ابدي حفاظت
 
 

كيا ابدي حفاظت كلامِ مقدس كے مطابق هے؟



سوال: كيا ابدي حفاظت كلامِ مقدس كے مطابق هے؟

جواب:
جب لوگ مسيح كو اپنا نجات دهنده كے طور پر جانتے هيں، وه خدا كے ساتھ ايك رشتے ميں آ جاتے هيں جو ان كي ابدي حفاظت كي ضمانت هے۔ يهوداه 24آيت ميں اعلان كرتا هے، "اب جو تم كو ٹھوكر كھانے سے بچا سكتا هے اور اپنے پُرجلال حضور ميں كمال خوشي كے ساتھ بے عيب كركے كھڑا كرسكتا هے "۔ خدا كي قوت ايماندار كو ٹھوكر كھانے سے بچا سكتي هے۔ يه اسي كي وجه سے هے، هماري وجه سے نهيں، هميں اسكے پُرجلال حضور ميں لاتي هے۔ هماري ابدي حفاظت اس بات كو ثبوت هے كه خدا هماري نگهباني كرتا هے، هم اپني نجات خود سے برقرار نهيں ركھ سكتے۔

خداوند يسوع مسيح نے اعلان كيا، "اور ميں انهيں هميشه كي زندگي بخشتا هوں اور وه ابد تك كبھي هلاك نه هونگي اور كوئي انهيں ميرے هاتھ سے چھين نه ليگا۔ ميرا باپ جس نے مجھے وه دي هيںسب سے بڑا هے اور كوئي انهيں باپ كے هاتھ سے نهيں چھين سكتا"﴿يوحنا10باب28تا29﴾۔ يسوع اور باپ دونوں هميں اپنے هاتھوں ميں مضبوطي سے پكڑتے هيں۔ پاب اور بيٹے دونوں كي گرفت سے كون هميں عليحده كرسكتا هے؟

افسيوں 4باب30آيت هميں بتاتي هے كه ايمانداروں "پر مخلصي كے دن كے لئے مهر هوئي"۔ اگر ايمانداروں كے پاس ابدي حفاظت نهيں هے ، تو مخلصي كے دن كے لئے مهر اصلي نهيں هوسكتي ، ليكن صرف گناه كرنے كے دن، خدا سے انكار كرنے كے دن، يا بے اعتقاد ۔ يوحنا 3باب15تا16آيت هميں بتاتي هے كه جو كوئي بھي يسوع مسيح پر ايمان ركھتا هے"ابدي زندگي ركھتا هے"۔ اگر كسي شخص سے ابدي زندگي كا وعده كيا گيا تھا، ليكن پھر اس وعدے كو واپس لے ليا گيا، يه كبھي بھي "ابدي"وعده نه تھا۔ اگر ابدي حفاظت حقيقي نهيں هے ، كلا مِ مقدس ميں ابدي زندگي كا وعده غلط هو گا۔

سب سے زبردست دليل هے ابدي زندگي كے لئے روميوں 8باب38تا39آيت ميں، "كيونكه مجھ كو يقين هے كه خدا كي جو محبت همارے خداوند مسيح يسوع ميں هے اس سے هم كو نه موت جدا كرسكيگي نه زندگي۔ نه فرشتے نه حكومتيں۔ نه حال كي نه استقبال كي چيزيں۔ نه قدرتيں نه بلندي نه پستي نه كوئي اور مخلوق"۔ هماري ابدي حفاظت كي بنياد خدا كي محبت هے يه ان كے لئے هے جو نجات پا چكے هيں۔ هماري ابدي حفاظت يسوع نے خريدي هے، باپ نے وعده كيا هے اور پاك روح نے مهر كي هے۔



واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر



كيا ابدي حفاظت كلامِ مقدس كے مطابق هے؟