settings icon
share icon
سوال

نیست سے ہست" کی تخلیق کے کیا معنی ہیں ؟

جواب


یہاں پر استعمال ہونے والی اصطلاح Ex nihilo لاطینی زبان کی ہے جس کے معنی ہیں "نیست سے/کچھ نہیں میں سے"۔یہ اصطلاح Ex nihilo خُدا کے اِس ساری کائنات کو "نیست" سے تخلیق کرنے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ " خُدا نے اِبتدا میں زمین و آسمان کو پَیدا کِیا " (پیدایش 1 باب1 آیت)۔ اُس سے پہلے کچھ بھی نہیں تھا، خُدا نے کائنات کو پہلے سے موجود چیزوں سے تخلیق نہیں کیا۔ اُس نے بالکل آغاز میں، جب کچھ بھی نہیں تھا اِس کی تخلیق کی۔

بائبل میں کہیں پر بھی واضح الفاظ میں یہ نہیں کہا گیا کہ خُدا نے ہر ایک چیز کو نیست سے تخلیق کیا ہے، لیکن اِس بات کا اطلاق ہر ایک چیز پر ہوتا ہے کیونکہ اُس نے سب کچھ نیست سے ہی تخلیق کیا ہے۔ عبرانیوں 11باب 3 آیت کے اندر ہم پڑھتے ہیں کہ " اِیمان ہی سے ہم معلوم کرتے ہیں کہ عالَم خُدا کے کہنے سے بنے ہیں ۔ یہ نہیں کہ جو کچھ نظر آتا ہے ظاہری چیزوں سے بنا ہو۔ " علماء اِس کا یہ مطلب لیتے ہیں کہ یہ ساری کائنات ایک الٰہی حکم کے نتیجے میں وجود میں آئی اور اِسےپہلے سے موجود کسی بھی طرح کے مادے یا توانائی سے نہیں بنایا گیا تھا۔ جو چیزیں نظر آتی ہیں وہ اپنے وجود کے لیے کسی طرح کی اندیکھی چیزوں کی مقروض نہیں ہیں۔

انسان بہت ہی بڑے پیمانے پر تخلیقی ہو سکتے ہیں، لیکن ہم "نیست" میں سے کسی چیز کو نہیں بنا سکتے۔ اگر واضح طور پر کہا جائے تو ہم چیزوں کو تخلیق نہیں کر سکتے، ہم صرف اُنہیں جوڑ ہی سکتے یعنی پہلے سے موجود چیزوں سے بنا سکتے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ ہی ایسے مواد کی ضرورت ہے جس سے کچھ بنایا جا سکتا ہو۔ خُدا اِس حوالے سے مجبور نہیں ہے۔ اِس چیز کو فزکس کے ایک بنیادی قانون (جس سے ہم سب واقف ہیں )کی وجہ سے سمجھنا ہمارے لیے مشکل ہے۔ سائنس کا پہلا اصول بیان کرتا ہے کہ مادہ (وہ چیز جس سے یہ کائنات بنی ہوئی ہے) نہ تو تخلیق کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی تباہ کیا جا سکتا ہے۔ مادے کو ٹھوس، مائع، گیس، پلازمہ اور پھر اِسی طرح واپس تبدیل کیا جا سکتا ہے؛ ایٹم کو مالیکیولوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ، لیکن مادے کو نہ تو "نیست" سے تخلیق کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اُسے مکمل طور پر تباہ کیا جا سکتا ہے –یہ ایک مافوق الفطرت چیز ہے۔

یہ اصطلاح Ex nihilo مافوق الفطرت واقعے کی طرف اشارہ کرتی ہے جو کہ کائنات کا اصل آغاز تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب خُدا نے "نیست/کچھ بھی نہیں" میں سے کچھ(ہر ایک چیز) کو پیدا کیا تھا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

نیست سے ہست" کی تخلیق کے کیا معنی ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries