گنهگار كي دعا كيا هے؟
سوال: گنهگار كي دعا كيا هے؟
جواب:
گنهگار كي دعا ايك دعا جو ايك شخص خدا سے كرتا هے جب وه جانتا هے كه وه ايك گنهگار هے اور اسے ايك نجات دهنده كي ضرورت هے۔ گنهگار كي دعا كهنے سے كوئي چيز اپنے آپ انجام نهيں پائيگي۔ ايك گنهگار كي دعا صرف اسي وقت موثر هو گي كه وه شخص اصل ميں اس بات كو جانے اور سمجھے كه اسے اپنے گناه كے بارے ميں معلوم هے اور اسے نجات كي ضرورت هے۔
گنهگار كي دعا كي پهلي صورت يه هے كه وه جانے كه هم سب گنهگار هيں۔ روميوں3باب10آيت اعلان كرتي هے، "چنانچه لكھا هے كه كوئي بھي راستباز نهيں ، ايك بھي نهيں"۔ كلامِ مقدس واضع طور پر بيان كرتا هے كه سب نے گناه كيا ۔ هم سب گنهگار هيں اور خدا كي طرف سے رحم اور معافي كے طلبگار هيں ﴿ططس3باب5تا7آيت﴾۔ كيونكه هم اپنے گناه كي وجه سے ابدي سزا كے مستحق هيں ﴿متي 25باب46آيت﴾۔ گنهگار كي دعا ايك منت هے فضل كے لئے بجائے عدالت كے۔ يه گزارش هے رحم كے لئے بجائے غضب كے ۔
گنهگار كي دعا كي دوسري صورت جاننا هے كے خدا نے همارے بگڑي هوئي اور گنهگار حالت كے لئے كيا علاج كيا هے۔ خدا نے مجسم هوا اور يسوع مسيح كي شخصيت ميں ايك انسان بنا ﴿يوحنا 1باب1اور14آيت﴾۔ يسوع نے خدا كے بارے ميں هميں سچ سچ بتايا اور ايك مكمل اور گناه كے بغير زندگي گزاري﴿يوحنا8باب46آيت؛2۔كرنتھيوں5باب21آيت﴾۔ يسوع نے همارے جگه صليب پر جان دي، اس سزا كو اپنے اوپر لے ليا جس كے هم مستحق هيں﴿روميوں5باب8آيت﴾۔ يسوع نے مردوں ميں سے زنده هوگر گناه اور موت اور دوزخ پر اپني كاميابي ثابت كي ﴿كليسوں2باب15آيت؛1۔كرنتھيوں15باب﴾۔ ان سب كي وجه سے، هم اپنے گناه معاف كروا سكتے هيں اور آسمان پر ايك ابدي گھر كا وعد ه كيا گيا هے اگر هم اپنا ايمان صرف يسوع مسيح پر ركھيں گے۔ هم سب كو يقين ركھنا هے كه وه هماري جگه مُوا اور مردوں ميں سے جي اُٹھا ﴿روميوں 10باب9تا10آيت﴾۔ هم صرف اسكے فضل هي سے نجات پا سكتے هيں، صرف ايمان سے، صرف يسوع سے۔ افسيوں2باب8آيت اعلان كرتي هے، "كيونكه تم كو ايمان كے وسيله سے فضل هي سے نجات ملي هے، اور يه تمهاري طرف سے نهيں۔ خدا كي بخشش هے"۔
گنهگار كي دعا ساده سا ايك طريقه هے خدا سے اس بات كا اظهار كرنے كا كه آپ اپني نجات كے ليے يسوع مسيح پر ايمان ركھتے هيں۔ يه كوئي "طلسماتي "الفاظ نهيں جو آپ كو نجات دے سكيں۔صرف يه ايمان ركھنا كه يسوع كي موت اور اس كا مردوں ميں سے جي اُٹھنا هي هميں نجات دے سكتا هے۔ اگر آپ سمجھتے هيں كه آپ گنهگار هيں اور يسوع كے ذريعے نجات كي ضرورت ركھتے هيں يهاں پر گنهگار كے ليے ايك دعا هے جو آپ خدا سے كر سكتے هيں "خداوند"، ميں جانتا هوں كه ميں گنهگار هوں ۔ ميں جانتا هوں كه ميرے گناه كا كيا انجام هے۔ پھر بھي ميں يقين ركھتا هوں كه يسوع مسيح ميرا نجات دهنده هے۔ ميں يقين ركھتا هوں كه اس كي موت اور مردوں ميں سے جي اُٹھنا مجھے معافي دينے كے ليے هے۔ ميں يسوع مسيح پر ايمان ركھتا هوں اور صرف يسوع هي ميرا شخصي خداوند اور نجات دهنده هے۔ خدا وند آپ كا شكريه ، مجھے بچانے كے ليے اور مير ي معافي كے ليے آمين۔
آپ نے جو کچھ یہاں پڑھا ہے ،کیا اس کی روشنی میں مسیح کے لئے فیصلہ کرلیا ہے ؟ اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی دبائیں "آج میں نے مسیح کو قبول کرلیا" نیچے دئیے گئے بٹن کو۔
واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر
گنهگار كي دعا كيا هے؟
|