settings icon
share icon
سوال

انسانی رُوحیں کیسے تخلیق کی جاتی ہیں؟

جواب


انسانی رُوح کی تخلیق کے حوالے سے دو قابلِ فہم بائبلی نقطہ ِ نظر پائے جاتے ہیں۔ ٹراڈُوشن ازم (Traducianism)ایک ایسا نظریہ ہے جس کے مطابق انسانی جسم کے ساتھ ساتھ رُوح بھی جسمانی والدین سے پیدا ہوتی ہے۔ ٹراڈُوشن ازم کی پیروی مندرجہ ذیل نکات کی روشنی میں کی جاتی ہے۔

‌أ. پیدائش 2باب 7آیت میں خُدا نے آدم کے نتھنوں میں زندگی کا دم پھونکا تو آدم "جیتی جان" ہوا۔ تاہم بائبل ایسا کوئی اور حوالہ پیش نہیں کرتی جس میں خدا نے یہ عمل دہرایا ہو ۔

‌ب. آدم کے ہاں اُس کی "صورت و شبیہ کا ایک بیٹا" پیدا ہوتا ہے (پیدائش 5باب 3آیت )۔ ایسا لگتا ہے کہ آدم کی اولاد خُدا کے دم پھونکنے کے بغیر بھی "جیتی جانیں" ہیں ۔

‌ج. پیدائش 2باب 2-3آیات یہ نشاندہی کرتی ہیں کہ خُدا نے اپنا تخلیق کا کام ختم کر دیا ہے۔

‌د. آدم کا گناہ تمام انسانوں کو جسمانی اور رُوحانی دونوں طرح سے متاثر کرتا ہےاِس سے یہ مفہوم واضح ہوتا ہے کہ رُوح اور بدن دونوں والدین کی طرف سے ملتے ہیں۔

تاہم ٹراڈُوشن ازم کی کمزوری یہ ہے کہ یہ نظریے اِس بات کو واضح نہیں کرتا کہ رُوح جو پورے طور پر غیر مادی ہے وہ مکمل طور پر جسمانی عمل کے نتیجہ میں کیسے پیدا ہو سکتی ہے۔ ٹراڈُوشن ازم صرف ایک لحاظ سے درست ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اگر رُوح اور بدن اِس طور پر جُڑے ہوئے ہوں کہ وہ کسی صورت جُدا نہ ہو سکیں۔

نظریہ تخلیق (Creationism) کے مطابق خُدا انسانی رُوح کو اُس وقت تخلیق کرتا ہے جب عورت حاملہ ہوتی ہے۔ ابتدائی کلیسیا کے بہت سے بزرگ بھی اِسی نظریے کے حامی تھے۔اِس نظریہ کو درج ذیل دلائل کی وجہ سے بائبلی حمایت حاصل ہے۔ پہلی بات، بائبل رُوح کی ابتدا اور جسم کی ابتدامیں فرق کرتی ہے (واعظ 12باب 7آیت؛ یسعیاہ 42باب 5آیت ؛ زکریاہ 12باب 1آیت؛ عبرانیوں 12باب 9آیت)۔ دوسری بات، اگر خُدا ہر انسان کی رُوح اُس وقت تخلیق کرتا ہے جب اُس کی ضرورت ہوتی ہے تو اس طرح رُوح اور جسم کی علیحدگی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ نظریہ تخلیق یعنی Creationism کی کمزوری یہ ہے کہ اِس کے مطابق خُدا مسلسل انسانی رُوحوں کو تخلیق کر رہا ہےجبکہ پیدائش 2باب 2-3آیات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ خُدا نے تخلیق کا اپنا کام ختم کر دیا ہے۔ اِس کے علاوہ ہمارا ماننا ہے کہ انسان کی ذات کے تمام پہلو یعنی رُوح، جان اور جسم گناہ سے متاثر ہوتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر خُدا ہر انسان کے لئے ایک نئی رُوح پیدا کرتا ہےتو یہ نئی تخلیق شُدہ رُوح گناہ سےکیسے متاثر ہو جاتی ہے؟

تیسرا نظریہ جسے بائبل کی زیادہ حمایت حاصل نہیں یہ ہے کہ خُدا نے تمام انسانی رُوحوں کو ایک ہی وقت میں تخلیق کر دیا تھا (ملاکی 2باب 15آیت )اس لیے جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو پہلے سے تخلیق شُدہ ایک رُوح کو نئے پیدا ہونے والے "جسم کے ساتھ منسلک "کر دیا جاتا ہے۔ اِس نظریے کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ آسمان پر ایک مقام موجود ہے جس میں خُدا نے پہلے سے رُوحوں کو رکھا ہو اہے اور یہ رُوحیں انسانی جسموں کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے منتظر ہیں ۔ ایک بار پھر کہنا پڑتا ہے کہ اِس نظریے کو بائبل کی زیادہ حمایت حاصل نہیں اور اِس نظریے کو عام طور پر "نیو ایج"(New Age) تحریک یا نیا جنم لینے(reincarnation ) کے حامی مانتے ہیں۔

ابھی یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ آیا ٹراڈُوشن ازم درست ہے یا پھر نظریہ تخلیق یعنی Creationism تاہم یہ دونوں نظریے اس بات پر متفق ہیں کہ عورت کے حاملہ ہونے سے پہلے رُوح موجود نہیں ہوتی ۔ یہ بائبل کی واضح تعلیم معلوم ہوتی ہے۔ چاہے خدا ایک عورت کے حاملہ ہونے کے وقت ایک نئی انسانی رُوح پیدا کرے یا چاہے خدا نے انسانی افزایش ِ نسل کے عمل کو ایک رُوح کو پیدا کرنے کےلیے ترتیب دیا ہوا اصل حقیقت یہ ہے کہ خدا ہر انسانی رُوح کاخالق ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

انسانی رُوحیں کیسے تخلیق کی جاتی ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries