settings icon
share icon
سوال

ایک مسیحی کیا ہے؟

جواب


ایک لغت(ڈکشنری) میں مسیحی کی تعریف کچھ اِس سے ملتی ہوگی کہ "ایسا شخص جو یسوع پر بطور مسیح ایمان رکھتا ہوا یا ایسے مذہب کا ماننے والا جو یسوع کی تعلیمات کا پرچار کرتا ہو۔" اگرچہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، لیکن بہت ساری لغات کی تعریفوں کی طرح یہ تعریف ادھوری ہے اور یہ تعریف اِس بات کو بیان کرنے سے قاصر ہے کہ بائبلی سچائی کی روشنی میں ایک "مسیحی " کیا ہے۔ لفظ "مسیحی " نئے عہدنامے میں تین مرتبہ استعمال کیا گیا ہے ( اعمال 11باب 26آیت؛ 26باب28آیت؛ 1پطرس 4باب 16آیت)۔ خُداوند یسوع مسیح کے شاگرد وں کو سب سے پہلے انطاکیہ میں مسیحی کہا گیا(اعمال 11 باب 26 آیت)کیونکہ اُن کا رویہ، اُن کی سرگرمیاں اور اُن کی بات چیت مسیح جیسی تھی۔ لفظ مسیحی کے لغوی معنی "مسیح کی پارٹی سے تعلق رکھنے والا" یا "یسوع کا پیروکار" ہیں۔


افسوس کی بات ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لفظ "مسیحی" نے اپنا بہت زیادہ اثر کھو دیا ہے اور بہت دفعہ یہ اُن لوگوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو ظاہری طور پر بڑے مذہبی اور بہت بڑی بڑی اخلاقی اقدار کی پابندی کرنے والے ہوں چاہے وہ اپنی زندگی میں یسوع کی حقیقی تعلیم پرعمل کرتے ہوں یا نہیں۔ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو در حقیقت یسوع پر نہ تو ایمان رکھتے ہیں اور نہ ہی بھروسہ کرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ خود کو اِس لیے مسیحی کہتے ہیں کیونکہ وہ عبادت کے لیے چرچ جاتے ہیں، یا وہ ایک مسیحی گھر میں پیدا ہوئے تھے یا ایک "مسیحی"قوم کے اندر آباد ہیں۔ لیکن چرچ جانا، اپنے آپ سے کمزور اور غریب لوگوں کی خدمت کرنااور معاشرے میں ایک اچھا انسان بننا آپکو مسیحی نہیں بناتا۔ جس طرح ایک گیراج میں جانے سے آپ ایک گاڑی نہیں بن جاتے اُسی طرح محض چرچ جانے سے آپ مسیحی نہیں بن سکتے۔ کسی چرچ کی رکنیت رکھنے، چرچ کی تمام عبادات میں باقاعدگی سے شمولیت کرنے اور چرچ کے مختلف منصوبوں کے لیے مالی مدد فراہم کرنے سے آپ مسیحی نہیں بن سکتے۔

بائبل مُقدس تعلیم دیتی ہے کہ ہماری طرف سے کئے جانے والے سب اچھے کام ہمیں خُدا کے نزدیک قابلِ قبول نہیں بنا سکتے۔ ططس 3باب 5آیت بیان کرتی ہے کہ"تواُس نے ہم کو نجات دی مگر راستبازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خود کئے بلکہ اپنی رحمت کے مطابق نئی پیدائش کے غسل سے اور رُوح القدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسیلہ سے۔"پس ایک مسیحی درحقیقت وہ ہے جو(خُدا سے ) رُوح القدس کے وسیلے نئے سرے سے پیدا ہوا ہو(یوحنا 3باب 3آیت ؛ یوحنا 3باب 7آیت ؛1 پطرس 1باب 23آیت )اور جس نے اپنا ایمان اور بھروسہ یسوع مسیح پر رکھا ہو ۔ افسیوں2باب 8آیت ہمیں بتاتی ہے کہ"کیونکہ تم کو اِیمان کے وسیلہ سے فضل ہی نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں، خدا کی بخشش ہے۔"

ایک سچا مسیحی وہ شخص ہے جو یسوع مسیح کی ذات اورکاموں پر ایمان لایا ہو ، جن میں سرفہرست ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر اُس کی موت اور تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھنا شامل ہے۔ یوحنا 1باب 12آیت ہمیں بتاتی ہےکہ"لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے اُنہیں خدا کے فرزند بننےکا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں۔" سچا مسیحی ہونےکی نشانی ہے دوسروں سے محبت رکھنا اور خدا کے کلام کی تابع فرمانی ہے (1یوحنا 2باب 4، 10آیات)۔ ایک سچا مسیحی حقیقت میں خدا کا فرزند ہے، خدا کے سچے خاندان کا فرد ہے، ایک ایسا شخص ہے جسکو مسیح یسوع میں نئی زندگی عطا کی گئی ہے۔

جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

ایک مسیحی کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries