settings icon
share icon
سوال

کرُوبی کیا ہیں؟ کیا کرُوبی بھی فرشتے ہیں؟

جواب


کرُوبی/کرُوبیم خُدا کی پرستش اور حمدوثنا ءمیں مصروف رہنے والے فرشتے ہیں۔ بائبل مُقدس میں کروبیوں کا سب سے پہلا ذکر پیدائش 3باب 24آیت میں پایا جاتا ہے"چنانچہ اُس نے آدم کو نکال دیا اور باغِ عدن کے مشرق کی طرف کرُوبیوں کو اور چوگرد گھومنے والی شعلہ زن تلوار کو رکھا کہ وہ زندگی کے درخت کے راہ کی حفاظت کریں"۔ شیطان بھی بغاوت سےپہلے کرُوبی ہی تھا (حزقی ایل 28باب 12-15آیات )۔ خیمہ اجتماع اور ہیکل میں بہت سے چیزیں پر کرُوبیوں کی اشکال بنائی گئی تھیں مثلاً دیواروں،پردوں،عہد کے صندوق، پاک ترین مقام،دروازوں اور کرسیوں وغیر ہ پر (خروج 25باب 17-22آیات؛ 26باب 31،1آیات ؛ 36باب 8آیت 1سلاطین 6باب 23-35آیات؛ 7باب 29-36آیات؛ 8باب 6-7آیات؛ 1تواریخ 28باب 18آیت؛ 2تواریخ 3باب 7-14آیات ؛ 2تواریخ 3باب 10-13آیات؛ 5باب 7-8آیات؛ عبرانیوں9باب 5آیت)۔

حزقی ایل کی کتاب کے 1تا 10ابواب "چار جانداروں"(حزقی ایل1باب 5آیت) کو بالکل ایسے ہی بیان کرتے ہیں جیسے کرُوبی ہیں (حزقی ایل 10باب )۔ ہر جاندار کے چار چار چہرے ہیں۔ ایک چہرہ انسان کا، ایک ببر شیر کا، ایک بیل کا اور ایک عقاب کا (حزقی ایل 1باب 10آیت ؛ 10باب 14آیت ) اور چار چار پَر ہیں۔ شبیہ کے لحاظ سے کرُوبی "انسان کے مشابہہ " تھے (حزقی ایل1باب 5آیت )۔ یہ کروبیم اپنے دو پَر اُڑنے کے لئے استعمال کرتے تھے جبکہ باقی دو پَروں سے اپنے بدن کو ڈھانپتے تھے (حزقی ایل 1باب 11،6 ،23 آیات )۔کر وبیوں کے پَروں کے نیچے انسان کے ہاتھوں کی طرح کے ہاتھ دکھائی دیتے تھے (حزقی ایل1باب 8آیت ؛ 10باب7-8اور 21آیات)۔

مکاشفہ 4باب 6- 9آیات کی تصویر کشی میں بھی کروبیوں کو بیان کیا گیا ہے ۔ کروبیم خُدا کی پاکیزگی اور قدرت کی مدح سرائی کرنے کی خدمت سرانجام دیتے ہیں ۔ پوری بائبل میں بیان کردہ اُن کی اہم ذمہ داریوں میں سے یہ بھی ایک ذمہ داری ہے۔ خُدا کی حمد وثنا کے علاوہ وہ خُدا کی عظمت اور شان و شوکت اور اُس کے لوگوں کے درمیان اُس کی مستقل حضوری کی ایک واضح یاد دہانی کرانے کی خدمت بھی کرتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کرُوبی کیا ہیں؟ کیا کرُوبی بھی فرشتے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries