نجات كا منصوبه كيا هے؟
سوال: نجات كا منصوبه كيا هے؟
جواب:
کیا آپ بھوکے هیں؟ جسمانی طور پر نهیں، کیا آپ اپنی زندگی میں کسی اور چیز کی زیاده بھوک رکھتے هیں؟ کوئی چیز آپ کے اندر هیں جو کبھی مطمن نظر نهیں آتی؟ پس اگر یسوع رسته هے یسوع نے کها، "زندگی کی روٹی میں هوں۔ جو میرے پاس آئے وه هرگز بھوکا نه هوگا، اور جو مجھ پر ایمان لائے وه کبھی پیاسا نه هوگا"﴿یوحنا 6باب35آیت﴾۔
کیا آپ پریشان هیں؟ کیا آپ نے کبھی اپنی زندگی کا رسته اور مقصد معلوم کرنا چاها هے؟ کیا کبھی آپ کو ایسا لگا که کسی تمام روشنیاں بند کردیں اور آپ کو بٹن نهیں مل رها؟ پس اگر ، یسوع رسته هے تو یسوع اعلان کرتا هے ، "دنیا کا نور میں هوں ۔ جو میری پیروی کریگا جو اندھیر میںنه چلے گا بلکه زندگی کا نور پائے گا "﴿یوحنا 8باب12آیت﴾۔
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا هے که جیسے آپ کسی قید میں هیں ؟ آپ نے بهت سے دروازوں سے یهاں سے نکلنے کی بهت کوشش کی، اور آپ نے پایا که ان کے پیچھے کچھ بھی نهیں اور وه بے مقصد هیں؟ کیا آپ ایک بھرپور زندگی میں داخل هونے کے لیے رسته تلاش کررهے هیں؟ اگر ایسا هے تو یسوع رسته هے یسوع اعلان کرتا هے، "دروازه میں هوں؛ اگر کوئی مجھ سے داخل هو تو نجات پائیگا۔ اور اندر باهر آیا جایا کریگا اور چارا پائیگا"﴿یوحنا10باب9آیت﴾۔
کیا دوسرے لوگ آپ کو همیشه نیچا دکھاتے هیں؟ کیا آپ کے تعلقات بهت هلکے اور بے معانی سے هیں؟ کیا آپ کو ایسا لگتا هے که هر کوئی آپ سے فائده اُٹھانے کی کوشش کرتا هے؟ پس اگر ایسا هے ، تو یسوع رسته هے یسوع نے فرمایا، "اچھا چرواها میں هوں۔ اچھا چرواها بھیڑوں کے لیے اپنی جان دیتا هے ....، اچھا چرواها میں هوں ۔ جس طرح باپ مجھے جانتا هے اور میں باپ کو جانتا هوں"﴿یوحنا10باب11اور14آیت﴾۔
کیا آپ حیران هیں که اس زندگی کے بعد کیا هونیوالا هے ؟ کیا آپ زندگی میں ایسی چیزوں کے لیے کوشش کرتے رهیں هیں جو صرف سڑتی هیں اور ان کو زنگ لگ جاتا هے؟ کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا که زندگی کا کوئی مطلب هے ؟ کیا آپ مرنے کے بعد زنده رهنا چاهتے هیں؟ پس اگر یسوع رسته هے یسوع اعلان کرتا هے ، "یسوع نے اس سے کها قیامت اور زندگی تو میں هوں ۔ جو مجھ پر ایمان لاتا هے گو وه مر جائے تو بھی زنده رهے گا۔ اور جو کوئی زنده هے اورمجھ پر ایمان لاتا هے وه ابد تک کبھی نه مریگا"﴿یوحنا11باب25تا26آیت﴾۔
رسته کیا هے؟ سچائی کیا هے ؟زندگی کیا هے ؟ یسوع نے جواب دیا، "راه اور حق اور زندگی میں هوں ۔ کوئی میرے وسیله کے بغیر باپ کے پاس نهیں آتا"﴿یوحنا14باب6آیت﴾۔
جو بھوک آپ محسوس کرتے هیں وه روحانی بھوک هے، اور صرف یسوع کے ذریعے هی مٹ سکتی هے۔ صرف یسوع هی هے جو تاریکی کو دور کر سکتا هے۔ یسوع تسلی بخش زندگی کا دروازه هے۔ یسوع دوست اور چرواها هے جسے آپ تلاش کررهے هیں۔ یسوع زندگی هے اس دنیا میں اور اگلی دنیا میں ۔ یسوع نجات کا رسته هے
آپکی بھو ک کی وجه، وجه آپ تاریکی میں گم هوئے لگتے هیں، اسلئیے آپ زندگی کے اصل معنی تلاش نهیں کر پا رهے، کیا آپ خدا سے جدا هوگئے هیں۔ کلامِ مقدس همیں بتا تا هے که هم سب نے گناه کیا اور اس وجه سے خدا سے دور هوگئے ﴿واعظ7باب20آیت؛ رومیوں3باب23آیت﴾۔ آپ اپنی زندگی میں جو خالی پن محسوس کرتے هیں وه خدا هے جو آپ کی زندگی میں موجود نهیں۔ هم خدا کے ساتھ تعلق رکھنے کے لیے پیدا کیے تھے۔ گناه کی وجه سے ، همارا تعلق ختم هو گیا۔ اس سے زیاده بُرا یه هوا که گناه کی وجه سے هم همیشه که لیے خدا سے الگ هو گئے، اور اس میں اور آنے والی زندگی میں ﴿رومیوں 6باب23آیت؛ یوحنا3باب36آیت﴾۔
یه مشکل کیسے حل هو گی؟ یسوع رسته هے یسوع نے همارے گناه اپنے اوپر لے لیے ﴿2۔کرنتھیوں5باب21آیت﴾۔ یسوع هماری جگه مُوا ﴿رومیوں5باب8آیت﴾، وه سزا سهی جس کے هم حقدار هیں۔ تین دن بعد ، یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا، اپنی کامیابی کو گناه اور موت پر ثابت کیا ﴿رومیوں6باب4تا5آیت﴾۔ اس نے یه کیوں کیا؟ یسوع نے خود هی اس کا جواب دیا، "اس سے زیاده محبت کوئی شخص نهیں کرتا که اپنی جان اپنے دوستوں کے لیے دے دے"﴿یوحنا15باب13آیت﴾۔ یسوع مُوا تاکه هم زنده ره سکیں۔ اگر هم اپنا ایمان یسوع پر رکھتے هیں اور ایمان رکھتے هیں که اس نے موت کے ذریعے همارے گناهوں کی قیمت ادا کی همارے تمام گناه معاف هو گئے اور دُھل گئے هیں۔ تب هماری روحانی بھوک کو تسلی ملے گی۔ روشنی دوباره واپس آ جائیگی۔ هم بھرپور زندگی تک رسائی حاصل کریں گے۔ هم اپنے سچے دوست اور اچھے چرواهے کو جانیں گے۔ هم جانیں گے کے هم مرنے کے بعد زندگی رکھتے هیں مردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد یسوع کے ساتھ آسمان پر همیشه کی زندگی کے لیے
کیونکه خدا نے دنیا کے ساتھ ایسی محبت رکھی که اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تا که جو کوئی اس پر ایمان لائے هلاک نه هو بلکه همیشه کی زندگی پائے"﴿یوحنا3باب 16آیت﴾۔
اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی دبائیں "آج میں نے مسیح کو قبول کرلیا"نیچے دئیے گئے بٹن کو
واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر
نجات كا منصوبه كيا هے؟
|