settings icon
share icon
سوال

مجھے ایک منظم مذہب پر ایمان کیوں رکھنا چاہیے ؟

جواب


لغت/ڈکشنری کے مطابق " مذہب" کی تعریف کچھ اس طرح ہو گی" خدا یا خداؤں پراُن کی پرستش کرنے کی خاطر اعتقاد یا ایمان رکھنا ، عام طور پر جس کا اظہار چا ل چلن اور رسم و رواج سے کیا جائے ؛ اکثر اخلاقیات کے ایک مجموعہ پر مشتمل عقائد ، پرستش وعبادت وغیرہ کا کوئی بھی مخصوص نظام "۔ اس تعریف کی روشنی میں بائبل بھی ایک منظم مذہب کی بات کرتی ہے مگر زیادہ تر معاملات میں " منظم یا مربوط مذہب " کے مقاصد اور اثرات کچھ ایسے ہوتے ہیں جن سے خدا خوش نہیں ہوتا۔

شاید منظم مذہب کی پہلی مثال پیدایش 11باب میں پائی جاتی ہے جب نوح کی اولاد نے پوری زمین کو معمور و محکوم کرنےکے خدا کے احکام کی فرمانبرداری کی بجائے بابل کے بُرج کی تعمیر کےلیے خود کو منظم کیا ۔ اُن کا یقین تھا کہ خدا کے ساتھ اُن کے تعلقات کی نسبت اُن کا آپسی اتحاد زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ اُس وقت خدا نے مداخلت کی اور اُن کی زبانوں میں اختلاف ڈالنے کے ذریعے اُن کے اِس منظم مذہب کو منتشر کر دیا ۔

خروج6 اور اگلے ابواب میں خدا نے بنی اسرائیل کےلیے ایک مذہب کو " منظم" کیا ۔ دس احکام ، خیمہ اجتماع سے متعلق قوانین اور قربانی کا نظام ، یہ سب خدا وند کی طرف سے بنی اسرائیل کے لیے مقرر کئے گئے اور اسرائیلیوں نے اِن پر عمل کیا ۔ نئے عہد نامے کا مزید مطالعہ اِس بات کو واضح کر دیتا ہے کہ اِس مذہب کے مقرر ، منظم اور مربوط کیے جانے کا مقصد ایک نجات دہندہ کی ضرورت کی طرف اشارہ کرنا تھا ( گلتیوں 3باب ؛ رومیوں 7باب)۔ تاہم بہت سے لوگوں نے اس بات کو غلط سمجھا ہے اور اِس وجہ سے خداوند کی بجائے قواعد و ضوابط کی پرستش کی ہے ۔

اپنی ساری تاریخ کے دوران اسرائیل کومنظم مذاہب کے ساتھ بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ان مثالوں میں بعل ( قضاۃ 6باب؛ 1سلاطین 18باب) دجون( 1سموئیل 5باب) اور مولک ( 2سلاطین 23باب 10آیت)کی پرستش شامل ہے۔ خدا نے اپنی حاکمیت اور بڑی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے ان مذاہب کے پیروکاروں کو شکست دی ۔

اناجیل میں ، فریسیوں اور صدوقیوں کو مسیح یسوع کے زمانہ میں منظم اور مربوط مذہب کے نمائندوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ مگر یسوع نے ان کی غلط تعلیمات اور منافقانہ طرزِ زندگی کے باعث ہمیشہ ان کی مخالفت کی ۔ خطوط میں بھی ایسے گروہوں کا ذکر ہے جنہوں نے انجیل کی خوشخبری میں کچھ خاص ضروری کاموں اور رسومات کو شامل کر دیا تھا۔ وہ ایمانداروں کو تبدیل ہونے اور اِس " زیادہ رسومات پر مبنی مسیحیت " کے حامل فرقوں کو قبول کرنے پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے تھے۔ گلتیوں اور کلسیوں کے نام خطوط ایسے فرقوں کے بارے میں خبر دار کرتے ہیں ۔ مکاشفہ کی کتاب کے مطابق جب مخالفِ مسیح ایک عالمی مذہب قائم کرے گا تو منظم مذہب اس دنیا پرزیادہ اثر انداز ہو گا ۔

زیادہ تر معاملات میں منظم مذہب کا آخری نتیجہ خدا وند کے مقصد سے دوری ہے ۔ تاہم بائبل منظم ایمانداروں کے بارے میں بات کرتی ہے جو خدا کے منصوبے کا حصہ

ہیں۔ اور خدا ایمانداروں کے اِن منظم گروہوں کو " کلیسیاؤں " کا نام دیتا ہے ۔ اعمال کی کتاب اور خطوط کی بہت سی تفصیلات اِس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کلیسیا کو منظم اور باہمی طور پر مربوط ہونا چاہیے ۔ کیونکہ تنظیم تحفظ ،بار آوری، اور دوسرے لوگوں تک رسائی کی جانب رہنمائی کرتی ہے ( اعمال 2باب 41-47آیات)۔ کلیسیا کے معاملہ میں

اِ س تنظیم کو" منظم رفاقت" کا نام دینا زیادہ بہتر ہو سکتا ہے ۔

مذہب اصل میں انسان کی خدا کے ساتھ رفاقت رکھنے کی کوشش ہے ۔ مسیحی ایمان خدا کے ساتھ ایک رشتہ ہے کیونکہ اُس نے یسوع مسیح کی قبربانی کے وسیلہ سے ہمیں اس رشتے میں شامل کیا ہے ۔ خدا تک پہنچنے کا کوئی طریقہ نہیں ( کیونکہ وہ ہم تک پہنچ چکا ہے – رومیوں 5باب 8آیت)۔ اِس لیے کوئی فخر نہیں کر سکتا( کیونکہ یہ سب فضل کے وسیلہ سے حاصل ہوا ہے– افسیوں 2باب 8- 9آیات)۔ قیادت کے معاملہ میں کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہیے ( کیونکہ مسیح کلیسیا کا سر ہے – کلسیوں 1باب 18آیت)۔ کلیسیا میں کوئی تعصب نہیں ہونا چاہیے ( کیونکہ ہم سب مسیح میں ایک ہیں – گلتیوں 3باب 28آیت)۔ تنظیم بذات خود مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک مذہب کے قواعدو ضوابط اور خود ساختہ رسومات پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرنا ایک مسئلہ ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مجھے ایک منظم مذہب پر ایمان کیوں رکھنا چاہیے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries