settings icon
share icon
سوال

شیطان کون ہے ؟

جواب


شیطان کے بارے میں لوگوں کے تصورات بیوقوفانہ نوعیت سے لیکر لا شخصی تصوراتی مخلوق تک پھیلے ہوئے ہیں – یعنی کچھ لوگ اُسے ایک لال رنگ کے ایسے شخص کے طور پر دیکھتے ہیں جس کے سر پر سینگ ہیں اور وہ اُنہیں گناہ کے لیے اُکساتا ہے، اور دیگر کے نزدیک وہ بدی کا تجسم ہے۔ بائبل بہرحال ہمیں پوری تصویر دکھاتی ہے کہ شیطان کون ہے اور وہ کس طرح سے ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر ہم اِسے سادہ طور پر دیکھیں تو بائبل شیطان کو ایک ایسی مخلوق کے طور پر بیان کرتی ہے جو فرشتہ تھا لیکن وہ اپنے گناہ کی وجہ سے آسمان پر سے گرا دیا گیا اور ابھی وہ مکمل طور پر خُدا کی مخالفت کر رہا ہے، اور اپنی ساری قوت سے خُدا کی مرضی اور مقصد کو پورا ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔


شیطان کو ایک پاک فرشتے کے طور پر تخلیق کیا گیا تھا۔ یسعیاہ 14باب 12آیت ہمیں شیطان کے گرائے جانے سے پہلے کے نام یعنی لوسیفر (صبح کا ستارہ) کے بارے میں آگاہی دیتی ہے۔ حزقی ایل 28باب 12-14آیات بیان کرتی ہیں کی خُدا نے شیطان کو بنیادی طور پر ایک کروبی کے طور پر تخلیق کیا جو ظاہری طور پرفرشتوں کے اندر موجود درجہ بندی کے حوالے سے کافی بلند یا بلند ترین درجہ ہے۔ اُس کے دل میں گھمنڈ سمایااور اُس نے چاہا کہ وہ اپنا تخت خُدا کے تخت سے بھی اونچا لگائے (یسعیاہ 14باب 13-14آیات؛ حزقی ایل 28باب 15آیت؛ 1 تیمتھیس 3باب6آیت)شیطان کا غرور اُس کے زوال کا سبب بنا۔ یسعیاہ 14باب 12-15آیات میں ہم شیطان کو "مَیں کرونگا" جیسےالفاظ کو کئی بار دہراتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ شیطان کے گناہ کی وجہ سے خُدا نے اُسے آسمان سے خارج کر دیا۔

شیطان اِس دُنیا کا سردار ، اِس جہان کا خُدا اور ہوا کی عملداری کا حاکم بن گیا (یوحنا 12باب 31آیت؛ 2 کرنتھیوں 4باب4آیت؛ افسیوں 2باب2آیت)۔ وہ الزام لگانے والا ہے ( مکاشفہ 12باب 10آیت)، وہ آزمائش میں ڈالنے والا ہے (متی 4باب 3آیت؛ 1 تھسلنیکیوں 3باب 5آیت)، اور دھوکا دینے والا یعنی گمراہ کرنے والا ہے (پیدایش 3باب؛2 کرنتھیوں 4باب4آیت؛ مکاشفہ 20 باب 10آیت)۔ اُس کے نام کا مطلب ہی "مخالف" یا "حریف" ہے۔ اُس کے القابات میں سے ایک لقب "ابلیس" بھی ہے جس کے معنی ہیں "غیبت کرنے والا، بہتان لگانے والا"۔

اگرچہ اُسے آسمان پر سے گرا دیا گیا تھا لیکن وہ آج بھی اپنے تخت کو خُدا سے اونچا لگانے کی کوشش میں ہے۔ وہ خُدا کے ہر ایک کام کی نقالی کرتا ہے اور ایسا کرکے وہ اپنے لیے لوگوں کی طرف سے پرستش حاصل کرنا چاہتا ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ وہ لوگوں میں خُدا کے خلاف بغاوت اور مخالفت پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہر ایک جھوٹے مذہب اور بدعت کے پیچھے حتمی ذریعہ یا قوت ہمیشہ ہی شیطان ہوتا ہے۔ شیطان اپنی قوت میں یا دسترس میں ہر ایک وہ کام کرنے کی کوشش کرے گا جو خُدا اور اُس کی پرستش کرنے والے لوگوں کے خلاف ہو۔ بہرحال شیطان کی تقدیر کاحتمی فیصلہ ہو چکا ہے – وہ ساری ابدیت آگ کی جھیل میں عذاب میں رہے گا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

شیطان کون ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries