settings icon
share icon
سوال

مَیں نجات کیسے پا سکتا/سکتی ہوں؟

جواب


یہ ایک سادہ اور اہم ترین سوال ہے جو ہر انسان کو پوچھنا چاہیے۔ یہ سوال" مَیں کیسے نجات پاسکتا ہوں " اِس بات سے تعلق رکھتا ہے کہ اِس دنیا میں ہماری زندگی کے اختتام پر ہم اپنی ابدیت کہاں گزاریں گے ۔ کوئی اور معاملہ ہمارے ابدی انجام سے زیادہ اہم نہیں ہے ۔ شکر ہے کہ بائبل اِس حقیقت کو بڑی کثرت سے واضح کرتی ہے کہ ایک انسان کیسے نجات پا سکتا ہے ۔ فلپی کے داروغہ نے بھی پولس اور سیلاس سے یہی سوال پوچھا تھا " اے صاحبو ! مَیں کیا کروں کہ نجات پاؤں؟"( اعمال 16باب 30آیت)۔ پولس اور سیلا س نے جواب دیا " خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو ۔۔۔ نجات پائے گا"( اعمال 16باب 31آیت)۔

مَیں کیسے نجات پا سکتا ہوں ؟ مجھے نجات کی کیوں ضرورت ہے ؟

ہم سب گناہگار (گناہ آلودہ) ہیں ( رومیوں3باب 23آیت)۔ ہم گناہ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں ( 51زبور5آیت) ہم سب شخصی طور پر گناہ کا انتخاب کرتے ہیں ( واعظ 7باب 20آیت ؛ 1یوحنا 1باب 8آیت )۔ یہ گناہ ہی ہے جو ہمیں غیر نجات یافتہ بناتا ہے ۔ یہ گناہ ہی ہے جو ہمیں خدا سے جُدا کرتا ہے ۔ یہ گناہ ہی ہے جو ہمیں ابدی تباہی کے راستے پر گامزن کرتاہے ۔

مَیں کیسے نجات پا سکتا ہوں ؟ مجھے کس سے نجات پا نے کی ضرورت ہے ؟

اپنے گناہ کے سبب ہم سب موت کے مستحق ہیں (رومیوں 6باب 23آیت)۔ اگرچہ گناہ کا ظاہری نتیجہ جسمانی موت ہے لیکن گناہ کا نتیجہ صرف جسمانی موت ہی نہیں ہے ۔ تمام گناہ بنیادی طور پر ابدی اور لامحدود خدا کے خلاف ہیں ( 51زبور 4آیت)۔ لہذا ہمارے گناہوں کی سزا بھی ابدی اور لامحدود ہے ۔ ہمیں ابدی عذاب سے نجات پانے کی ضرورت ہے ( متی 25 باب 46آیت ؛ مکاشفہ 20باب 15آیت)۔

مَیں کیسے نجات پا سکتا ہوں؟ خدا کیسے نجات بخشتا ہے ؟

گناہ کی واجبی سزا لامحدود اور ابدی ہے اِس لیے اِس کا کفارہ صرف خدا ہی ادا کر سکتا تھا کیونکہ وہ لامحدود اور ابدی ہے ۔ لیکن خدا اپنی الہی فطرت میں مر نہیں سکتا تھا ۔ اِس لیے وہ یسوع مسیح کی صورت میں ایک انسان بن گیا ۔ اُس نے انسانی جسم اختیار کیا، ہمارے درمیان رہا اور ہمیں تعلیم دی۔ جب لوگوں نے یسوع اور اُس کے پیغا م کو مسترد کیا اور اُس کو قتل کرنے کی کوشش کی تو یسوع نے اپنی مرضی سے خود کو مصلوبیت کےلیے پیش کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہمارے لیے قربان کر دیا (یوحنا 10باب 15آیت)۔ کیونکہ یسوع نہ صرف انسان تھا اور مر سکتا تھا بلکہ وہ خدا بھی تھا لہذا اُس کی موت ابدی اور لامحدود اہمیت رکھتی ہے ۔ صلیب پر یسوع کی موت ہمارے گناہوں کےلیے ایک کامل اور مکمل ادائیگی ہے ( 1یوحنا 2باب 2آیت )۔ یسوع نے اُن سب نتائج کو برداشت کیا جس کے ہم مستحق تھے۔ یسوع کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا اِس بات کا ثبوت تھا کہ بلاشبہ ہمارے گناہوں کے لیے اُن کی قربانی کامل اور مکمل ہے ۔

مَیں نجات کیسے پا سکتا ہوں ؟ نجات پانے کےلیے مجھے کیا کرنے کی ضرورت ہے ؟

" خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو ۔۔۔ نجات پائے گا"(اعمال 16باب 31آیت)۔ خدا نے تمام کام پہلے سے ہی کر دیا ہے ۔ اب آپ کو صرف ایمان کے ساتھ خدا کی نجات کی پیش کش کو قبول کرنے کی ضرورت ہے (افسیوں 2باب8- 9آیات)۔ اپنے گناہوں کی ادائیگی کے لیے صرف یسوع مسیح پر مکمل ایمان رکھیں ۔ یسوع پر ایمان رکھیں تو آپ نہیں مریں گے ( یوحنا 2باب 16آیت)۔ خدا آپ کو نجات کی پیش کش تحفے کے طور کر رہا ہے ۔ آپ کو بس اِسے قبول کرنا ہے ۔ یسوع نجات کی راہ ہے ( یوحنا 14باب 6 آیت)۔

جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں نجات کیسے پا سکتا/سکتی ہوں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries