settings icon
share icon
سوال

عقیدہ وحدت الوجود/پینتھی ازم کیا ہے؟

جواب


عقیدہ وجدت الوجود سے مراد ہے کہ خُدا ہر چیز اور ہر انسان ہے اور ہر انسان اور ہر چیز خُدا ہے۔ عقیدہِ وحدت الوجود بھی کسی حد تک اصنام پرستی (بہت سارے خُداؤں پر ایمان) کے عقیدے جیسا ہی ہے، لیکن یہ اپنی تعلیمات میں اصنام پرستی سے بھی چار ہاتھ آگے نکل جاتا ہے اور یہ تعلیم دیتا ہے کہ کائنات کی ہر ایک چیز ہی خُدا ہے۔ درخت خُدا ہے، چٹان خُدا ہے، جانور خُدا ہے، آسمان خُدا ہے، سورج خُدا ہے، آپ خُدا ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ بہت سی بدعات اور جھوٹے مذاہب (مثلاً کسی حد تک ہندومت اور بُدھ مت ،بہت سے اتحاد اور اتحادی بدعات اور " فطرت ماں " کے پرستاروں) کی ابتدا کے پیچھے اہم مفروضہ وحدت الوجود کا نظریہ ہی ہے۔

کیا بائبل نظریہِ وحدت الوجود کے بارے میں سکھاتی ہے؟ نہیں! بائبل اِس نظریے کی تعلیم نہیں دیتی ۔ عقیدہ وحدت الوجود کو لے کر بہت سارے لوگ پریشان ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ خیال کرتے ہیں کہ یہ عقیدہ تو اِس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ خُدا ہر جگہ پر حاضروناظر ہے۔ 139زبور 7-8آیات بیان کرتی ہیں "مَیں تیری رُوح سے بچ کر کہاں جاؤں یا تیری حضُوری سے کدِھر بھاگوں؟ اگر آسمان پر چڑھ جاؤں تو تُو وہاں ہے۔ اگر مَیں پاتال میں بستر بچھاؤں تو دیکھ! تُو وہاں بھی ہے"۔ خُدا کے ہر جگہ موجود ہونے کا مطلب ہے کہ وہ بیک وقت ہر جگہ حاضرو ناظرہے۔ کائنات میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں خُدا موجود نہ ہو۔ لیکن یہ تصور نظریہ ِ وحدت الوجود کی طرح نہیں ہے۔ خُدا ہر جگہ موجود ہے لیکن وہ سب کچھ نہیں ۔ جی ہاں، خُدا ہر درخت اور ہر انسان کے اندر "موجود " ہے لیکن اِس سے درخت اور انسان خُدا نہیں بن جاتا۔ نظریہِ وحدت الوجود کسی بھی طور پر بائبلی عقیدہ نہیں ہے۔

وحد ت الوجود کے خلاف بائبل کے واضح ترین دلائل وہ بے شمار احکامات ہیں جو بائبل مُقدس بُت پرستی کے خلاف پیش کرتی ہے ۔ کلامِ مقدس بُتوں، فرشتوں، آسمانی چیزوں، فطرت کی چیزوں وغیرہ کی پرستش کرنے سے منع کرتا ہے۔ اگر نظریہِ وحدت الوجود سچا ہوتا تو ایسی کسی چیز کی پرستش کرنا غلط نہ ہوتا کیونکہ پھر تو حقیقت میں ہر ایک چیز نے ہی خُدا ہونا تھا۔ اگر نظریہ وحدت الوجود سچا ہوتا تو چٹان یاکسی جانور کی پرستش کرنا اتنا ہی درُست ہوتا جتنا کہ خُدا کی اندیکھے اور رُوحانی وجود کے طور پر پرستش کرنا درُست ہے۔ بُت پرستی کے بارے بائبل مقدس کی واضح اور مستقل ملامت نظریہ ِ وحدت الوجود کے خلاف ایک حتمی دلیل ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

عقیدہ وحدت الوجود/پینتھی ازم کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries