settings icon
share icon
سوال

مَیں یہ کیسے جان سکتا /سکتی ہوں کہ مَیں کسی کی محبت میں مبتلا ہوں؟

جواب


محبت ایک نہایت طاقتور جذبہ ہے ۔ یہ ہماری زندگی کو بہت زیادہ تحریک دیتا ہے ۔ بہت سے اہم فیصلے ہم اِس جذبے کی بنیاد پر کرتے ہیں اور یہاں تک کہ اِسی جذبے کی وجہ سے ہم کسی کیساتھ شادی بھی کر لیتے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم " محبت میں مبتلا" ہو گئے ہیں ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ (امریکہ میں)آدھی کے قریب پہلی شادیوں کا انجام طلاق ہوتا ہے ۔ مگر بائبل ہمیں سکھاتی ہے کہ سچی محبت کوئی وقتی جذبہ نہیں ہوتا ہے بلکہ محبت ایک فیصلہ ہے ۔ ہمیں محض اُن لوگوں سے محبت نہیں کرنی جو ہم سے محبت کرتے ہیں اِس کے برعکس جیسے مسیح ناقابلِ محبت لوگوں سے محبت رکھتا ہے(لوقا 6باب 35آیت) ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اُن لوگوں سے محبت رکھیں جو ہم سے نفرت کرتے ہیں ۔ " محبت صابِر ہے اور مہربان ۔ محبت حَسد نہیں کرتی ۔ محبت شَیخی نہیں مارتی اور پھولتی نہیں۔ نازیبا کام نہیں کرتی ۔ اپنی بہتری نہیں چاہتی ۔ جُھنجھلاتی نہیں ۔ بدگمانی نہیں کرتی۔ بدکاری سے خوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سےخوش ہوتی ہے۔ سب کچھ سہہ لیتی ہے ۔ سب کچھ یقین کرتی ہے۔ سب باتوں کی اُمید رکھتی ہے ۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے" (1کرنتھیوں 13باب 4-7آیات)۔

کسی انسان کی "محبت میں مبتلا ہونا" بہت آسان ہو سکتا ہے مگر اِس بات کا تعین کرنے کےلیے آیا جو کچھ ہم محسوس کر رہے ہیں وہ سچی محبت ہے چند سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔ پہلاسوال، کیا وہ شخص مسیحی ہے، مطلب یہ کہ کیا اُس شخص نے اپنی زندگی مسیح کو دی ہے ؟ کیا وہ نجات کےلیے صرف مسیح پر ایمان رکھتا / رکھتی ہے ؟نیز اگر آپ اپنے دل اور جذبات کو کسی شخص کو دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو آپ کو خو د سے یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ کیا آپ اُس شخص کو دوسرے لوگوں پر ترجیح دینے اور اِس کے بعد صرف خدا کے ساتھ رشتہ رکھنے کےلیےتیار ہیں ۔ کیونکہ بائبل بتاتی ہے کہ جب دو لوگ شادی کرتے ہیں تو وہ ایک تن ہو تے ہیں (پیدایش 2باب 24آیت؛ متی 19باب 5 آیت)۔

ایک اوربات جس پر غو ر کرنا اہم ہے کہ کیا وہ شخص شریکِ حیات کے طور پر ایک اچھا ساتھی ثابت ہو سکتا ہےیا نہیں ۔ کیا وہ اپنی زندگی میں شروع سے ہی خدا کو پہلااور اولین درجہ دیتا ہے ؟ کیا وہ شادی کے اس رشتے کےلیے جو زندگی بھر قائم رہے گا اپنا وقت اور توانائی دینے کے قابل ہے ؟ہم سچے طور پر کب کسی سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں اِس بات کا تعین کرنے کےلیے ہمارے پاس کوئی پیمائشی آلہ نہیں لیکن یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آیا ہم اپنی زندگیوں میں اپنے جذبات کی پیروی کر رہے ہیں یا پھر خدا کی۔ سچی محبت محض ایک جذبہ نہیں بلکہ ایک فیصلہ ہے ۔بائبل کے مطابق سچی محبت سے مراد ہے کہ کسی سے ہر وقت محبت کرنا نہ کہ صرف اُس وقت جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ "محبت میں مبتلا ہیں۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں یہ کیسے جان سکتا /سکتی ہوں کہ مَیں کسی کی محبت میں مبتلا ہوں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries