settings icon
share icon
سوال

اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ یسوع نجات دیتا ہے؟

جواب


یسوع نجات دیتا ہے " ایک مشہور نعرہ ہے جو گاڑیوں کے بمپروں پر لگے سٹیکروں ، کھیلوں کی تقریبات میں لگے سائن بورڈوں اور یہاں تک چھوٹے ہوائی جہازوں کے ذریعے آسمان پر پھیلائے جانے والے پرچموں پر لکھا دکھائی دیتا ہے ۔ افسو س کی بات یہ ہے کہ جتنے لوگ اِس جملے " یسوع نجات دیتا ہے کو دیکھتے ہیں اُس میں سے چند لوگ ہی اِس جملے کوصحیح معنوں میں اور مکمل طور پر سمجھتے ہیں کہ اِس کا کیا مطلب ہے ۔ اِن چار الفاظ میں قوت اور سچائی کی زبردست کثرت پائی جاتی ہے ۔

یسوع نجات دیتا ہے ، مگر یسوع کون ہے ؟

بہت سے لوگ خیال کرتے ہیں کہ یسوع ایک انسان تھا جو قریباً 2000 سال پہلے اسرائیل میں رہتا تھا ۔ لگ بھگ دُنیا میں پا ئے جانے والا ہر مذہب یسوع کو ایک اچھے اُستاد اور /یا اچھے نبی کے طور پر دیکھتا ہے ۔ اور بہرحال اگرچہ یہ باتیں یسوع کی ذات کی واضح سچائیاں ہیں مگر وہ نہ تو اس بات پر غور کرتے ہیں کہ حقیقی طور پر یسوع کون ہے اور نہ ہی اِس بات کو بیان کرتے ہیں کہ یسوع کیسے اور کیوں نجات دیتا ہے ۔ یسوع مجسم خدا ہے(یوحنا 1باب 14،1آیت) ۔ یسوع خدا ہے جو اصل انسان کی حیثیت سے دنیا میں آیا ہے (1یوحنا 4باب 2آیت)۔ ہمیں نجات دینے کے لیے خدا یسوع کی ذات میں انسان بنا۔ اِس با ت سے مزید یہ سوال پیدا ہوتا ہے : ہمیں نجات کی کس لیے ضرورت ہے ؟

یسوع نجات دیتا ہےلیکن ہمیں نجات کی کیوں ضرورت ہے ؟

بائبل بیان کرتی ہے ہر انسان چاہے وہ زمین پر ہو گزرا ہے یا موجود ہے گناہگار ہے ( واعظ 7باب 20 آیت؛ رومیوں 3باب 23آیت)۔ گناہ سے مراد سوچ، الفاظ یا اعمال کے لحاظ سے کچھ ایسا کرنا ہے جو خدا کی کامل اور مقدس ذات سے متصادم ہو ۔ اپنے گناہ کے باعث ہم سب خدا کے غضب کے مستحق ہیں ( یوحنا 3باب 36،18آیات)۔ خدا سچا اور راست انصاف کرنے والا ہے اِس لیے وہ گناہ اور بدی کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑ سکتا۔ اور چونکہ خدا لامحدود اور ابدی ہے اور تمام گناہ بنیادی طور پر خدا کے خلاف ہے ( 51زبور 4آیت ) لہذاگناہ کی سزا کا بھی لامحدود اور ابدی ہونا ضروری ہے ۔ کیونکہ گناہ کی واحد سزا ابدی موت ہے اِس لیے ہمیں اِس گناہ سے نجات کی ضرورت ہے ۔

یسوع نجات دیتا ہے مگر وہ کیسے نجات دیتا ہے ؟

چونکہ ہم نے لامحدود خدا کے خلاف گناہ کیا ہے تو اِس صورت میں یا تو ایک محدود شخص(ہم) اپنے گناہوں کےلیے لامحدود وقت تک قیمت ادا کرے یا پھر ایک لامحدود شخص (یسوع) ہمارے گناہوں کےلیے صرف ایک ہی بار قیمت ادا کر دے ۔ اِس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے ۔ یسوع ہماری خاطر اپنے جان قربان کرنے کے ذریعے ہمیں نجات دیتا ہے ۔ ہمارے گناہوں کی لامحدود اور ابدی سزا کی ادائیگی کےلیے خدا نے یسوع مسیح کی شخصیت میں خود کو قربان کیا ہے کیونکہ صرف وہی اِس قیمت کو ادا کر سکتا تھا ( 2کرنتھیوں 5باب 21آیت ؛ 1یوحنا 2باب 2آیت)۔ یسوع نے ہمیں خوفناک ابدی انجام یعنی ہمارے گناہوں کے حقیقی نتیجے سے بچانے لیے اُس سزا کو اپنے اُوپر لے لیا ہے جس کے ہم مستحق تھے ۔ ہمارے لیے بے حد محبت کے باعث یسوع نے اپنی جان ہمارے لیے قربان کی ہے تاکہ اُس گناہ کی مزدوری ادا کر ے جو ہم نے اپنے گناہوں کے باعث کمائی تھی مگر ادا نہ کر سکے تھے ۔ اِس کے بعد یسوع کا مردوں میں سے جی اُٹھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ اُس کی موت بلاشبہ ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کےلیے کافی ہے( 1کرنتھیوں 15باب)۔

یسوع نجات دیتا ہے، لیکن وہ کسے نجات دیتا ہے ؟

یسوع اُن سب کو نجات دیتا ہے جو اُس کے نجات کے تحفے کو قبول کرتے ہیں ۔ یسوع اُن سب کو نجات دیتا ہے جو اپنے گناہوں کی قیمت کی ادائیگی کے لیے صرف اور صرف اُس کی قربانی پر بھروسہ کرتے ہیں ( یوحنا 3باب 16آیت ؛ اعمال 16باب 31آیت )۔ چونکہ یسوع کی قربانی تمام انسانیت کے گناہوں کی قیمت کےلیے کافی ہے مگر یسوع صرف اُن لوگوں کو نجات بخشتا ہے جو شخصی طور پر اُس کے قیمتی ترین تحفے(کفارے) کو قبول کرتے ہیں ( یوحنا 1باب 12آیت)۔

اگر آپ سمجھ چکے ہیں کہ اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ"یسوع نجات دیتا ہے" اور اب آپ یسوع کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ یقین دہانی کر لیں کہ آ پ درج ذیل باتو ں کو سمجھتے اور مانتے ہیں اور ایمان کے اقرار کے طور پر اِن باتوں کو خدا کے حضور کہنے کے لیے تیار ہیں ۔" اَے خدا مَیں تسلیم کرتا/کرتی ہو ں کہ مَیں گنہگار ہوں اور مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ اپنے گناہ کے باعث مَیں ہمیشہ کےلیے تجھ سے جدُا ہونے کا/کی مستحق ہوں ۔ اگرچہ مَیں اِس قابل نہ تھا /تھی لیکن مجھے سے محبت کرنے اور میرے گناہوں کےلیے یسوع کو قربان کرنے اور مردوں میں سے زندہ کرنےکےلیے تیرا شکر ہو۔ مَیں ایمان رکھتا /رکھتی ہوں کہ یسوع میر ے گناہوں کےلیے مواء ہے اور مَیں نجات کےلیے صرف اُسی پر توکل کرتا/کرتی ہوں ۔ میر ی مدد کر تاکہ مَیں آئندہ گناہ کی بجائے تیرے لیے زندگی گزاروں ۔ میری مدد کر تاکہ مَیں اپنی باقی ماندہ زندگی میں اُس حیرت انگیز نجات کےلیے تیرا /تیری شکر گزار رہوں جو تُو نے مجھے بخشی ہے ۔ مجھے بچانے کےلیے یسوع تیرا شکر ہو !"

جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ یسوع نجات دیتا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries