settings icon
share icon
سوال

بائبل مسیحی ماں کے کردار کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

جواب


ماں ہونابہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ایک اہم کردار ہے جسے ادا کرنے کی خداوند بہت سی عورتوں کو برکت دیتا ہے۔ ایک مسیحی ماں کےلیے حکم ہے کہ وہ اپنے بچّوں سے محبت کرے ( طِطُس 2باب 4-5آیات)تاکہ وہ کسی طرح سے خداوند اور اپنے نجات دہندہ کے لیے بدنامی کا باعث نہ بنے کیونکہ وہ اُس کے جس کے نام سے وہ کہلاتی ہے ۔

بچّے خداوند کی طرف سے تحفہ/میراث ہیں ( 127زبور 3-5آیات)۔ طِطُس 2باب 4آیت میں ایک یونانی لفظ 'philoteknos ' استعمال ہوا ہے جو ماؤں کی اپنے بچّوں سے محبت رکھنے کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔ یہ لفظ " ماں کی محبت" کی ایک خاص قسم کو پیش کرتا ہے ۔ اِس لفظ سے اپنے بچّوں کی دیکھ بھال کرنے ، اُن کی پرورش کرنے، محبت سے اُنہیں گلے لگانے، اُن کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہر بچّےکیساتھ خداوند کی طرف سے ایک منفرد تحفے کے طور پر محبت بھری رفاقت رکھنے کا تصور ملتا ہے ۔

کلامِ خدا میں مسیحی ماؤں کےلیے کئی احکامات موجود ہیں :

‌أ. دستیابی – صبح ، دوپہر اور رات بچّوں کے لیے موجود رہنا( استثنا 6باب 6-7آیت)۔

‌ب. شمولیت – بات چیت ، تبادلہِ خیال، سوچ بچار اور اکٹھے زندگی گزارنا ( افسیوں 6باب 4آیت)۔

‌ج. تعلیم – کلامِ مقدس اور بائبل کا نظریہ حیات سکھانا ( 78زبور 5- 6آیات؛ استثنا 4باب 10آیت؛ افسیوں 6باب 4آیت)۔

‌د. تربیت- بچّے کی خوبیوں کو ترقی دینے اور صلاحیتوں (امثال 22باب 6آیت) اور روحانی نعمتوں کو جاننے میں اُس کی مدد کرنا ( رومیوں 12باب 3-8آیات اور 1کرنتھیوں 12باب ) ۔

‌ه. نظم و ضبط- خداوند کے خوف کے بارے میں تعلیم دینا، اورمستقل طو پر محبت اور ثابت قدمی سے اہم باتوں کا پابند بنانا ( افسیوں 6باب 4آیت؛ عبرانیوں 12باب 5-11آیات؛ امثال 13باب 24آیت؛ 19باب 18آیت؛ 22باب 15آیت ؛ 23باب 13- 14آیات؛ 29باب 15- 17آیات)۔

‌و. پرورش- ہمیشہ اخلاقی مدد ، ناکامی سے آزادی ، مقبولیت ، شفقت اور غیر مشروط محبت کا ماحول مہیا کرنا( طِطُس 2باب 4آیت ؛2تیمتھیس 1باب7 آیت ؛ افسیوں 4باب 29-32آیات؛ گلتیوں 5باب 22آیت؛ 1پطرس 3باب 8- 9آیات)۔

‌ز. دین داری کا نمونہ پیش کرنا – ایک ایسے نمونے کے طور پر زندگی گزارنا جس کے ذریعے بچّے راستباز زندگی کے جوہر کو " سمجھنا" سیکھ سکیں ( استثنا 4باب 9، 15، 23 آیات؛امثال 10باب 9آیت؛ 11باب 3آیت؛ 37زبور 18اور 37آیت)۔

بائبل کبھی نہیں کہتی کہ ہر عورت کا ماں بننا ضروری ہے ۔ مگر بائبل یہ ضرور کہتی ہے کہ ایسی تمام عورتیں جن کو خداوند نے ماں بننے کی برکت دی ہے وہ اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے نبھائیں ۔ اپنے بچّوں کی زندگی میں مائیں بہت ہی منفرد اور اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ ماں بننا کوئی نا پسندیدہ کام نہیں ہے ۔ جیسے ماں حمل کے دوران بچّے کو پالتی ہے اور جیسے شیرخواری کی حالت میں بچّے کو کھلاتی پلاتی اور اُس کی دیکھ بھال کرتی ہے بالکل اِسی طرح مائیں اپنے بچّوں کی آئندہ زندگی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں چاہے وہ نو عمر ، نوجوان ، جوان اور حتیٰ کہ اپنے بچّوں والے ہی کیوں نہ ہو جائیں ۔ چونکہ ماں کے کردار کا تبدیل ہونا اور ترقی پانا ضروری ہے لہذا ایک ماں کی محبت ،فکر، تربیت اور حوصلہ افزائی کو کبھی ختم نہیں ہونا چاہیے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل مسیحی ماں کے کردار کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries