settings icon
share icon
سوال

مَیں اپنے دوستوں اور گھر کے افراد کو ناراض یا مجبور کئے بغیر اُن کو انجیل کی خوشخبری کیسے سُنا سکتا ہوں ؟

جواب


قریباً ہر مسیحی گھرانے کا کوئی نہ کوئی فرد ،آپ کے ساتھ کام کرنے والا کوئی شخص یا جان پہچان میں کوئی اور شخص غیر مسیحی ضرور ہوتاہے ۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ انجیل کی خوشخبر ی کو بانٹنا مشکل ہو سکتا ہے اوریہ اُس وقت اور بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے جب اِس میں کوئی ایسا شخص شامل ہو جس کے ساتھ ہم گہر ی جذباتی وابستگی رکھتے ہوں ۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ کچھ لوگ خوشخبر ی کے سُننے پر ناراض ہو جائیں گے ( لوقا 12باب 51- 53)۔ بہر حال ہمیں خوشخبر ی بانٹنے کا حکم دیا گیا ہے اور اِیسا نہ کرنے کےلیے کوئی بہانہ قابلِ قبول نہیں ہے (متی 28باب 19- 20آیات؛ اعمال 1باب 8آیت؛ 1پطرس 3باب 15آیت)۔

پس ہم اپنے گھرانے کےافراد، دوستوں اور جان پہچان والوں کے ساتھ انجیل کی خوشخبری کیسے بانٹ سکتے ہیں ؟اِس سلسلے میں سب سے اہم کام یہ ہے کہ ہم اُن کےلیے دُعا کر سکتے ہیں ۔ دُعا کریں کہ خدا اُن کے دِلوں کو تبدیل کرے اور انجیل کی سچائی کےلیے اُن کی آنکھیں کھولے (2کرنتھیوں 4باب 4آیت)۔ دُعا کریں کہ خدا اُن کے دِلوں میں اپنی محبت کا احساس ڈالے اور یسوع مسیح کے وسیلہ سے نجات کے حصول کےلیے انہیں قائل کرے ۔ خداوند سے حکمت کےلیے دُعا کریں کہ آپ بہتر طور پر اُن کی مدد کس طرح کر سکتے ہیں ( یعقوب 1باب 5آیت)۔

ہمیں انجیل کی خوشخبر ی کو بانٹنے کےلیے حقیقی طور پر تیار اور نڈر ہونا چاہیے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دوستوں اور گھرانے کے سامنے مسیح یسوع کے وسیلہ سے نجات کے پیغام کااعلان کریں ( رومیوں 10باب 9- 10آیات)۔ اپنے ایمان کے بارے میں نرم مزاجی اور احترام کے ساتھ گواہی دینے کےلیے ہمیشہ تیار رہیں (1پطرس 3باب 15آیت)۔ اس لیے شخصی طور پر انجیل کی خوشخبری کو بانٹنے کے عمل کا کچھ بھی متبادل نہیں : "پس ایمان سُننے سے پیدا ہوتا ہے اور سُننا مسیح کے کلام سے "(رومیوں 10 باب 17آیت)۔

دُعا کرنے اور اپنے ایمان کی گواہی کو بانٹنے کے علاوہ ہمیں اپنے دوستوں اور گھرانے کے افراد کے سامنے ایک راستباز مسیحی زندگی بسر کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ و ہ اُس تبدیلی کو دیکھ سکیں خو خدا نے ہماری زندگی میں کی ہے (1پطرس 3باب 1-2آیات)۔ اور آخر میں، ہمیں اپنے پیاروں کی نجات کو خداوند پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ ہماری کوششیں نہیں بلکہ خداوند کی قدرت اور فضل ہے جو لوگوں کو بچاتا ہے ۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ ہم اُن کےلیے دُعا کریں ،گواہی دیں اور اُن کے سامنے مسیحی زندگی بسر کریں ۔ کیونکہ خدا ہی ایمان کو بڑھاتا ہے (1کرنتھیوں 3باب 6آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں اپنے دوستوں اور گھر کے افراد کو ناراض یا مجبور کئے بغیر اُن کو انجیل کی خوشخبری کیسے سُنا سکتا ہوں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries