settings icon
share icon
سوال

بپتسمے کے ذریعے نئی پیدایش کا ہے؟

جواب


بپتسمے کے ذریعے نئی پیدایش کا عقیدہ دراصل یہ ہے کہ نجات کے لیے بپتسمہ ضروری ہے۔ یا دوسرے الفاظ میں کہا جائے تو اِس کا مطلب یہ ہوگا کہ جب تک کوئی شخص پانی کا بپتسمہ نہیں لیتا اُسے نئی پیدایش کا تجربہ نہیں ہوتا۔ بپتسمے کے ذریعے نئی پیدایش کا تجربہ حاصل کرنے کا نظریہ بے شمار مسیحی فرقوں کے اندر مقبول ہے لیکن اِس کی تعلیم کو بہت زیادہ سختی کے ساتھ فروغ بحالی کی تحریک، بالخصوص چرچ آف کرائسٹ اور انٹرنیشنل چرچ آف کرائسٹ کی طرف سے دیا ۔

بپتسمے کے وسیلے سے نئی پیدایش کی تعلیم پر زور دینے والے اپنے اِس عقیدے کی بائبلی پشت پناہی کے لیے کچھ خاص حوالہ جات استعمال کرتے ہیں جیسے کہ مرقس 16باب16آیت؛یوحنا 3باب5آیت؛ اعمال 2باب38آیت؛ اعمال 22باب16آیت؛ گلتیوں 3باب27آیت اور 1 پطرس 3باب 21 آیت)۔اور اِس بات کو تسلیم کیا جاتا ہے کہ اِن آیات کو پڑھنے سے بظاہر یونہی لگتا ہے جیسے یہ نجات کے لیے بپتسمہ کے ضروری ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ بہرحال، بائبلی اور متنی لحاظ سے اِن کی درست طور پر تفسیر کی جائے تو وہ اِس تصور کی پشت پناہی نہیں کرتیں کہ نجات کے لیے یا نئی پیدایش کے لیے بپتسمہ ضروری ہے۔ برائے مہربانی ہمارے مندرجہ ذیل مضامین کا مطالعہ کیجئے:

کیا مرقس 16 باب 16آیت یہ تعلیم دیتی ہے کہ نجات حاصل کرنے کے لیے بپتسمہ ضروری ہے؟

کیا اعمال 2باب 38آیت یہ تعلیم دیتی ہے کہ بپتسمہ نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے؟

کیا اعمال 2باب 38آیت یہ تعلیم دیتی ہے کہ بپتسمہ نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے؟

کیا اعمال 22باب16آیت یہ تعلیم دیتی ہے کہ بپتسمہ نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے؟

کیا گلتیوں 3باب27آیت یہ تعلیم دیتی ہے کہ بپتسمہ نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے؟

کیا 1 پطرس 3باب 21آیت یہ تعلیم دیتی ہے کہ بپتسمہ نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے؟

وہ لوگ جو اِس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ نجات کے لیے بپتسمہ ضروری ہے اُن کے پاس نجات حاصل کرنے کا ایسا فارمولہ ہے جس کے چار حصے ہیں۔ وہ لوگ مانتے ہیں کہ نجات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی شخص کے لیے پہلے ایمان لانا، توبہ کرنا، اپنے گناہوں کا اقرار کرنا اور پھر بپتسمہ لینا ضروری ہے۔وہ ایسا اِس لیے مانتے ہیں کیونکہ ایسے بائبلی حوالہ جات موجود ہیں جن کو پڑھنے سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ یہ تعلیم دے رہے ہیں کہ نجات حاصل کرنے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔ مثال کے طور پر ، رومیوں 10باب9-10آیات نجات کو گناہوں کے اعتراف کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اعمال 2باب38 آیت نجات کو بپتسمے کے ساتھ جوڑتی ہے۔

توبہ کو اگر بائبلی لحاظ سے سمجھا جائے تو یہ نجات کے لیے ضروری ہے۔ توبہ دراصل ذہنی تبدیلی ہے۔ نجات کے تعلق سے توبہ یہ ہے کہ پہلے آپ یسوع کو رَد کرتے تھے لیکن ابھی ذہنی تبدیلی کی بدولت آپ یسوع کو قبول کرتے ہیں۔ یہ نجات بخش ایمان سے علیحدہ کوئی اور عمل نہیں ہے۔ بلکہ یہ تو نجات بخش ایمان کا ایک بہت ہی لازمی جزو ہے۔ کوئی بھی شخص اُس وقت تک ایمان کے وسیلے خُدا کے فضل کی بدولت مسیح کو قبول نہیں کر سکتا جب تک اُس کے اندر یسوع مسیح کے حوالے سے یہ تبدیلی نہ آئے کہ یسوع اصل میں کون ہے اور اُس نے انسانی نجات کے لیے کیا کِیا ہے۔

اعتراف کو اگر بائبلی لحاظ سے سمجھا جائے تو یہ دراصل اپنے ایمان کا عملی مظاہرہ ہے۔ اگر کسی شخص نے خُداوند یسوع مسیح کو حقیقی طور پر قبول کر لیا ہے تو اُس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ دوسرے لوگوں کے سامنے اپنے ایمان کا اقرار کرے گا۔ اگر کوئی شخص یسوع مسیح سے شرمندہ ہوتا ہے یا انجیل کے پیغام سے شرمندہ ہوتا ہے تو اِس بات کا عین امکان ہے کہ اُس شخص نے انجیل کے پیغام کو پورے طور پر نہیں سمجھا یا اُس نے حقیقت میں اُس نجات کا تجربہ نہیں کیا جو خُداوند یسوع مسیح مہیا کرتا ہے۔

بپتسمہ ، اگر اِسے بائبلی لحاظ سے سمجھا جائے تو یہ دراصل اپنی ذات کی مسیح کے ساتھ شناخت کروانا ہے یا خود کو مسیح کے ساتھ جوڑنا ہے۔ مسیحی بپتسمہ ایک مسیحی کی زندگی میں مسیح کے ساتھ مرنے، دفن ہونے اور پھر جی اُٹھنے کی تصویر کشی کرتا ہے (رومیوں 6باب3-4آیات)۔ جیسا کہ اعتراف کے تعلق سے بیان کیا گیا ہے، اگر کوئی شخص بپتسمہ لینے کے لیے رضا مند نہیں ہے–یعنی خود کو مسیح کے ساتھ جوڑنے اور اپنی اِس طور پر شناخت کروانے کے لیے تیار نہیں کہ اُس نے مسیح کے وسیلے سے مخلصی پائی ہے تو یہ اِس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ وہ شخص مسیح یسوع پر ایمان لانے کے وسیلے نیا مخلوق نہیں بنا (2 کرنتھیوں 5باب17آیت)۔

وہ جو اِس بات کی وکالت کرتے ہیں کہ نجات حاصل کرنے کے لیے بپتسمہ ضروری ہے ، یا نجات حاصل کرنے کے اِس چار حصوں پر مشتمل فارمولے کی بات کرتے ہیں وہ غالباً اِس بات پر ایمان نہیں رکھتے کہ یہ چار عوامل وہ اہم کام ہیں جن کو کرنے کے ذریعے سے کوئی شخص اپنی نجات کو حاصل کر سکتا ہے یا وہ اپنے اِن اعمال کی بدولت نجات کو کماتا ہے۔ اپنے گناہوں کا قرار کرنے اور محض توبہ کرنے سے کوئی شخص نجات کا اہل نہیں بن جاتا۔ اِس کے برعکس مسیحیت کا باقاعدہ تصور یہ ہے کہ ایمان لانا، توبہ کرنا، گناہوں کا اعتراف کرنا اور بپتسمہ لینا "تابعداری میں کئے گئے کام ہیں" جو کسی بھی شخص کو خُدا کی طرف سے نجات حاصل کرنے سے پہلے کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ پروٹسٹنٹ جماعتی تصور یہ ہے کہ نجات کے حصول کے لیے ایمان وہ واحد چیز ہے جس کا خُدا تقاضا کرتا ہے۔

اِس تصور کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کی بائبل مقدس کے اندر ایسے حوالہ جات موجود ہیں جو بڑے واضح طور پر صریحاً یہ اعلان کرتے ہیں کہ نجات کے لیے صرف اور صرف ایمان کی موجودگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ یوحنا 3باب16آیت بائبل مُقدس کے اندر بہت زیادہ مشہور و مقبول آیت ہے جو یہ بیان کرتی ہے کہ " کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ "اعمال 16باب30آیت میں فلپی کی جیل کے دروغہ نے پولس رسول سے یہ پوچھا کہ "مَیں کیا کروں کہ نجات پاؤں؟" اور اگر اِس چار رخی فارمولے کو متعارف کروانے کا کوئی مناسب موقع تھا تو وہ یہی تھا جہاں پر پولس اِس کو بڑی تفصیل کے ساتھ متعارف کروا سکتا تھا۔ لیکن پولس رسول کا بالکل سادہ جواب یہ تھا کہ " خُداوند یسوع پر اِیمان لا تو تُو ۔۔۔نجات پائے گا۔ "(اعمال 16باب31آیت)۔ یہاں پر نہ تو بپتسمے اور نہ ہی اعتراف کا ذکر ہے سوائے ایمان کے۔

نئے عہد نامے کے اندر حقیقت میں درجنوں ایسے حوالہ جات ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں کہ نجات پانے کے لئے صرف اور صرف ایمان کی ضرورت ہے اور اُن کے سیاق و سباق میں کسی بھی اور تقاضے کا ذکر نہیں ملتا ۔ اگر بپتسمہ یا کوئی بھی اور چیز ہماری نجات کے لیے ضروری ہے تو پھر یہ سبھی آیات غلط ہیں، اور بائبل کے اندر ایسی غلطیاں ہیں جو اِس کی کچھ تعلیمات کی تردید کرتی ہیں، اور نتیجتاً بائبل ایسی کتاب نہیں کہلائے گی جس پر اعتقاد رکھا جا سکے۔

نجات کے لیے مختلف طرح کے کاموں کے تقاضوں کو جاننے کے لیے نئے عہد نامے کے کسی گہرے مطالعے کی ضرورت نہیں ہے۔ نجات حاصل کرنا کوئی مرحلہ وار کام نہیں جو مختلف طرح کے اقدامات پر مشتمل فارمولا ہو۔ نجات ایک مکمل چیز ہے، یہ کوئی ترکیبِ عملی نہیں ۔ ہمیں نجات حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لائیں تو ہم نجات پائیں گے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بپتسمے کے ذریعے نئی پیدایش کا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries