مسيحي قانون
 
 

كيا مسيحيوں كو پرانے عهدنامے كے قانون كي فرمانبرداري كرني چاهيے؟



سوال: كيا مسيحيوں كو پرانے عهدنامے كے قانون كي فرمانبرداري كرني چاهيے؟

جواب:
اس خاص مسئلے كو سمجھنے كے لئے يه جاننا چاهيے كه پرانے عهدنامے كے قانون اسرائيلي قوم كو دئيے گئے تھے، مسيحيوں كو نهيں۔ كچھ قوانين اسرائيليوں كے لئے بنائے گئے تھے كه وه جانيں كے كيسے خدا كي فرمانبرداری كرني هے اور كيسے خدا كو خوش كرنا هے ﴿مثال كے طور پر دس احكام﴾، ان ميں سے كچھ ظاهر كرتے تھے كه كيسے خدا كي عبادت كي جائے ﴿سوختني قر باني كا طريقه﴾، ان ميں كچھ اسرائيليوں كو دوسری قوموں سے الگ ركھنے كے لئے بنائے گئے ﴿كھانے اور پہننے كے اصول﴾۔ پرانے عهدنامے كے قانون آج كے دور ميں ہم پر لاگو نهيں هوتے۔ جب يسوع صليب پر مُوا، اس نے پرانے عهد نامے كے قانون كو ختم كرديا ﴿روميوں10باب4آيت؛ گلتيوں3باب23تا25آيت؛ افسيوں2باب15آيت﴾۔

پرانے عهدنامے كي جگه ہم مسيح كے قانون كے تلے ہيں، ﴿گلتيوں6باب2آيت﴾ جو كه، "اس نے اس سے كها كه خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپني جان اور اپني ساری عقل سے محبت ركھ۔ بڑا اور پہلا حكم يهي هے۔ اور دوسرا اسكي مانند يه هے كه اپنے پڑوسي سے اپنے برابر محبت ركھ۔ انھي دو حكموں پر تمام توريت اور انبيا كي صحيفوں كا مدار هے"﴿متي 22باب37تا40آيت﴾۔ اگر ہم يه دونوں چيزيں كرتے هيں، هم سب كريں گے جو مسيح ہم سے كروانا چاهتا هے ، "اور خدا كي محبت يه هے كه ہم اسكے حكموں پر عمل كريں اور اسكے حكم سخت نهيں "﴿1۔يوحنا5باب3آيت﴾۔ اصطلاحي طور پر ، دس احكام مسيحيوں كے لئے ضروري نهيں۔ اس كے باوجود، دس احكام ميں سے نو﴿9﴾ احكام نئے عهد نامے ميں دهرائے گئے ہيں﴿ماسوائے سبت كے دن كو ماننا﴾۔ ظاهری طور پر، اگر ہم خدا سے پيار كرتے ہيںتوہم دوسرے خدائوں كي عبادت نهيں كريں گے يا بتوں كي عبادت نهيں كريں گے۔ اگر ہم اپنے پڑوسيوں سے پيار كرتے ہيں تو ہم ان كا قتل نهيں كريں گے، ان سے دغا نهيں كريں گے، ان كے خلاف بدفعلي نهيں كريں گے، يا ان كے مال كا لالچ نهيں كريں گے۔ پس، ہم پرانے عهد نامے كے كسي قانون كي گرفت ميں نهيں۔ ہميں خدا سے پيار كرنا چاهيے اور اپنے پڑوسيوں سے پيار كرنا چاہيے۔ اگر ہم يه دونوں چيزيں ايمانداری كے ساتھ كرتے ہيں، تو پھر ہر چيز ترتيب ميں هوگي



واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر



كيا مسيحيوں كو پرانے عهدنامے كے قانون كي فرمانبرداري كرني چاهيے؟