ذریعہ ہے اور اِس بات کا اقرار ہے کہ آپ خدا پر اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں اور اُس کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اِس نے آپ کے لئے نجات کا انتظام کیا۔

"اَے خداباپ! مَیں جانتا /جانتی ہوں کہ مَیں نے تیرے خلاف گناہ کیا ہے اور مَیں سزا کا/کی مستحق ہوں۔ مُجھے تیرے کلام کی روشنی میں یہ بھی معلوم ہے کہ خُداوند یسوع مسیح نے میری سزا کو اپنے اوپر لے لیا۔ تاکہ اُس پر اِیمان لا کر مَیں نجات پاؤں۔ مَیں نجات کے لئے اپنا بھروسہ تجھ پر رکھتا /رکھتی ہوں۔ تیری اِس عجیب بخشش اور فضل کے لیے اور ہمیشہ کی زندگی کے اِس انعام کے لئے تیرا شکرہو۔ آمین۔

جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خُداوند یسوع کو اپنا شخصی نجات دہندہ قبول کرنے سے کیا مُراد ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries