settings icon
share icon
سوال

کیا مجھے نجات حاصل کرنے کے لیے یہ ایمان رکھنا پڑے گا کہ بائبل مُقدس غلطیوں سے پاک ہے؟

جواب


ہم بائبل مُقدس کے لا خطا /خطا نا پذیرہونے یااُسکے الہامی ہونے پر ایمان لانے سے نجات حاصل نہیں کرتے۔ ہم یسوع مسیح پر ایمان لانے سے نجات حاصل کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ہے اور ہمارا نجات دہندہ ہے (یوحنا 3باب 16آیت؛ افسیوں2 باب 8- 9 آیات؛ رومیوں 10 باب 9- 10 آیات)لیکن دوسری جانب، صرف بائبل مُقدس ہی ہے جس کے ذریعہ سے ہم یسوع مسیح اور اُس کی موت اور قیامت کے بارے میں جان سکتے ہیں(2 کرنتھیوں 5 باب 21 آیت؛ رومیوں 5 باب 8 آیت) ہمیں نجات حاصل کرنے کے لئے بائبل مُقدس میں موجود ہرایک بات یا تفصیل پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن نجات کے لیے ہمیں یسوع مسیح پر جس کی گواہی بائبل مُقدس میں ہی ملتی ہے لازمی طور پر ایمان لانا پڑے گا۔ ہمیں بائبل مُقدس پر یقینی طور پر خُدا کے لاخطا ، خطا نا پذیر اور الہامی کلام کے طور پر ایمان رکھنا چاہیے، اور ہمیں ہراُس بات پر یقین کرنا چاہیے جو بائبل مُقدس سکھاتی ہے، لیکن عام طور پر یہ بات نجات حاصل کرنے کے بعد زیادہ اہم اور بامعنی ہوتی ہے نہ کہ اُس سے پہلے۔

جب لوگ نجات حاصل کرتے ہیں تو عام طور پر بائبل مُقدس کے بارے میں بہت کم علم رکھتے ہیں۔ نجات ایک ایسا عمل ہے جو ہماری اپنی گنہگار حالت کے ادراک یا احساس اور سمجھ کے ساتھ شروع ہوتا ہے ، نہ کہ بائبل مُقدس کی لاخطائی کے ادراک اور سمجھ کے ساتھ۔ ہمارا شعور ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اپنی کسی لیاقت یا خوبی کی بناء پر اِس قابل نہیں کہ قُدوس خُدا کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم اتنے راستباز نہیں کہ ایسا کر سکیں۔ اِس لئے ہم خُدا کی طرف رُخ کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کے بدلے صلیب پر گزرانی گئی اُس کے بیٹے کی قربانی کو قبول کرتے ۔ ہم اُس پر کامل ایمان لاتے ہیں۔جس وقت ہم مسیح پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان لاتے ہیں اُسی وقت ہم خُدا کے حضور میں مسیح خُداوند کی راستبازی کے باعث نیا مخلوق،خالص اور گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں۔ خُدا کا روح القدس ہمیشہ کے لئے ہم پر مہر کر تا ہے اور ہمارے دِلوں میں رہنا شروع کر دیتا ہے۔ ہم اِس وقت سے لیکر خُدا کی محبت اور فرمانبرداری میں زیادہ سے زیادہ بڑھتے جاتے ہیں ۔ہمیں ایمان میں "آگے بڑھنے "کے لیے ہر روز اپنی رُوحانی خوراک یعنی کلامِ مُقدس سے سیر ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی رُوحانی قدوقامت میں ترقی کریں اور خُدا کے ساتھ چلنے کی قوت حاصل کر سکیں۔یہ صرف بائبل مُقدس ہی ہے جو ہماری زندگیوں میں یہ معجزہ کرنے کی قوت رکھتی ہے۔

اگر ہم بطورِ شخصی نجات دہندہ خداوند یسوع مسیح کی ذات پر اور اُس کےصلیب پر مکمل کئے گئے کام پر ایمان رکھتے ہیں، جیسا کہ بائبل مُقدس میں سکھایا گیا ہے تو ہم نجات حاصل کرتے ہیں۔ جب ہم یسوع مسیح پر ایمان لاتے ہیں تو رُوح القدس ہمارے دِلوں اور ذہنوں میں کام کرنا شروع کر دیتا ہے، اور ہمیں قائل کرتا ہے کہ بائبل مُقدس خُدا کا سچا کلام ہے اور ایمان لانے کے قابل ہے (2 تیمتھیس 3 باب 16 آیت۔ اگر ہمارے ذہنوں میں خُدا کے کلام کی بے خطائی اور خطا نا پذیری کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں، تو اِن پر قابوپانے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم خُدا سے اُس کےکلام کی یقین دہانی اور اعتماد کے لئے دُعا کریں۔ وہ اُن لوگوں کو جواب دینے کو ہمیشہ تیار رہتا ہے جو ایمانداری سے اور اپنے پورے دِل سے اُس کی تلاش کرتے ہیں (متی 7 باب 7- 8 آیات )۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا مجھے نجات حاصل کرنے کے لیے یہ ایمان رکھنا پڑے گا کہ بائبل مُقدس غلطیوں سے پاک ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries