settings icon
share icon
سوال

بپتسمہ لینے یا دینے کا درست یا مناسب طریقہ کیا ہے؟

جواب


اِس سوال کا آسان ترین جواب اس لفظ "بپتسمہ" کے مفہوم میں ہی پایا جاتا ہے ۔ بپتسمہ یونانی کے ایک لفظ سے ماخوذ ہے جِس کے معانی ہیں"پانی میں غوطہ یا ڈبکی لگانا"۔ لہذا پانی کے چھڑکاؤ یا انڈیلنے کے ذریعے سے بپتسمہ دینا دراصل لفظ "بپتسمہ" کے حقیقی معنی کی ہی تردید کر دیتا ہے۔ "چھڑکاؤ کے ذریعے سے بپتسمہ دینے " جیسے الفاظ کا مطلب ہو گا "کسی شخص پرپانی چھڑک کر اُسے پانی میں غوطہ دینا"۔ اس لیے بپتسمہ اپنے اصل مفہوم کے لحاظ سےپانی میں غوطہ یا ڈبکی لگانے کا عمل ہونا چاہیے۔

بپتسمہ ایک ایماندار کے مسیح کی موت ، دفن ہونے اور جی اُٹھنے کے مشابہ ہونے کی عکاسی کرتاہے۔ "کیا تم نہیں جانتے کہ ہم جتنوں نے مسیح یسوع میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا تو اُس کی موت میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا؟ پس موت میں شامل ہونے کے بپتسمہ کے وسیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہوئے تاکہ جس طرح مسیح باپ کے جلال کے وسیلہ سے مُردوں میں سے جلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں چلیں" (رومیوں 6باب 3-4آیات)۔ پانی میں غوطہ /ڈبکی لگانے کا عمل مسیح کے ساتھ مرنے اور دفن ہونے کی تصویر ہے۔ اور پانی سے باہر آنے کا عمل یسوع مسیح کے ساتھ جی اُٹھنے کی تصویر ہے۔ اس صورت میں پانی میں غوطے کے ساتھ بپتسمہ دینا ہی وہ اصل طریقہ کار ہے جو یسوع کے ساتھ دفن ہونے اور جی اُٹھنے کی مشابہت کو پیش کر سکتا ہے۔ پانی کے چھڑکاؤ یا انڈیلنے کے ذریعہ سے بپتسمہ دینا اصل میں بچوں کے بپتسمے کے غیر بائبلی عمل کے نتیجہ میں سامنے آیا ہے ۔

گوکہ غوطے کا بپتسمہ مسیح کے ساتھ مشابہ ہونے کا بائبلی طریقہ کار ہے لیکن یہ نجات حاصل کرنے کے لئے لازمی شرط نہیں ہے۔ بلکہ یہ فرمانبرداری کا ایک عمل اور یسوع مسیح کے ساتھ مشابہ ہونے اور اُس پر ایمان لانے کا اعلانیہ اظہار ہے۔ بپتسمہ پُرانی زندگی کو چھوڑنے اور نیا مخلوق بننے کی تصویر ہے (2کرنتھیوں 5باب 17آیت )۔غوطے /ڈبکی کے ساتھ بپتسمہ لینا ہی وہ واحد طریقہ ہے جو اِس بنیادی تبدیلی کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بپتسمہ لینے یا دینے کا درست یا مناسب طریقہ کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries