settings icon
share icon
سوال

خُدا قدرتی آفات جیسے کہ آندھی طوفانوں اورسمندری طوفانوں(سونامی)کی اجازت کیوں دیتا ہے؟

جواب


خدا زلزوں ، طوفانی بگولوں، تیز آندھیوں، سونامی ، گردباد،طوفانی ہواؤں ، مٹی کے تودوں کے گرنے اور دیگر قدرتی آفات کی اجازت کیوں دیتا ہے ؟ 2004 کے آخر میں ایشیا ء میں آنے والے سونامی نے، 2005 میں امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کی صورت میں آنے والے کترینہ طوفان (بادوباراں ) (Hurricane Katrina) نے اور 2008 میں میانمر(برما) میں آنے والی طوفانی ہواؤں نے بہت سے لوگوں کو خدا کی بھلائی پر سوال اُٹھانے پر مجبور کر دیا تھا ۔ یہ بڑی افسوس ناک بات ہے کہ قدرتی آفات کو اکثر " خدا کا کام " قرار دیا جاتا ہے مگر کئی سالوں ، دہائیوں یاحتیٰ کہ صدیوں تک پُر امن موسم کےلیے خدا کے نام کو کوئی " عزت " نہیں دی جاتی ۔ خدا نے تمام کائنات اور قدرت کے قوانین بنائے ہیں ( پیدایش 1باب 1آیت )۔ زیادہ تر قدرتی آفات اِن قوانین کے عمل دخل کا نتیجہ ہیں ۔ طوفانی آندھیاں ، گردباد، بگولے مختلف طرح کی موسمی صورتِ حال میں رونما ہونے والے تصادم کا نتیجہ ہیں ۔ زلزلے زمین کی اوپری سطح میں لرزش کی وجہ سے آتے ہیں ۔ اورزیرِ سمندر آنے والے زلزلے سونامی کا باعث بنتے ہیں ۔

بائبل دعویٰ کرتی ہے کہ یسوع مسیح تمام فطرت پر غالب ہے ( کلسیوں 1باب 16-17آیات)۔ کیا خدا قدرتی آفات کو روک سکتا ہے ؟ یقیناً خدا قدرتی آفات کو روک سکتا ہے ۔ کیا خدا بعض اوقات موسم پر اثر انداز ہوتا ہے ؟ ہاں ، خدا بعض اوقات موسم پر اثر انداز ہوتا ہے جیسا کہ ہم استثنا 11باب 17آیت یعقوب 5باب 17 آیت میں دیکھتے ہیں ۔ گنتی 16باب 30-34آیات ہم پر ظاہر کرتی ہیں کہ کبھی کبھار خدا قدرتی آفات کو گناہ کے خلاف سزا کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔ مکاشفہ کی کتاب بہت سے ایسے واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کو واقعی قدرت آفاتی کے طور پر بیان کیا جاسکتا ہے ( مکاشفہ16،8،6 ابواب) کیا ہر قدرتی آفت خدا کی طرف سے سزا ہے ؟ یقینا ً نہیں ۔

جس طرح خدا گنہگار لوگوں کو بُرے اعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے بالکل ایسے ہیں خدا زمین کو ساری مخلوقات پر گناہ کے اثر کو ظاہر کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے ۔ رومیوں 8 باب 19-21 آیات بیان کرتی ہیں " کیونکہ مخلوقات کمال آرزو سے خدا کے بیٹوں کے ظاہر ہونے کی راہ دیکھتی ہے ۔ اِس لیے کہ مخلوقات بطالت کے اختیار میں کر دی گئی تھی۔ نہ اپنی خوشی سے بلکہ اُس کے باعث سے جس نے اُس کو اِس اُمید پر بطالت کے اختیار میں کر دیاکہ مخلوقات بھی فنا کے قبضہ سے چھوٹ کر خدا کے فرزندوں کے جلال کی آزادی میں داخل ہو جائے گی ۔" بنی نوع انسان کے گناہ میں مبتلا ہونے کا اثر ہر چیز پر ہوا ہے بشمول اِس دنیا کے جس میں ہم رہتے ہیں ۔ قدرت میں ہر چیز " مایوسی" اور "فنا" کے ماتحت ہے ۔ بنیادی طور پر گناہ ہی قدرتی آفات کی وجہ ہے جیسے یہ موت ، بیماری اور دُکھ کاباعث ہے ۔

ہم سمجھ سکتے ہیں کہ قدرتی آفات کیوں آتی ہیں ۔ مگر جس بات کو ہم سمجھنے سے قاصر ہیں وہ یہ ہے کہ خدا اِن کے رونما ہونے کی اجازت کیوں دیتا ہے ۔ خدانے ایشیاء میں سونامی کو آنے کی اجازت کیوں دی کہ وہ 2,25000 (2 لاکھ 25 ہزار)لوگوں کو ہلاک کرے ؟خدا نے بادو باراں کترینہ کو ہزاروں لوگوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی اجازت کیوں دی؟ ایک لحاظ سے ایسے واقعات زندگی پر ہمارے اعتقاد کو ہلا دیتے ہیں اور ہمیں ابدیت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ ایسی آفات کے بعد جب لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ واقعی اُن کی زندگی کیسی کمزور ہے اور کیسے ایک لمحے بھر میں چھینی جا سکتی ہے تو چرچ لوگوں سے بھر جاتے ہیں ۔ ہم اس بات کو جانتے ہیں کہ خدا بھلا ہے !بہت سے حیران کن معجزات قدرتی آفات کے دوران رونما ہوتے ہیں جو زیادہ جانی نقصان کو روک دیتے ہیں ۔ قدرتی آفات لاکھوں لوگوں کو اپنی زندگیوں کی ترجیحات پر پھر سے غور کرنے کے موقعے کا سبب بنتی ہیں۔ مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کےلیے لاکھوں ڈالروں کی امداد بھیجی جاتی ہے ۔ ایسے حالات مسیحی خدمتی تنظیموں کےلیے مدد، خدمت، صلاح کاری ، دُعا اور لوگوں کو نجات کےلیے مسیح کے پاس لانے کا سنہری موقع ہوتے ہیں ! خدا خوفناک آفتوں میں سے بھی بھلائی پیدا کر سکتا ہے اور کرتا ہے ( رومیوں 8باب 28آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خُدا قدرتی آفات جیسے کہ آندھی طوفانوں اورسمندری طوفانوں(سونامی)کی اجازت کیوں دیتا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries